SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: بہترین نمونہ کون؟؟

    1. #1
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Sudes's Avatar
      Join Date
      Mar 2018
      Posts
      19
      Threads
      19
      Thanks
      0
      Thanked 28 Times in 16 Posts
      Mentioned
      3 Post(s)
      Tagged
      0 Thread(s)
      Rep Power
      0

      بہترین نمونہ کون؟؟

      لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّـهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُو اللَّـهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللَّـهَ كَثِيرًا ٭ وَلَمَّا رَأَى الْمُؤْمِنُونَ الْأَحْزَابَ قَالُوا هَـذَا مَا وَعَدَنَا اللَّـهُ وَرَسُولُهُ وَصَدَقَ اللَّـهُ وَرَسُولُهُ وَمَا زَادَهُمْ إِلَّا إِيمَانًا وَتَسْلِيمًا
      ” ( مسلمانو ! ) تمہارے لئے اللہ کے رسول( صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات )میں بہترین نمونہ ہے جو بھی ہے اللہ اور یوم آخرت کی امید رکھتا ہو اور اللہ کو بکثرت یاد کرتا ہو اور جب مومنوں نے ان لشکروں کو دیکھا تو کہنے لگے : یہ تو وہی بات ہے جس کا اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ کیا تھا۔ اس واقعے نے ان کے ایمان اور فرمانبرداری کو مزید بڑھا دیا۔ “ [الاحزاب : 22، 21 ]
      فقہ القرآن :
      ٭ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ . . . إلخ اس آیت کا تعلق شان نزول کے اعتبار سے اگرچہ جنگِ خندق سے ہے لیکن اس الفاظ کی وجہ سے عام ہے اسے کسی ایک اور خاص شعبہ سے وابستہ نہیں کیا جاسکتا۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم بھی مذکورہ آیت سے عام استدلال و اشتشہاد کرتے تھے۔ جیسا کہ سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا حجر اسود کے متعلق فرمانا کہ بے شک میں جانتا ہوں تو پتھر ہے اور اگر میں نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو تجھے بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو تجھے کبھی بوسہ نہ دیتا۔ آخر میں یہ آیت تلاوت کی لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّـهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ (مفہوماً)۔ [ مسند احمد 21/1 و الموسوعة الحديثية 281/1 ح 131 و إسناده حسن مزيد ديكهئے جامع التفسير 1602/3 ]
      ◈ قرآن مجید اور حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم حجت شرعیہ ہیں بلکہ حدیث قرآن مجید کی تفسیر ہے اور انکار حدیث کفر ہے۔
      ◈ ”روشن خیالیوں“ کے لئے لمحہ فکریہ ہے جو ہر ایرے غیرے نتھو خیرے کو آئیڈیل بناتے پھرتے ہیں۔
      ◈ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا آئیڈیل اور حدیث و سنن کو اپنے سینے میں صرف وہی شخص لگائے گا جو آخرت میں اللہ کی ملاقات پر یقین رکھتا اور کثرت سے اللہ کو یاد کرتا ہو۔
      ◈ ہم نے آیت نمبر 12 کے تحت منافقین کے حالات اور لشکروں کو دیکھ کر ان کی کیفیت کے متعلق لکھا تھا کہ منافقین کے برعکس مومنین کے ایمان متزلزل ہونے کے بجائے اور زیادہ بڑھ گئے اور اللہ کی اطاعت و فرمانبرداری سے فرار کے بجائے وہ زیادہ یقین و اطمینان کے ساتھ اپنا سب کچھ اسی کے حوالے کردینے پر آمادہ ہو گئے۔
      ◈ ایمان کم بھی ہوتا اور زیادہ بھی۔ یہی اہل سنت کا عقیدہ ہے۔ امام بخاری رحمه الله نے آیت وَمَا زَادَهُمْ اِلَّا اِيْمَانًا وَّ تَسْلِيْمًا کو بطور دلیل پیش کیا ہے کہ (الایمان ) یزید و ینقص کہ ایمان زیادہ بھی ہوتا ہے اور کم بھی۔ [ ديكهئے صحيح البخاري كتاب الايمان قبل ح 8] امام ابن کثیر رحمه الله لکھتے ہیں کہ جمہور ائمہ کے نزدیک ایمان کم بھی ہوتا ہے اور زیادہ بھی۔ [تفسير ابن كثير بتحقيق عبدالرزاق المهدي 157/ا ہے۔



    2. The Following 2 Users Say Thank You to Sudes For This Useful Post:

      Moona (03-11-2018),Ubaid (03-12-2018)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: بہترین نمونہ کون؟؟

      Subhan Allah
      Jazak Allah


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. #3
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: بہترین نمونہ کون؟؟

      Subhan Allah. Jazak Allah.






    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •