SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 6 of 6

    Thread: بش کو جوتے کا نشانہ بنانے والا زیدی نئے نشا

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      بش کو جوتے کا نشانہ بنانے والا زیدی نئے نشا

      بش کو جوتے کا نشانہ بنانے والا زیدی نئے نشانہ کی تلاش میں


      آصف جیلانی
      گو اس واقعہ کو دس سال بیت گئے ہیں جب بغداد کی ایک پریس کانفرنس میں 29 سالہ عراقی صحافی منتظر زیدی نے امریکی صدر بش کو اپنے جوتے کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا, اے کتے! یہ لو عراقی عوام کی طرف سے الوداعی بوسہ۔


      زیدی نے اپنا دوسرا جوتا بھی اتار کر بش کو نشانہ بنایا اور کہا یہ ان بیوائوں، یتیموں اور ان سب لوگوں کی طرف سے ہے جو عراق میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
      اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی یہ منظر جو ٹیلی وژن پر پوری دنیا نے دیکھا تھا اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے اور منتظر زیدی اب بھی عوام کے دلوں میں امریکی جارحیت کے خلاف مزاحمت کے انمٹ نشان کے طور پر باقی ہے۔
      منتظر زیدی کو صدر نور المالکی کے محافظوں نے زدو کوب کرتے ہوئے فی الفور دبوچ لیا اور گرفتار کر لیا۔ زیدی کو جیل میں بھی ایذا دی گئی۔ تین ماہ بعد اس کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور اسے تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اس سزا پر پورے مشرق وسطیٰ میں اس قدر شدید احتجاج بھڑک اٹھا کہ عراقی حکومت کو سزا کم کر کے ایک سال کردینی پڑی اور ستمبر2009ء میں زیدی کو رہا کردیا گیا۔
      منتظر زیدی کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ عراق کی سینکڑوں دوشیزائوں نے اسے شادی کی پیشکش کی۔ ایک مالدار عرب نے دس لاکھ ڈالر میں منتظر زیدی کے جوتے خریدنے کی خواہش ظاہر کی لیکن امریکی فوج نے ان جوتوں کو نذر آتش کر کے ان کا نام ونشان مٹا دیا۔ تاہم تکریت کے عوام نے شہر کے چوک میں تانبے کے ایک بڑے جوتے کا مجسمہ کھڑا کر دیا۔
      رہائی کے بعد منتظر زیدی نے اپنا وطن چھوڑ دیا کیونکہ جوتے کے واقعہ سے پہلے کئی بار امریکی فوج نے اسے اغوا کیا تھا اور بری طرح سے مارا پیٹا تھا۔ سویزر لینڈ منتقل ہونے کے بعد منتظر زیدی نے انسانی امداد کا ادارہ زیدی فاونڈیشن قائم کیا۔
      اب منتظر زیدی نے 12 مئی کو ہونے والے عراقی پارلیمنٹ کا انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ سایرون اتحاد کے امیدوار ہیں۔ سایرون اتحاد شیعہ رہنما مقتدی الصدر اور عراقی کمیونسٹ پارٹی کا انقلابی اصلاحات کا اتحاد ہے۔ اس اتحاد کااصل مقصد عراق میں دیمک کی طرح معیشت کو چاٹنے والی کرپشن اور فرقہ بندی کی بھڑکتی ہوئی آگ کا خاتمہ ہے۔
      منتظر زیدی کا کہنا ہے کہ وہ اب عراق میں کرپشن کا جوتوں کی ٹھوکر مار کر قلع قمع کردیں گے۔ رائے عامہ کے تازہ جائزہ کے مطابق سایرون اتحاد، وزیر اعظم حیدر العبادی کے حکمران نصر اتحاد کے بعد دوسری بڑ ی سیاسی قوت کے طور پر ابھرے گا۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Ubaid (05-06-2018)

    3. #2
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: بش کو جوتے کا نشانہ بنانے والا زیدی نئے نشا

      Boht achi tehreer masha Allah share karnai ka shukriya. likn habib bhai is mai to apnai pakistani muntazir zaidi ka koyi zikar nahi kia hai. us ko bhi yad rakhna chahye.


    4. The Following User Says Thank You to Ubaid For This Useful Post:

      intelligent086 (05-07-2018)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: بش کو جوتے کا نشانہ بنانے والا زیدی نئے نش&#

      Quote Originally Posted by Ubaid View Post
      Boht achi tehreer masha Allah share karnai ka shukriya. likn habib bhai is mai to apnai pakistani muntazir zaidi ka koyi zikar nahi kia hai. us ko bhi yad rakhna chahye.

      ہمیں یاد ہے سب زرا زرا تمھیں یاد ہوکہ نہ یاد
      یہاں اب ایسے لوگوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
      ۔۔


      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. #4
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: بش کو جوتے کا نشانہ بنانے والا زیدی نئے نش&#

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post

      ہمیں یاد ہے سب زرا زرا تمھیں یاد ہوکہ نہ یاد
      یہاں اب ایسے لوگوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
      ۔۔
      Allah karai sab logon mai shaoor ajaye aur is k jesai aur logon ko bhi chappal nahi latien mar kar nikal dai is mulk sai.


    7. The Following User Says Thank You to Ubaid For This Useful Post:

      intelligent086 (05-09-2018)

    8. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: بش کو جوتے کا نشانہ بنانے والا زیدی نئے نش&#

      Quote Originally Posted by Ubaid View Post
      Allah karai sab logon mai shaoor ajaye aur is k jesai aur logon ko bhi chappal nahi latien mar kar nikal dai is mulk sai.


      چور کو کھاتے ہوئے نہیں دیکھو بلکہ اسکو پٹتے ہوئے دیکھو ان پاکستانی چوروں کےمقدر میں ایسی رسوائی ہے جس کی کوئی حد نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    9. #6
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: بش کو جوتے کا نشانہ بنانے والا زیدی نئے نش&#

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post


      چور کو کھاتے ہوئے نہیں دیکھو بلکہ اسکو پٹتے ہوئے دیکھو ان پاکستانی چوروں کےمقدر میں ایسی رسوائی ہے جس کی کوئی حد نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

      Insha Allah


    10. The Following User Says Thank You to Ubaid For This Useful Post:

      intelligent086 (05-11-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •