SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: عظمت ہی عظمت

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      عظمت ہی عظمت

      تابناکی ہی تابناکی
      سید سلیمان ندویؒ

      سیدناابوذرؓ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ رات کو میں نبی اکرمﷺ کے ساتھ ایک راستہ سے گزر رہا تھا، راہ میں آپؐ نے فرمایا ابوذر اگر احد کا یہ پہاڑ میرے لئے سونا ہو تو میں کبھی پسند نہ کروں گا کہ تین راتیں گزر جائیں اور اس میں سے ایک دینار بھی میرے پاس رہ جائے۔
      دوستو! یہ رسول اللہﷺ کے صرف خوشنما الفاظ نہ تھے بلکہ یہ آپؐ کے عزم صادق کا اظہار تھا اوراسی پر آپؐ کا عمل تھا، بحرین سے ایک دفعہ خراج کا لدا ہوا خزانہ آیا، فرمایا کہ صحن مسجد میں ڈال دیا جائے، صبح کی نماز کے بعد ڈھیر کے پاس بیٹھ گئے اور تقسیم کرنا شروع کر دیا، جب سب ختم ہو گیا تو دامن جھاڑ کر اس طرح کھڑے ہوگئے کہ گویا یہ کوئی غبار تھا جو دامن مبارک پر پڑ گیا تھا۔
      ایک دفعہ فدک سے چار اونٹوں پر غلہ آیا، کچھ قرض تھا وہ ادا ہو گیا، کچھ لوگوں کو دیا گیا، سیدنا بلالؓ سے دریافت کیا کہ بچ تو نہیں رہا؟ عرض کی کہ اب کوئی لینے والا نہیں اس لئے کچھ بچ گیا ہے فرمایا جب تک دنیا کا یہ مال باقی ہے میں گھر نہیں جا سکتا۔ چنانچہ رات مسجد میں بسر کی، صبح کو سیدنا بلالؓ نے آ کر بشارت دی کہ اللہ نے آپؐ کو سبکدوش کر دیا یعنی جو کچھ تھا وہ تقسیم ہو گیا، آپؐ نے اللہ کا شکر ادا کیا۔۔۔ ایک دفعہ عصر کی نماز کے بعد خلاف معمول فوراً اندر تشریف لے گئے اور پھر باہر آگئے، لوگوں کو تعجب ہوا، فرمایا مجھ کو نماز میں یاد آیا کہ سونے کا چھوٹا سا ٹکڑا گھر میں پڑا رہ گیا ہے، خیال ہوا کہ ایسا نہ ہو کہ رات آ جائے اور وہ محمدﷺ کے گھر میں پڑا رہ جائے۔۔۔۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ آپؐ مرض الموت میں ہیں، بیماری کی سخت تکلیف ہے، نہایت ہی بے چینی ہیں، لیکن اسی وقت یاد آتا ہے کہ کچھ اشرفیاں گھر میں پڑی ہیں، حکم ہوتا ہے کہ انہیں خیرات کر دو، کیا محمدﷺ اپنے رب سے اس طرح ملے گا کہ اس کے پیچھے اس کے گھر میں اشرفیاں پڑی ہوں۔ یہ تھی اس باب میں آپ کی زندگی کی عملی مثال۔
      آپؐ نے زہد و قناعت کی تعلیم دی لیکن اس راہ میں آپؐ کا طرز عمل کیا تھا؟ عرب کے گوشہ گوشہ سے جزیہ، خراج، عشر اور زکوٰۃ و صدقات کے خزانے چلے آتے تھے، مگر امیر عرب کے گھر میں وہی فقر تھا اور وہی فاقہ تھا، آپؐ کی وفات کے بعد سیدہ عائشہ صدیقہؓ کہا کرتی تھیں کہ رسول اللہﷺ اس دنیا سے تشریف لے گئے مگر دو وقت بھی سیر ہو کر کھانا نصیب نہ ہوا۔ وہی بیان کرتی ہیں کہ جب آپؐ نے وفات پائی تو گھر میں اس دن کے کھانے کے لئے تھوڑے سے جو کے سوا کچھ موجود نہ تھا اور چند سیر جو کے بدلہ میں آپؐ کی زرہ ایک یہودی کے ہاں رہن تھی۔
      آپؐ کو اپنی صاحبزادی سیدہ فاطمہؓ اور سیدنا حسینؓ سے بڑی محبت تھی، مگر یہ محبت امیر عرب نے بیش قیمت کپڑوں اور سونے اور چاندی کے زیور کے ذریعے سے ظاہر نہیں فرمائی۔۔۔ ایک دفعہ سیدنا علیؓ کا دیا ہوا ایک سونے کا ہار سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گلے میں دیکھا تو فرمایا! اے فاطمہ تم کیا لوگوں سے یہ کہلوانا چاہتی ہو کہ محمدﷺ کی بیٹی اپنے گلے میں آگ کا ہار ڈالے ہوئے ہے، سیدہ فاطمہؓ نے اسی وقت وہ ہار بیچ ڈالا اور اس کی قیمت سے ایک غلام خرید کر آزاد کیا، اسی طرح ایک دفعہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سونے کے کنگن پہنے تو اتروا دیئے کہ محمدﷺ کی بیوی کو یہ زیبا نہیں، فرمایا کرتے تھے کہ انسان کے لئے دنیا میں اتنا ہی کافی ہے جس قدر ایک مسافر کو زادراہ۔
      @Ubaid



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (12-03-2017)

    3. #2
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: عظمت ہی عظمت

      Masha Allah intihayi achai batien share k ap nai. jis par amal kar k dunya wa akhrat ki kamyabi mil sakti hai.


    4. #3
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: عظمت ہی عظمت

      KHoob


    5. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: عظمت ہی عظمت

      Subhan Allah
      jazak Allah


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    6. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: عظمت ہی عظمت

      Quote Originally Posted by Ubaid View Post
      Masha Allah intihayi achai batien share k ap nai. jis par amal kar k dunya wa akhrat ki kamyabi mil sakti hai.
      Quote Originally Posted by BDunc View Post
      KHoob
      Quote Originally Posted by Moona View Post
      Subhan Allah
      jazak Allah
      پسند اور حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    7. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (12-29-2017),Ubaid (12-30-2017)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •