Moona (05-10-2016)
برازیل: ڈینگی کی پیشگی اطلاع دینے کا نظام تیار
17 May, 2014
رپورٹ کے مطابق برازیل کے تین شہروں ناتال، فورتالزہ اور ریسیفی میں ڈینگی کے پھیلنے کا زیادہ خدشہ ہے
سائنسدانوں نے ایک نظام تیار کیا ہے جس کے ذریعے برازیل میں فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران ڈینگی کے حوالے سے حکام کو پیشگی اطلاع دی جا سکے گی۔
سائنس جرنل دی لینسٹ انفیکشیئس ڈیزیزز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران برازیل میں ڈینگی پھیلنے کا خطرہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق برازیل کے تین شہروں ناتال، فورتالزہ اور ریسیفی میں ڈینگی کے پھیلنے کا زیادہ خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ بارہ جون سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے تقریباً دس لاکھ افراد برازیل کے بارہ شہروں میں پہنچیں گے۔
برازیل میں سنہ 2000 سے لے کر 2013 تک ستّر لاکھ ڈینگی کیسز سامنے آئے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔
سائنسدانوں نے 1981 سے لے کر 2013 تک کے بارشوں، درجہ حرارت، آبادی اور علاقے کی اونچائی کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ تجزیہ پیش کیا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق بریزیل کے شہر برازیلیا، کویابا، کوریتیبا، پورتو الیگرے اور ساؤ پولو میں ڈینگی پھیلنے کا خطرہ کم ہے۔
تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ریو ڈی جنیرو میں ڈینگی کا اتنا خطرہ نہیں ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن شہروں میں ڈینگی کا زیادہ خطرہ ہے وہاں پر خدشہ ہے کہ میچ دیکھنے والے لوگ جب واپس جائیں گے تو اس وقت ان کو ڈینگی ہو گیا ہو گا۔
Similar Threads:
Moona (05-10-2016)
ALLAH dengue sy bachay sb ko. aameen
ایک یہی تو فن سیکھا ہے ہم نے
جس سے ملیے اسے خفا کیجے
ہے تفاخر میری طبیعت کا
ہر ایک کو چراغ پا کیجے
میری عادت ہے روٹھ جانے کی
آپ مجہھے منا لیا کیجے
Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
Nikita Khurshchev
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks