SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: *کیا آپ اکثریت کے پیچھے چل رہے ہیں؟*

    1. #1
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      *کیا آپ اکثریت کے پیچھے چل رہے ہیں؟*

      *کیا آپ اکثریت کے پیچھے چل رہے ہیں؟*
      ��❗����❗����❗����
      ایک بارعمر رضى الله عنه بازار میں چل رہے تھے، وہ ایک شخص کے پاس سے گزرے جو دعاء کر رہا تھا،

      *"اے الله مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر، اے الله! مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر"*

      عمر رضى الله عنه نے اُس سے پوچھا:
      یہ دعا تم نے کہاں سے سیکھی؟
      وہ بولا:
      الله کی کتاب سے،

      الله نے قرآن میں فرمایا ہے:

      *"اور میرے بندوں میں صرف چند ہی شکر گزار ہیں۔"*
      *(القرآن 34:13)*

      عمر رضي الله عنه یہ سُن کر رو پڑے اور اپنے آپ کو نصیحت کرتے ہوئے بولے،

      "اے عمر ! لوگ تم سے زیادہ علم والے ہیں، اے الله مجھے بھی اپنے اُن چند لوگوں میں شامل کر۔"

      ہم دیکھتے ہیں کہ جب ہم کسی شخص سے کوئی گناہ کا کام چھوڑنے کا کہتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ یہ اکثر لوگ کرتے ہیں۔ میں کوئی اکیلا تو نہیں❗

      اگر آپ قرآن پاک میں
      *"اکثر لوگ"*
      سرچ کریں تو "اکثرلوگ"

      ❗*"اكثر لوگ نہیں جانتے"(7:187)*

      ❗*"اكثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے"(2:243)*

      ❗*"اكثر لوگ ایمان نہیں لائے"(11:17)*

      اگر آپ *"زیادہ تر"* کو سرچ کریں، تو آپ کو ملے گا کہ زیادہ تر لوگ،


      ‼*"زیادہ تر شدید نافرمان ہیں"۔ (5:59)*

      ‼*"زیادہ ترجاہل ہیں" (6:111)*

      ‼*"زیادہ تر راہ راست سے ہٹ جانے والے ہیں۔" (21:24)*

      ‼*"زیادہ ترسوچتے نہیں۔" (29:23)*

      ‼*"زیادہ تر سنتے نہیں" (8:23)*

      تو اپنے آپ کو *چند لوگوں* میں ڈالو جن کے بارے میں الله نے فرمایاِ،

      ♥*"میرے تھوڑے ہی بندے شکر گزار ہیں"(34:13)*

      ♥*"اور کوئی ایمان نہیں لایا سوائے چند کے"(11:40)*

      ♥*"مزے کے باغات میں پچھلوں میں زیادہ هيں اور بعد والوں میں تھوڑے" (56:12-14)*

      چند لوگوں میں اپنے آپ کو شامل کریں اور اس کی پرواہ نہ کریں کہ اورکوئی اس راستے میں نہیں اور آپ اکیلے ہیں.


      كتاب الزھد:
      احمد بن حنبل رحمة الله
      المُصنف:
      ابن ابى شيبة رحمة الله
      ••=••=••=••=••=••=••=••

      قال الله تعالى:

      وَإِن تُطِعْ أَكْثَرَ مَن فِي الْأَرْضِ يُضِلُّوكَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ ۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ

      "اور اکثر لوگ جو زمین پر آباد ہیں (گمراہ ہیں) اگر تم ان کا کہا مان لو گے تو وہ تمہیں خدا کا رستہ بھلا دیں گے یہ محض خیال کے پیچھے چلتے اور نرے اٹکل کے تیر چلاتے
      ہیں"

      "And if you obey most of those upon the earth, they will mislead you from the way of Allah. They follow not except assumption, and they are not but falsifying".


      Al-An'aam - Aya 116







    2. The Following User Says Thank You to CaLmInG MeLoDy For This Useful Post:

      intelligent086 (04-07-2017)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: *کیا آپ اکثریت کے پیچھے چل رہے ہیں؟*

      سبحان اللہ
      عمدہ دینی معلومات
      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •