SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: بڑھاپے کی نشانیاں

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      بڑھاپے کی نشانیاں

      عموماً سفید بالوں کو بڑھاپے کی نشانی سمجھا جاتا ہے حالانکہ ایسی بات نہیں‘ بال تو 60 سال کی جوانی میں بھی سفید ہو سکتے ہیں۔ بڑھاپے کا بالوں سے کوئی تعلق نہیں۔ میری تفتیش کے مطابق بڑھاپا آنے سے پہلے اس کی کئی نشانیاں ظاہر ہونی شروع ہو جاتی ہیں۔ عام طور پر لوگ اِن نشانیوں کی پروا نہیں کرتے اور خود کو جوانِ رعنا سمجھتے ہوئے بد احتیاطی والے اعمال کی طرف راغب رہتے ہیں‘ ہوش اُس وقت آتا ہے جب کوئی راہ گیر اچانک پوچھ لیتا ہے کہ ”بابا جی ٹائم کیا ہوا ہے؟ خلق خدا کی بھلائی کے لیے میں بڑھاپے کی وہ تمام نشانیاں درج کر رہا ہوں جن کے ظاہر ہونے کا مطلب ہے کہ ‘وہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے ۔ یہ کھلی نشانیاں اُن سب لوگوں کے لیے ہیں جو بلا وجہ فیس بک پر لکھتے رہتے ہیں کہ ٹھنڈ کا اپنا ہی مزا ہے‘ حالانکہ روز رات کو گرم پانی کی بوتل کمر سے لگا کر سوتے ہیں۔ بڑھاپے کا آغاز ہوتا ہے تو اقوا لِ زریں اچھے لگنے لگتے ہیں‘ کھلے گریبان والے لڑکے لوفر لگنے لگتے ہیں‘ انگریزی علاج کی بجائے دیسی علاج پر یقین پختہ ہو جاتا ہے‘ ہر فلاپ فلم سُپر ہٹ لگنے لگتی ہے۔ باہر کے کھانے نقصان دہ لگنے لگتے ہیں‘ محبوبہ کی بجائے منکوحہ اچھی لگنے لگتی ہے‘ پرانے لطیفے مزا دینے لگتے ہیں‘ فلم دیکھتے ہوئے ہیروئین کوئی ڈائیلاگ بولے تو اکثر ساتھ بیٹھے بندے سے پوچھنا پڑتا ہے ”کیا کہا اِس نے؟ شیوکرنا زہر لگنے لگتا ہے‘ہر خوبصورت نوجوان مشکوک لگتا ہے‘ ڈبیوں والا کوٹ ہردل عزیز ہو جاتا ہے‘ سادگی کے بے شمار فوائد نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں‘ تولیہ نہ ملے تو بنیان سے منہ پونچھنا بہتر لگنے لگتا ہے‘ چکن کی بجائے مچھلی میں افادیت نظر آنے لگتی ہے‘ گرل فرینڈ کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے توجہ کھانے پر زیادہ مرکوز رہتی ہے‘ اجوائن‘ اُستوخدّوس‘ گوند کتیرا‘ ہرڑ وغیرہ کے درست ہجے لکھنا آ جاتے ہیں‘ شرٹ کی بجائے واسکٹ میں دلچسپی بڑھ جاتی ہے‘ سِکے علیحدہ ڈبے میں جمع کرنے کا شوق پیدا ہو جاتا ہے‘ سرسوں کا تیل سر پر لگانے کو جی چاہتا ہے‘ رات تین بجے بھوک لگنے لگتی ہے‘ کچن کی شیلف میں رکھی تمام چیزیں زبانی یاد ہو جاتی ہیں‘ گہری نیلی پینٹ کے اوپر کالا کوٹ پہن کر یقین ہونے لگتا ہے کہ کسی کو فرق نظر نہیں آئے گا‘چائے میں چینی کی بجائے چینی میں چائے ڈال کر پینے کو دل کرتا ہے۔ بیک وقت جماہی اور انگڑائی آنے لگتی ہے‘ بار بار اپنے ہم عمر لوگوں کو بوڑھا کہنے سے تسکین ملنے لگتی ہے‘ باتھ روم میں شیمپو‘ کنڈیشنر‘ صابن اور مائوتھ واش والے اسٹینڈ میں چھوٹی قینچی کا اضافہ ہو جاتا ہے‘ فیس بک پر کسی لڑکی کی فرینڈ ریکوئسٹ آئے تو پکچر کی بجائے پروفائل دیکھنا زیادہ بہتر لگنے لگتا ہے۔ کھانے کے بعد ڈکار اور سونے کے بعد خراٹے آئوٹ آف کنٹرول ہو جاتے ہیں‘ ہرخواب کے نازک موڑ پر آنکھ کھل جاتی ہے‘ بٹنوں والا موبائل لمبی بیٹری ٹائمنگ کی وجہ سے اچھا لگنے لگتاہے‘ ہر گھنٹے بعد قیلولہ کرنے کو دل کرتا ہے‘ اکیلے سونے سے ڈر لگتا ہے کہ کہیں جنات حملہ آور نہ ہو جائیں‘ پانی والی موٹر کی فکر لاحق رہتی ہے کہ آئل کم نہ ہو گیا ہو‘ نہانے والے شاور کا ڈھکن کھول کر اُس کے بند سوراخوں کو سوئی سے کھولنا مفید کام لگنے لگتا ہے‘ پرانی جرسی کو فرش والے پوچے میں تبدیل ہوتے دیکھ کر آہ نکل جاتی ہے کہ ”ساس بھی کبھی بہو تھی ۔ بادشاہوں والے ڈراموں کی قسطیں باقاعدگی سے دیکھی جانے لگتی ہیں‘ آدھی رات کو وہم اٹھنے لگتا ہے کہ پتا نہیں مین گیٹ کا تالا بند کیا بھی ہے یا نہیں‘ ہر رومانٹک فلم دیکھی دیکھی سی لگنے لگتی ہے‘ سلویسٹر ا سٹالن‘ آرنلڈ‘ راجر مور وغیرہ کی تازہ تصاویر دیکھ کر بے اختیار منہ سے نکلتا ہے ”یہ کیا بن گئے ہیں‘‘۔ موبائل میں بیگم کا نمبر اُس کے نام کی بجائے ‘وائف ‘ کے نام سے سیو ہو جاتا ہے‘ واٹس ایپ میں آنے والی ‘اچھی وڈیوز‘ رات کو سونے سے پہلے ڈیلیٹ کرنے کی عادت پڑ جاتی ہے۔ بیڈ روم میں سائیڈ ٹیبل پر بطورِ خاص ایئر فریشنر رکھا جانے لگتا ہے‘ موبائل میں ٹیکسٹ سائز روز بروز بڑا ہونے لگتا ہے‘ ہر مہینے باقاعدگی سے نہانے کو دل کرتا ہے‘ گھر کی ٹونٹی‘ استری‘ چولہا‘ پائپ وغیرہ خود ٹھیک کرنے کو جی چاہتا ہے‘ نیا موبائل وغیرہ خریدنے کی بجائے ٹول باکس خریدنے میں دلچسپی بڑھ جاتی ہے‘ بٹوے میں شناختی کارڈ کی کم از کم پانچ فوٹو کاپیاں موجود رہنے لگتی ہیں‘ اے ٹی ایم سے پانچ سو کا نوٹ نکلوا کر دو تین دفعہ گننے کی بیماری لگ جاتی ہے۔ خالص شہد ڈھونڈنے کا شوق پیدا ہو جاتا ہے‘ شادی کا سوٹ پہننا اچھا لگنے لگتا ہے‘ مدری روٹی کی ڈیمانڈ ہونے لگتی ہے‘ ہر کھانے کے بعد دانتوں میں خلال کی ضرورت پیش آنے لگتی ہے‘ گرمیوں میں برف کے پھٹے پر بیٹھنا اور سردیوں میں ہیٹر کے اوپر تشریف رکھنا سکون افزا محسوس ہونے لگتا ہے۔ پرانے کپڑے نئے لگنے لگتے ہیں‘ ٹی وی دیکھتے ہوئے نیند آنے لگتی ہے‘ پاجامہ پہننا ہر مشکل کا حل لگنے لگتا ہے‘ صوفے سے اٹھنے کے لیے ہاتھ بڑھا کر بیگم کی مدد لینا پڑتی ہے۔ ہیر اسٹائل بنوانے کی بجائے بال چھوٹے کروانا زیادہ بہتر لگتا ہے۔ انگلیوں کے کڑاکے نکالنے سے دلی مسرت نصیب ہوتی ہے‘ چیونگم کی بجائے دنداسہ اچھا لگنے لگتا ہے‘ وقت پر کھانا کھانے کی عادت ہونے لگتی ہے‘ موبائل پر مسڈ کالیں زیادہ آنے لگتی ہیں‘ کوئی گاڑی میں ٹکر بھی دے مارے تو لڑنے کی بجائے معاملہ رفع دفع کرنا ٹھیک لگنے لگتا ہے‘ ناشتے میں پراٹھے کی بجائے چائے کے ساتھ پاپے زیادہ طاقتور غذا لگنے لگتے ہیں‘ چھوٹا سا گھر بھی بہت بڑا لگنے لگتا ہے‘ بچوں کو بہت سارا وقت دینے کو جی چاہتا ہے‘ گھریلو مصروفیات بڑھ جاتی ہیں‘ بیگم کے ساتھ رشتے داروں کی شادی میں جانے میں مزا آنے لگتا ہے‘ میڈیکل اسٹور سے ڈاکٹری نسخے کے بغیر بھی نیند کی گولیاں آسانی سے ملنے لگتی ہیں‘ بازار میں کسی خاتون سے ٹکرا جانے کی صورت میں خاتون خود معذرت کر لیتی ہے‘ بس میں سوار ہوتے وقت کوئی نوجوان سیٹ خالی کر دیتا ہے کھانے کی ہر چیز جعلی لگنے لگتی ہے‘ ٹشو پیپر کی بجائے ٹشو رول پسند آنے لگتے ہیں‘ میاں بیوی دونوں اس بات پر متفق ہو جاتے ہیں کہ آپس میں کبھی نہیں لڑنا چاہیے۔ یادداشت اتنی بہتر ہو جاتی ہے کہ دوستوں کے درمیان گپیں لگاتے ہوئے بھی یکدم یاد آ جاتا ہے کہ دوائی کا ٹائم ہو گیا ہے
      اگر آپ میں بھی یہ نشانیاں نمودار ہو رہی ہیں تو خدا کے لیے کسی کو بتانے سے پرہیز کریں اور فوری طور پر اپنی روٹین بدل لیں۔ اگرچہ اس سے آپ کا بڑھاپا تو نہیں رکے گا لیکن دل کو تسلی رہے گی اور لوگوںکو بھی شک نہیں گزرے گا کہ آپ اصل میں بوڑھے ہو رہے ہیں۔ آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ مجھے یہ ساری معلومات کیسے حاصل ہوئیں‘ حالانکہ میں نے شروع میں عرض کی بھی تھی کہ یہ میری تفتیش و تحقیق کا نتیجہ ہے۔ میں سوچ رہا ہوں کہ جب میں بوڑھا ہونے لگوں گا تو کیا مجھ میں بھی یہی نشانیاں نمودار ہوں گی؟ کیا یہ تحقیقات مجھ پر بھی فٹ بیٹھیں گی؟ خیر جب وقت آئے گا دیکھا جائے گا… ابھی تو میں جوان ہوں‘ بلکہ نوجوان ہوں اور زندگی انجوائے کرنا چاہتا ہوں۔ میں کچھ اور باتیں بھی آپ کو بتانا چاہتا تھا لیکن گیٹ پر بیل ہوئی ہے‘ میرا خیال ہے میں نے جو ٹول باکس آن لائن منگوایا تھا‘ وہ آ گیا ہے… ٹول باکس بہت اچھی چیز ہے گھر کی چھوٹی موٹی چیزیں بندہ خود ہی مرمت کر لیتا ہے اور پلمبر‘ الیکٹریشن وغیرہ کا خرچہ بھی بچ جاتا ہے… ہے ناں

      بشکریہ …… گل نوخیز اختر





    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (12-17-2017),Moona (12-17-2017)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: بڑھاپے کی نشانیاں

      @intelligent086 Link
      Nyc Sharing

      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (12-17-2017)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: بڑھاپے کی نشانیاں

      عمدہ اور خوب صورت انتخاب
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •