SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: صلیبی جنگ، مسلمان اور پاکستان

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      صلیبی جنگ، مسلمان اور پاکستان

      صلیبی جنگ، مسلمان اور پاکستان


      K.H. Akkash

      کچھ بھی لکھنے سے پہلے میں مالکِ کائنات، خدائے برحق و لائقِ عبادت اللہ عزوجل کی پناہ چاہتا ہوں شیطان مردُود سے جو ازل سے ابد تک میرے جدِّ امجد اور میرا
      کھلادشمن ٹھہرا۔ خون کی نہریں بہہ رہی ہیں، اپنوں کی میتیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں، معصومین کی شہادتوں کے سلسلے جاری ہیں اور اس پر افسوس صد افسوس قاتل بھی کلمہ طیبہ کا ورد کر رہا ہے اور مقتول بھی کلمہ طیبہ پڑھ کر دم توڑ رہا ہے۔ ان حالات میں کس کو حق پرستی کا تمغہ دیں اور کس پر کفر کا فتویٰ رقم کریں؟؟؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ جانے انجانے میں ہم قرآن و سنت سے رہنمائی حاصل کرنے کی بجائے عصرِ حاضر کی ضعیف و من گھڑت تعلیمات اور خود ساختہ فلسفوں پر عمل پیرا
      ہو گئے ہیں اور دین اسلام پر فرقہ واریت کو ترجیح دے بیٹھے ہیں ؟؟؟ نعوذبالل بظاہر تو کچھ ایسا ہی دکھائی دے رہا ہے۔ برس ہا برس بیت گئے، ہم مسلمان خدائے یکتا ؤ لاشریک پر ایمان لانے والے ایک بار پھر رنگ ، نسل اور آپسی اختلافات و مفادات میں گھرتے چلے گئے۔ انّا کی رو میں بہتے بہتے آج ہم اس مقامِ ظلم پر جا پہنچے ہیں کہ جہاں محض اپنے قلبی سکون ، جھوٹے مسیحاؤں اور رہنماؤں کی خوشنودی حاصل
      کرنے کے لئے قتل و غارت گری کا میدان سجائے بیٹھے ہیں۔ موجودہ قتل و غارت گری صرف اور صرف تعلیماتِ اسلامی سے دوری کے باعث ہی رُوپزیر ہوئی۔ ہمارے مسیحا و اساتذہ دنیاوی فوائد کے حصول کی خاطرہمارے صاف و شفاف ذہنوں کو متنازعہ تعلیمات سے نقش کرتے چلے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے فرقہ واریت اور جنگ و جدل عروج پر ہے۔حالانکہ مدتوں پرانی متنازع تاریخ کودوہرانہ اور دورِ حاضرمیں جوں کی توں بیان کرنا ناممکن ہی نہیں بلکہ مشکل ترین کام ہے۔کون ہے جو ربِ عظیم کی قسم اٹھا کر کہے کہ وہ جو بیان کر رہا ہے اس میں کچھ شک
      نہیں کہ وہ صرف اور صرف سچ پر مبنی ہے حالانکہ یہاں بھی اختلافِ رائے کا حق موجود ہو گا۔ سوچنے کی بات تو یہ ہے کہیں ایسا تو نہیں کہ یہود و ہنود ہماری تاریخ کو اختلافات کی شکل میں عرصۂ دراز سے ڈھال رہے ہیں، گویا ایسا بھی ممکن ہے کہ ہمارے مابین اختلافات کے بیج بونے والے یہی اسلام دشمن پیش پیش ہیں۔ نظر ڈالتے ہیں تصویر کے دوسرے رخ پر پروٹسٹنٹ عیسائیوں کے زیر نگرانی کثیر تعداد میں شائع ہونے والے رسالے The Trumpet کے اگست 2001ء کے شمارے میںGeraled Flurry (Editor in chief) لکھتا ہے کہ بہت سارے لوگوں کا خیال ہے کہ صلیبی جنگیں صرف اور صرف ماضی کا حصہ تھیں لیکن وہ غلط ہیں۔ آخری صلیبی جنگ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اور یہ جنگ تمام صلیبی جنگوں میں سب سے زیادہ خطرناک اور دردناک ہو گی۔
      اگست 2001 ء میں عیسائیوں کی جانب سے آخری صلیبی جنگ کا انکشاف کیا ہوا کہ 11 ستمبر 2001ء کے دن امریکہ کے شہر نیو یارک میں110 منزلہ جڑواں عمارت کو دہشت گردی کا نشانہ بنا دیا گیا۔اس روز صبح 8 بجکر 46 منٹ پرامریکن ائیر لائنز کی فلائٹ11 شمالی ٹاور میں جا ٹکرائی جس کے صرف 20 منٹ بعد ہی 9 بجکر 3 منٹ پر یونائیٹڈ ائیرلائنز کی فلائٹ 175 اس کے جنوبی ٹاور سے جا ٹکرائی اور یوں دیکھتے ہی دیکھتے لگ بھگ 50 منٹ میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر زمین بوس ہو گیا اس حملے کی وجہ سے نہ صرف ملحقہ عمارات کوبے تحاشہ نقصان پہنچا بلکہ اردگرد کا علاقہ بھی ملبے کا ڈھیر بن گیاجسے صاف کرنے میں تقریباً ساڑھے آٹھ ماہ لگ گئے جبکہ دھواں اور دھول مٹی 99 دنوں تک مین ہٹن پر چھائی رہی، اس حملے میں حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2749 لوگ ہلاک اور ان گنت زخمی ہوئے ۔ امریکی ذرائع کے جانب سے اس حملے کی ذمہ داری القاعدہ نامی مسلم تنظیم کے سر ڈال دی گئی اور اس وقت کے امریکی صدر جارج بُش نے 9/11 کو جواز بنا کر دہشتگردی کے خلاف اعلان جنگ کیا۔ اس جنگ کا پہلا نشانہ افغانستان اور اس کے بعد عراق بنا۔
      دہشت گردی کے خلاف جنگ کی شروعات میں امریکی صدر جارج بُش نے اس جنگ کو صلیبی جنگ کا نام دیا اگرچہ بعد میں اس لفظ کا استعمال نہیں کیا گیابلکہ یہ باور
      کروایا گیا کہ یہ جنگ دو تہذیبوں کے درمیان نہیں بلکہ پوری دنیا سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئیے لڑی جارہی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نہ صرف بہتوں مسلم ممالک اس جنگ کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں بلکہ پاکستان کے تباہ کن حالات بھی اسی جنگ کا نتیجہ ہیں اور بد قسمتی سے ہم مسلمان یہودیوں کے بچھائے ہوئے جال میں بہت بری طرح پھنس چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج بھائی بھائی پہ نہ صرف بندوق تانے کھڑا ہے بلکہ ایک دوسرے کو مرتد کے القابات سے بھی نوازا جا رہا ہے اگر اس کٹھن وقت میں جوش کی بجائے ہوش سے کام لیا جائے اور تعلیمِ ربانی کا مطالعہ کیا جائے تو ہمیں ان مشکل حالات سے نکلنے میں بہت ہی آسان راستہ مل سکتا ہے۔ جیسا کہ ارشادِربانی ہے!!! اور سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑ لو اور تفرقہ میں نہ پڑو ۔ اور اللہ کے اس احسان کو یاد رکھو جو اس نے تم پر کیا ہے۔ تم ایک دوسرے کے دشمن تھے ، اس نے تمہارے دل جوڑ دیے اور اس کے فضل و کرم سے تم بھائی بھائی بن گئے ۔ تم آگ سے بھرے ہوئے ایک گڑھے کے کنارے کھڑے تھے، اللہ نے تم کو اس سے بچا لیا۔( 3:103 ) یہی وہ واحد راستہ ہے جو ایک طرف اہلِ ایمان کا تعلق اللہ سے قائم کرتا ہے اور دوسری طرف تمام ایمان لانے والوں کو باہم ملا کر ایک جماعت بناتا ہے ۔ اس آیت سے بہت واضع ہے کہ مسلمانوں کی نگاہ میں اصل اہمیت ’’ دین ‘‘ کی ہو، اسی سے ہم کو دلچسپی ہو ، اسی کی اقامت میں ہم کوشاں رہیں اور اسی کی خدمت کے لیئے آپس میں تعاون کرتے رہیں ۔ اس آیت کی تلاوت کے بعد ہم پر فرض ہو جاتا ہے کہ ہم مسلمان فرضی اور اختلافات پر مبنی تعلیمات کو بھلا کر آپس میں بھائی چارگی کی فضاء قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور اسلام دشمن عناصر کے بچھائے ہوئے جال کو کاٹ ڈالیں اور ماضی میں جانے انجانے میں بہائے گئے خون اور ظلم و ستم پر اظہارِ ندامت کریں اور اپنے مسلمان بھائیوں سے معافی کے درخواست گزار ہونے کے ساتھ ساتھ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں عہد کریں کہ زمانہ مستقبل میں ہم ایک دوسرے کو کسی بھی قسم کا ایضا نہ پہنچائیں گے، تاکہ رب تعالیٰ ایک بار پھر ہمارے دل جوڑ دے اور اسی کے فضل و کرم سے ہم بھائی بھائی بن جائیں۔جیسا کہ مدتوں پہلے اوس اور خزرج کے وہ قبیلے جو سالہا سال سے ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے ،لیکن اللہ کے فضل سے باہم مل کر شیر و شکر ہو چکے تھے اور یہ دونوں قبیلے مکہ سے ہجرت کر کے آنے والے مہاجرین کے ساتھ ایسے بے نظیر ایثار و محبت کا برتاؤ کر رہے تھے جو ایک خاندان کے لوگ بھی آپس میں نہیں کر پاتے۔۔۔



      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: صلیبی جنگ، مسلمان اور پاکستان

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing



    3. #3
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: صلیبی جنگ، مسلمان اور پاکستان

      Great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    4. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: صلیبی جنگ، مسلمان اور پاکستان

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks For Sharing
      Quote Originally Posted by Rania View Post
      Great sharing





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •