SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: خود بدلتے نہیں، قرآں کو بدل دیتے ہیں!

    1. #1
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Sudes's Avatar
      Join Date
      Mar 2018
      Posts
      19
      Threads
      19
      Thanks
      0
      Thanked 28 Times in 16 Posts
      Mentioned
      3 Post(s)
      Tagged
      0 Thread(s)
      Rep Power
      0

      خود بدلتے نہیں، قرآں کو بدل دیتے ہیں!

      تحریر : حافظ ندیم ظہیر
      معاشرے کے اندر پھیلتے ہوئے روشن خیالی و اعتدال پسندی کے جرثومے اس قدر تیزی سے بھولے بھالے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں کہ میرا قلم ان کے تعاقب سے قاصر ہے۔ تمام شعبہ ہائے زندگی کو اپنی سوچ، فکراور نظریے کے مطابق بنانا ان کا مقصد عظیم ہے۔ حتی کہ شریعت اسلامیہ بھی ان نظریاتی کاوشوں سے محفوظ نہیں رہی۔
      روشن خیالی کا راگ الاپنے والے دین محمدی (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو بھی اپنے خود ساختہ نظریے کے قالب ہیں ڈھالنا اپنی تگ و دو کا حصہ سمجھتے ہیں۔ اس سلسلے میں انہیں بہت سے سکالر اور دانش ور مستعار مل جاتے ہیں۔ کیونکہ ایسے مفکرین کا مطمح نظر شہیدوں میں نام لکھانا ہوتا ہے۔ یہ حضرات شہرت کے بھوکے اور مال و متاع کے حریص ہوتے ہیں۔
      چلو ادھر کو ہوا ہو جدھر کی کے مصداق یہ لوگ زمانے کی زبان بولتے ہیں اور اپنے اکابرین کے کرتوتوں کو الدين يسر کے تحت اعمال صالحہ بنا کر پیش کرنے کی سعی نامراد کرتے ہیں۔ موسیقی، آلات طرب، اختلاط مردوزن اور مصوری جیسے غیر شرعی امور کی حلت پر فتوے ان کی تحریر و تقریر کا خاصہ ہیں۔
      قارئین کرام ! دین اسلام کو اس طرح سمجھنا جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سمجھایا اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے سمجھا بہت ضروری ہے۔
      ✿ ارشاد باری تعالیٰ ہے :فَإِنْ آمَنُوا بِمِثْلِ مَا آمَنْتُمْ بِهِ فَقَدِ اهْتَدَوْا پھر اگر وہ بھی اسی طرح ایمان لے آئیں جس طرح تم (صحابہ) ایمان لائے ہو تو انہوں نے ہدایت پالی۔[ 2-البقرة:137 ]اپنی عقل، فہم اور لغات کا سہارا لے کر دین کو اپنی مرضی سے سمجھنا گمراہی ہے۔ بعض من چلے تھری پیس میں ملبوس، کلین شیو [Clean Shave] مخلوط مجالس و محافل [Functions] میں بے حیائی و فحاشی کی عکاسی کرتے ہوئے ایسے بھی نظر آتے ہیں جو اپنی اس چوری پر سینہ زوری سے کام لیتے ہوئے لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ دین میں کوئی تنگی نہیں ہے۔ [ 2-البقرة:256 ] یا پھر الدين يسر دین آسان ہے۔ [ بخاري : 39] سے باطل استدلال کرتے ہیں حالانکہ قرآن و حدیث متقاضی ہے کہ اس پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت کو بہتر بنایا جائے نہ کہ ان میں تحریفات اور غلط تاویلات کر کے اپنے غیر شرعی امور کو سنوارا جائے۔
      خود بدلتے نہیں، قرآں کو بدل دیتے ہیں !
      ہوئے کس درجہ فقیہان حرم بے توفیق

      یہ مضمون توحید ڈاٹ کام سے لیا گیا ہے۔



    2. The Following 2 Users Say Thank You to Sudes For This Useful Post:

      Moona (03-15-2018),Ubaid (03-15-2018)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: خود بدلتے نہیں، قرآں کو بدل دیتے ہیں!

      Bohat Umda
      Jazak Allah


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •