SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 2 of 2 FirstFirst 12
    Results 11 to 11 of 11

    Thread: سال 2014: دس پاکستانی امیر ترین شخصیات

    1. #1
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Anmol's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,040
      Threads
      1965
      Thanks
      0
      Thanked 86 Times in 82 Posts
      Mentioned
      298 Post(s)
      Tagged
      4782 Thread(s)
      Rep Power
      75

      سال 2014: دس پاکستانی امیر ترین شخصیات

      سال 2014: دس پاکستانی امیر ترین شخصیات

      گزشتہ چند سالوں سے پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے اور اسی وجہ سے یہ کوئی خاص ترقی بھی نہیں کرسکا اور تاحال اس کا شمار دنیا کے غریب ممالک میں کیا جاتا ہے- لیکن اس کے باوجود پاکستان سے تعلق رکھنے والی چند امیر ترین شخصیات اب بھی ایسی موجود ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت کئی بلین ڈالر بنتی ہے-آئیے پاکستان کی سال 2014 کی 10 سرفہرست امیر ترین شخصیات پر ایک نظر ڈالیں-



      شاہد خان
      آپ کو شاید توقع ہوگی کہ پاکستان کا امیر ترین فرد کوئی سیاستدان ہوگا لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے٬ کیونکہ پاکستان کی امیر ترین شخصیات کی اس فہرست میں سب سے پہلی پوزیشن پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین شاہد خان کو حاصل ہے- شاہد خان امریکی نیشنل فٹ بال لیگ کی ٹیم جیکسن ول جیگوار کے مالک ہیں- اس کے علاوہ شاہد خان آٹو پارٹس کی مینوفیکچرنگ کے کاروبار سے بھی وابستہ ہیں- شاہد خان کے اثاثوں کی مالیت 3.8 بلین ڈالر ہے- شاہد خان دنیا کی امیر ترین افراد کی فہرست میں 490 نمبر پر ہیں-




      میاں محمد منشا
      امیر ترین افراد کی اس فہرست میں دوسرا نمبر مسلم کمرشل بینک٬ آدم جی گروپ اور نشاط گروپ کے چئیرمین اور چیف ایگزیکٹو کو حاصل ہے- میاں محمد منشا کا شمار پاکستان کی بااثر ترین شخصیات میں ہوتا ہے- اور ان کے اثاثوں کی مالیت 2.5 بلین ڈالر ہے٬ جبکہ دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں میاں محمد منشا کو 937واں نمبر حاصل ہے-




      آصف علی زرداری
      پاکستان کے سابقہ صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں- آصف علی زرداری کی مقبولیت کی وجہ محترمہ بے نظیر بھٹو سے 1987 میں کی جانے والی شادی ہے- اور انہیں بھی پاکستان کا ایک بااثر ترین فرد سمجھا جاتا ہے- آصف علی زرداری کے اثاثوں کی مالیت 1.8 بلین ڈالر ہے- یہ سیاست اور حکومت کے علاوہ زراعت کے شعبے سے وابستہ ہیں اور یہی ان کا ذریعہ آمدنی بھی ہے-




      سر انور پرویز
      انور پرویز بیسٹ وے گروپ کے بانی اور چئیرمین ہیں- یہ پاکستان کا دوسرا بڑا سیمنٹ کی پیداوار کرنے والا گروپ ہے- اس کے علاوہ یہ گروپ برطانیہ کے 16ویں بڑے کیش اینڈ کیری آپریٹر ہونے کا اعزاز بھی رکھتا ہے- اس گروپ کے چئیرمین انور پرویز یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے ڈپٹی چئیرمین بھی ہیں اور پاکستان کی امیر ترین شخصیات کی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں- انور پرویز کو پاکستان کی ایک عظیم کاروباری شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 1.5 بلین ڈالر ہے-




      نواز شریف
      نواز شریف پاکستان کے حالیہ وزیراعظم اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیڈر ہیں- یہ ایک صرف کامیاب سیاستدان ہی نہیں بلکہ ایک کامیاب صنعت کار بھی ہیں- نواز شریف اتفاق گروپ کے مالک ہیں جسے اسٹیل کے سامان کے کاروبار کے حوالے سے جانا جاتا ہے- نواز شریف پاکستان کے دوسرے کامیاب ترین سیاستدان جبکہ پانچویں امیر ترین شخصیت ہیں- ان کے اثاثوں کی مالیت 1.4 بلین ڈالر ہے-




      صدر الدین ہاشوانی
      صدرالدین ہاشوانی ہاشو گروپ کے چئیرمین ہیں جو کہ اپنے میرٹ ہوٹل فرنچائز کے حوالے سے مقبول ہے- اور یہی اس گروپ کی سب سے بڑی کامیابی بھی ہے- میرٹ ہوٹل کے ساتھ ساتھ صدر الدین ہاشوانی کی آمدنی کا سبب پرل کانٹینٹل ہوٹل اور اورینٹ پٹرولیم بھی ہیں- یہ پاکستان 6ویں امیر ترین شخصیت ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 1.1 بلین ڈالر ہے-




      ناصر شون
      ناصر شون شون گروپ کے حالیہ چیف ایگزیکٹو ہیں اور پاکستان کے کاروباری لیڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں- اور اس وقت ناصر شون “ دبئی لیگون “ کے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں- یہ پاکستان کی ساتویں امیر ترین شخصیت ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 1 بلین ڈالر ہے-




      (عبدالرزاق یعقوب (مرحوم
      پاکستان کی آٹھویں امیر ترین فرد حال ہی میں وفات پانے والے عبدالرزاق یعقوب تھے- انہوں نے کاروبار کا آغاز دبئی میں 60 کی دہائی میں کیا اور بےپناہ کامیابیاں حاصل کیں- عبدالرزاق یعقوب پاکستان کے مشہور اے آر وائی گروپ کے مالک تھے- ان کے اثاثوں کی مالیت 1 بلین ڈالر ہے- ( یہ فہرست عبدالرزاق یعقوب کی زندگی میں شائع کی گئی تھی)-





      ملک ریاض
      ملک ریاض پاکستان کی سب سے مقبول ترین شخصیات میں سے ایک ہیں- اور یہ ایشیا کی سب سے بڑی اور بہترین رئیل اسٹیٹ کمپنی کے مالک ہیں اور انہیں سب سے زیادہ بحریہ ٹاؤن کے حوالے سے جانا جاتا ہے- ملک ریاض پاکستان کی نویں امیر ترین شخصیت ہیں اور ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1 بلین ڈالر کے اردگرد ہے-




      طارق سہگل
      پاکستان کی امیر ترین شخصیات کی اس فہرست میں دسواں نمبر طارق سہگل کو حاصل ہے- طارق سہگل تینوں بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں اور سہگل گروپ کے مالک ہیں- ان کے ذریعہ آمدنی میں سیوگل گروپ٬ کوہ نور ٹیکسٹائل ملز٬ پاک الیکٹرون لمیٹڈ٬ سہگل موٹرز اور سجیل موٹرز شامل ہیں- طارق سہگل کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 850 ملین ڈالر ہے-




      Similar Threads:


    2. The Following User Says Thank You to Anmol For This Useful Post:

      Moona (05-10-2016)

    3. #11
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: سال 2014: دس پاکستانی امیر ترین شخصیات

      @Anmol
      Thanks 4 informative sharing
      Now??


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 2 of 2 FirstFirst 12

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •