SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: دہلی کی گلی شاہ تارا اور میرا آبائی گھر

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      دہلی کی گلی شاہ تارا اور میرا آبائی گھر



      جب ہمارا جہاز دہلی ائیر پورٹ پر لینڈ کر رہا تھا تو میرے احساسات کچھ ایسے تھے کہ جنہیںبیان کرنا ممکن نہیں۔مجھے ایسا لگا کہ جیسے میں اپنے گھر میں آگئی ہوں‘چونکہ میری پیدائش ہندوستان کی ہے اسی لیے یہ کشش فطری تھی اور یہ ایک مسلّمہ حقیقت بھی ہے کہ جو انسان جس جگہ پیدا ہوتا ہے وہ جگہ کسی مقناطیس کی مانند اُسے اپنی جانب کھینچتی رہتی ہے۔ دہلی میں قدم رکھتے ہی اپنے آباؤ اجداد کے گھر کو دیکھنے کی تمنا دل میں مچلنے لگی تھی ۔جب میں پاکستان سے روانہ ہونے لگی تھی تو اپنی پھپھوکو بتاد یا تھا کہ میں دِلّی جاکر وہاں اپنا آبائی گھر دیکھنے جاؤں گی۔میری خواہش کا علم ہوتے ہی اُنہوں نے کہا‘ضرور جانا اور میں تمہیں راستہ بتاتی ہوں۔اجمیری گیٹ سے اندر جا کر الٹے ہاتھ کو مڑجانا‘ بس وہی ’’گلی شاہ تارا‘‘ ہے۔پھپھونے اُس وقت یہ نہیں بتایا تھا کہ جس گلی میں ہمارا گھر واقع تھا اُس کا نام میرے داد ا سے منسوب ’’گلی میر فیض الحسن ‘‘ تھا۔ مجھے دِلّی شہر کی سب سے بڑی خوبصورتی وہاں پر تین زبانوں (اردو‘ہندی‘انگلش )میں لکھے سائن بورڈز لگے کیونکہ اس کی مدد سے راستہ ڈھونڈنے والوں کو کوئی خاص دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ میں جب اجمیری گیٹ کے قریب پہنچی تو سوچ میں پڑ گئی کہ گھر کا پتہ کس سے اور کیسے پوچھوں ؟ چونکہ میرا وہاں پر کوئی بھی جاننے والا نہیں تھا۔ننھیال ‘ددھیال کے سارے افراد تقسیم ہند کے دوران ہی پاکستان آگئے تھے‘ شاید دادا کے زمانے کے چند مسلم و غیر مسلم دوست احباب باقی بچے ہوں۔ دادا اور ببّا زندہ ہوتے تو مجھے ضروربتاتے‘ خیر میں نے وہاں کے ایک مکین سے گلی شاہ تارا کے بارے میں دریافت کیا۔وہ میری بات سنتے ہی بولے کہ آپ گلی شاہ تارا کے عین سامنے کھڑی ہیں۔یہ سنتے ہی میں خوشی کے مارے دیوانی ہو گئی اورجلدی جلدی گلی کے اندر گھس گئی۔گلی شاہ تارا میں کچھ نوجوان لڑکے بیٹھے گپیں ہانک رہے تھے ۔میں اُن کے پا س جا پہنچی اور اُن میں سے ایک لڑکے سے میر فیض الحسن کے گھر کے بارے میں پوچھا تو اُس نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو آج کے دور کے لڑکے بالے ہیں‘ہاںگلی کی نکڑ پر جو حلوائی کی دکان ہے آپ اُن سے جا کر پوچھ لیجئے‘وہ بڑی عمر کے بزرگ ہیں شایدآپ کی کچھ مدد کر سکیں ۔یہ سنتے ہی میں تیز تیز قدم اٹھاتی حلوائی کے پاس جا پہنچی۔ وہ حلوہ پوریاں تل رہے تھے ۔جب میں نے اُن کے سامنے اپنے دادا کا نام لیا تو وہ کہنے لگے کہ :’’وہ تو پاکستان چلے گئے تھے اور سنا ہے کہ وہیں پر ہی انتقال کر گئے ‘‘۔ میں نے کہا ‘جی ہاں وہ اب حیات نہیں رہے ‘ وہ میرے دادا تھے اورمیں اپنے آبائی گھر کو دیکھنے کیلئے پاکستان سے یہاں آئی ہوں۔میری بات سنتے ہی حلوائی نے جلدی سے ایک لڑکے کو آواز دے کر اپنے پاس بلوایا اور اُسے ہدایت کی کہ وہ مجھے ساتھ لے جاکر میر فیض الحسن صاحب کا گھر دکھاآئیں۔حلوائی کی زبان کا لہجہ اگرچہ دو ٹوک تھا مگر ا س میں مجھے اندرون دِ لّی کی زبان کی چاشنی کی جھلک محسوس ہوئی ۔یہی چاشنی اندرون دِلّی کے مکینوں کا خاصا تھی۔ کہتے ہیں کہ دہلی کے اندر پیدا ہونا بھی ایک اعزاز سمجھا جاتا تھا۔ دِلّی والے اپنی نشست و برخاست‘ آداب و گفتار کے معاملے میں بہت محتاط تھے اورہر شخص سے بلا تفریق مذہب و ملت اُس کی عمر اور مرتبے کے اعتبار سے گفتگو کیا کرتے تھے۔گفتگو کے دوران اس بات کاخاص خیال رکھا جاتا تھا کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو۔اگر کسی نے طعن و تشنیع کی یا کوئی ایسی بات کہہ دی جو تحقیر کے زمرے میں آئے تو دِلّی والے فوراًبھانپ لیا کرتے کہ اس بندے کا تعلق دِلّی سے ہرگز نہیں ہے۔ بیسویں صدی کے معروف شاعر اُستاد رفیق رساؔ دہلوی تو قلعے کی فصیل کے باہر رہنے والوں کو غیر ملکی سمجھتے تھے۔بزرگوں سے سنا ہے کہ دِلّی کے لوگ اکثر روز مرہ و محاوروں میں باتیں کرنا پسند کرتے تھے۔ تقسیم ہند کے بعدپاکستان سے ہجرت کر کے آنے والے خاندانوں میں سے کچھ دِلّی کے ماحول میں رچ بس گئے اور کچھ نے دِلّی کو اپنے ہی رنگوں میں ڈھال لیا۔دوسری طرف دلّی کے اصل مکینوں(قلعہ معلی کی زبان بولنے والوں) پر جو گزری سو گزری مگر اس کا کچھ کچھ خمیازہ دِلّی کو ضرور بھگتنا پڑا ۔کہاں تقسیم سے پہلے کی شاندار دِ لّی‘اُس کی ثقافت اور اُس کا ادبی منظر نامہ کہ جب آغا حشر‘علامہ راشد الخیری‘شاہد احمد دہلوی‘شان الحق حقی‘علامہ مضحک اور اخلاق احمد دہلوی جیسی عظیم ہستیاں ادبی محفلیں برپا کیا کرتی تھیں اور کہاں آج کی دِلّی کہ جس کے سینے پر کھڑے ہو کر میں اپنے آبائواجداد کی روایات اور اقدار کھوجنے نکل کھڑی ہوئی تھی۔ (عظمیٰ گیلانی کی خودنوشت سے اقتباس)







      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      497 Thread(s)
      Rep Power
      11

      Re: دہلی کی گلی شاہ تارا اور میرا آبائی گھر

      boht umda sharing

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: دہلی کی گلی شاہ تارا اور میرا آبائی گھر

      Quote Originally Posted by muzafar ali View Post
      boht umda sharing
      بہت بہت شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. #4
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: دہلی کی گلی شاہ تارا اور میرا آبائی گھر

      Thanks for sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •