SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 7 of 7

    Thread: حُقوق اللہ اور حُقوق العباد

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      حُقوق اللہ اور حُقوق العباد

      حُقوق اللہ اور حُقوق العباد


      دین کی بنیاد ان کی ادائیگی پر معاشرے کی فلاح اور آخرت میں نجات کا دارومدار ہے



      اسلام ایک کامل دین اور ابدی ضابطہ حیات ہے۔ یہ حقوق اللہ اور حقوق العباد سے عبارت ہے۔ یہ بات ذہن نشین رہے کہ تمام حقوق دراصل اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں۔ چوں کہ دنیوی زندگی میں انسان کو ایک دوسرے کی ضرورت پیش آتی ہے، اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان ضرورتوں کا لحاظ فرما کر ہر انسان کو ایک دوسرے کے افعال کے انتظام کا ایک حد تک اختیار عطا فرما دیا اور انہیں ادا کرنے کے لیے ہدایت و رہنمائی بہم پہنچا دی ہے۔ ایک انسان کے دوسرے انسان سے تعلق کی نوعیت کے پیش نظر ہر دو انسانوں کے حقوق و فرائض واضح طور پر متعین کردیے ہیں۔
      تمام مخلوقات میں سب سے افضل مخلوق جسے اللہ کا نائب اور خلیفہ ہونے کا شرف حاصل ہوا، وہ انسان ہے اور انسان میں سب سے افضل انسان انبیائے کرامّ ہیں تو اللہ تعالیٰ کے بعد دوسرا بڑا حق انبیائے کرامّ کا ہے۔ اسی طرح یہ حقوق کا سلسلہ ایک انسان کے دوسرے سے تربیت اور تعلق کی بدولت درجہ بندی کی صورت اختیار کرکے جاری و ساری ہے۔ اسی طرح انسانوں کے بعد حیوانات، نباتات اور جمادات کے حقوق ہیں۔ ان میں سے حیوانات انسان سے قریب تر ہیں، کیوں کہ اگر انسان میں صفت علم نہ ہوتی تو وہ بھی حیوان ہی ہوتا۔ حیوانات کے بعد نباتات بھی چوں کہ جان دار ہیں، لہٰذا ان کا اور پھر جمادات کا۔ گویا بندگی حقوق و فرائض کی ادائیگی ہی کا نام ہے۔ اگر حقوق و فرائض کا سلسلہ بندگی سے نکال دیا جائے تو باقی صفر بچے گا۔ انسانی حیات کے سیاسی، عمرانی، معاشی اور قانونی گویا جملہ پہلوؤں میں حقوق و فرائض کا عمل دخل ہوتا ہے، ان ہر دو میں سے کسی ایک کو نظر انداز کردینے سے بندگی، بندگی نہیں رہتی۔ بلکہ موت سے بھی بدترین جاتی ہے۔ اس کے بغیر انفرادی اور اجتماعی سطح پر صورت حال بد سے بد ہوتی چلی جاتی ہے۔ بنیادی طور پر حقوق کی دو قسمیں ہیں، حقوق اللہ اور حقوق العباد۔
      حقوق اللہ:۔ یہ وہ قسم ہے جن کا تعلق خاص طور اللہ تعالیٰ سے ہے۔ جسے عام طور پر عبادات کے نام سے یاد کیا جاتاہے۔
      حقوق العباد:۔ انسانوں کے آپس کے معاملات کا تعلق حقوق العباد سے ہے۔ اسلامی تعلمیات کی رد سے یہ بھی حقوق اللہ ہی کی ایک قسم ہے، تاہم اللہ تعالیٰ نے انسان کی دنیوی زندگی کی ضرورتوں کے پیش نظر یہ حق واضح احکام و رہنمائی کے ساتھ اسے سونپ دیا ہے اور واضح کردیا ہے کہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر ان حقوق کو پورا کرنا گویا حقوق اللہ ہی کو پورا کرنا ہے۔ بلکہ بعض مخصوص صورتوں میں اس خاص حق کو حقوق اللہ (عبادات) پر بھی ترجیح دی گئی ہے۔ اس کا انحصار معاملے کی نوعیت پر ہے۔
      حقوق العباد کی اہمیت کیا ہے اور حقوق العباد حقوق اللہ یا عبادات کے زمرے میں کیسے شمار ہوتے ہیں۔ اس امر کی مختصر سی وضاحت ذیل میں دی جارہی ہے۔ قرآن مجید میں انسان کی بندگی کا مقصد بیان کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ: ہم نے جنوں اور انسانوں کو صرف عبادت کے لیے پیدا کیا۔اسلام میں عبادات کا مفہوم بڑا وسیع ہے مسلمان کا ہر کام عبادت ہوسکتا ہے، اگر وہ عبادت کی نیت سے کیا جائے۔ حدوداللہ کے اندر رہتے ہوئے انجام دیا جائے اور اس طرح حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد بھی عبادت کے دائرہ کار میں آجاتے ہیں۔ حقوق اللہ کے مقابلے میں حقوق العباد کی اہمیت زیادہ ہے۔ ہر مسلمان کو حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد بھی لازمی پورے کرنے ہیں۔ اس لیے کہ اسلامی تعلیمات میں گوشہ نشنی کی زندگی گزارنے کی ممانعت ہے، بلکہ دنیا میں رہتے ہوئے اللہ اور بندوں کے حقوق ادا کرتے ہوئے صراط مستقیم (سیدھی راہ) پر چلنے کی کوشش کرنے کی ہدایت ہے۔ حقوق العباد سے کنارہ کشی اختیار کرنا درست نہیں ہے، اس لیے آں حضرت ﷺ کا ارشاد گرامی ہے: قیامت کے دن سب سے پہلے حقوق العباد کے متعلق سوال کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ کسی بھی معاشرے کی خوش حالی کا دارومدار حقوق العباد کے ادا کرنے پر ہے، حقوق العباد کی صحیح ادائیگی پر معاشرے کی فلاح اور نجات کا دارومدار ہے۔
      بدقسمتی سے آج ہمارے معاشرے میں حقوق العباد کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی جس کا تقاضا اسلام ہم سے کرتا ہے، چنانچہ آج ہماری اخلاقی اور تہذیبی اقدار کے زوال کی بڑی وجہ حقوق العباد کو فراموش کردینا ہے۔ حقوق العباد میں سب سے بنیادی حق والدین اور والدین میں سب سے زیادہ اور بنیادی حق ماں کا ہے۔ لیکن آج والدین کی اطاعت و فرماں برداری دور کی بات ایسے بھی واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں کہ جس میں اولاد والدین کی نافرمانی ہی نہیں کرتی، بلکہ انہیں نعوذباللہ گالی دیتی، ان سے زبان درازی کرتی بسا اوقات انہیں زدوکوب کرتی نظر آتی ہے۔ ایسے بھی افسوس ناک واقعات سننے کو ملتے ہیں کہ نافرمان اولاد نے اپنی ماں یا باپ کو قتل کردیا۔ یاد رکھیے اللہ تعالیٰ نے بندے کو والدین سے حسن سلوک کی وصیت کی ہے۔ ان کی نافرمانی یہاں تک کہ انہیں اف تک کہنے سے منع کیا گیا ہے۔ والدین کی نافرمانی کو گناہ کبیرہ سے تعبیر کیا ہے۔ حقوق العباد میں درج بندی ہے۔ والدین کے حقوق ، عزیزواقارب کے حقوق، معاشرے کے دیگر افراد کے حقوق، پڑوسیوں کے حقوق، اساتذہ کے حقوق، خواتین کے حقوق، بوڑھوں اور بزرگوں کے حقوق، بچوں کے حقوق اس طرح حقوق و فرائض کا ایک طویل سلسلہ ہے، جس میں ہر حق او ہر فرض کی بنیادی اہمیت حاصل ہے، مختصر یہ کہ اسلام حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کی ادائیگی اور بجا آوری کا نام ہے، جس طرح بندے کے ذمے اس کے رب کی اطاعت، اس کی بندگی اور اس کے حقوق کی ادائیگی ضروری ہے، اسی طرح حقوق العباد کی اہمیت بھی اپنی جگہ مسلم ہے، اسلام نے حقوق العباد کو بنیادی اہمیت دی ہے، یہ حقوق اس لحاظ سے اہم ہیں کہ اللہ ہمارا رب اور مالک و مختار ہے، وہ اپنے حقوق اپنی شان کریمی اور رحم وکرم کی بدولت معاف کرنے پر قادر ہے، وہ رحمن و رحیم ہے، اس کی صفت ہی رحم کرنا ہے، وہ بہت زیادہ معاف کرنے اور درگزر کرنے والا ہے، لیکن حقوق العباد کا معاملہ بالکل مختلف ہے، یہ اس وقت تک معاف نہیں ہوں گے جب تک کہ بندے اپنے حقوق خود معاف نہ کردیں، لہٰذا اس کا بہت زیادہ اہتمام کرنے کی ضرورت ہے۔
      تحریر: عبدالاحد حقانی


      Similar Threads:

    2. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: حُقوق اللہ اور حُقوق العباد


    3. #3
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html tricky temi's Avatar
      Join Date
      Aug 2014
      Location
      In the beatiful world
      Posts
      501
      Threads
      57
      Thanks
      0
      Thanked 0 Times in 0 Posts
      Mentioned
      41 Post(s)
      Tagged
      2530 Thread(s)
      Rep Power
      40

      Re: حُقوق اللہ اور حُقوق العباد

      bht he umdAH thread




    4. #4
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: حُقوق اللہ اور حُقوق العباد

      bilkul sahi
      Jazak ALLAH
      ALLAH Ta'ala hmain ache treeqy se ada krny ki tofeeq de


    5. #5
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 maya's Avatar
      Join Date
      Oct 2014
      Posts
      195
      Threads
      3
      Thanks
      37
      Thanked 58 Times in 51 Posts
      Mentioned
      117 Post(s)
      Tagged
      2270 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: حُقوق اللہ اور حُقوق العباد

      bht hi umda khoobsurt sharing Jazak Allah khair


    6. #6
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: حُقوق اللہ اور حُقوق العباد

      V good MAsha Allah


    7. #7
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html ayesha's Avatar
      Join Date
      Jul 2014
      Posts
      2,117
      Threads
      446
      Thanks
      3
      Thanked 45 Times in 40 Posts
      Mentioned
      183 Post(s)
      Tagged
      6973 Thread(s)
      Rep Power
      129

      Re: حُقوق اللہ اور حُقوق العباد

      jazak Allah....very nice....



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •