SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: چند آسان اور معمولی اقدامات آپ کو رکھیں

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      چند آسان اور معمولی اقدامات آپ کو رکھیں



      رشید احمد نعیم
      اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمت، یعنی زندگی کو خوشگوار طریقے سے گزارنے کے لیے انسان کو کچھ ضروری چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے، نہیں تو یہ نعمت زحمت بھی بن جاتی ہے۔ جسم کو تندرست و توانا رکھنے کے بعد ہی انسان کی زندگی خوشگوار ہوسکتی ہے۔ انسانی جسم کو صحتمند و تندرست رکھنے کے لیے چند باتوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ وہ باتیں کونسی ہیں ،آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں: معدہ:صحت کی ابتدا معدہ سے ہے۔ اس لیے معدے کو درست حالت میں رکھیں ،کھانے میں اعتدال سے کام لیں، پیٹ تمام بیماریوں کا سر چشمہ ہے، پیٹ کا 3/4 حصہ پرُ کریں ،تو صحت مند رہیں گے، جسم کی راحت غذا کی کمی میں ہے۔ دل:دل ایک مشین ہے ،جو سارے جسم کو چاک و چوبند رکھتی ہے۔ دل کے باعث خون گردش کرتا ہے۔ کبھی بھی دل کے تنگ مزاج نہ ہوں، جو لوگ تنگ مزاج ہوتے ہیں ۔ذرا ذرا سی بات پر غصہ کر لیتے ہیں اور دل کو رنج پہنچاتے ہیں ،وہ کبھی صحت مند نہیں ہوتے۔ لباس:لباس کا خاص خیال رکھیں، زیادہ تنگ اور موٹا لباس جسم کی بافتوں اور جلد کے لیے مضر ہے، پولیسٹر کی بجائے سوتی لباس کو ترجیح دیں قمیض یا واسکٹ کا گلا کھلا رکھیں تاکہ گردن آسانی سے حرکت کر سکے اور سانس لینے میں آسانی رہے۔ جوتے:جوتے کا انتخاب بھی صحت مند رہنے سے ہے۔ ہمیشہ چمڑے کا جوتا استعمال کریں ،چمڑے کا جوتا ہر موسم اورہر مزاج کے لیے مفید ہے کیونکہ چمڑے کی یہ خاصیت ہے کہ یہ گرمی میں ٹھنڈا ہوتا ہے اور سردی میں گرم رہتا ہے۔ پانی:پانی ہمیشہ اُبال کر اور ٹھنڈا کر کے استعمال کریں بھاری پانی کی کثافتیں جسم کے اعضاء میں سختی پیدا کرتی ہیں۔ بھاری پانی پتھری کا باعث بنتا ہے ۔تازہ اور صاف پانی استعمال کریں، کئی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔ سر:سر اور گردن کو گرمی اور سردی سے محفوظ رکھیں کیونکہ حرام مغز موسم کے تغیر کو برداشت نہیں کر سکتا، سردی لگنے یا لو لگنے سے اپنے آپ کو بچائیں۔ ہوا:تازہ اور کھلی ہوا میں زیادہ وقت گزاریں ،تازہ ہوا میں سیر کریں، جس قدر ممکن ہو آکسیجن جسم کے اندر داخل کریں۔لمبے سانس لیں۔ سردی میں بھی رات کو کھڑکی کا ایک پٹ کھلا رکھیں تاکہ ہوا اندر آتی رہے۔ صفائی:صفائی کو اپنا شعاراور اصول بنائیں ۔جسم کی صفائی، لباس کی صفائی اورگھر کی صفائی پر توجہ دیں۔غسل باقاعدگی سے کریں ، غسل صحت ہے۔ غم اور غصہ:غم اور غصہ سے بچیں ،اس سے دل اور دماغ کو صدمہ پہنچتا ہے اور دماغ کی بناوٹ کے ریشے اس طرح ٹوٹتے ہیں کہ ان کی تلافی ممکن ہی نہیں ہوتی، اس طرح رفتہ رفتہ دماغ بے کار ہو جاتا ہے۔ پھل:پھلوں کو فراوانی سے کھائیں ،یہ صحتمند رہنے اور عمر میں اضافے کا با عث بنتے ہیں ۔وادیٔ ہنزہ،گلگت ،چترال ،تبت میں رہنے والے لوگوں کی اچھی صحت کا راز وہاں کے پھلوں کا فراوانی سے استعمال اور صاف آب و ہوا میں ہے۔ جذبات:اپنے جذبات پر پورا قابو رکھیں جذبات کے برا نگیختہ ہونے سے جسم میں امن نہیں رہتا اور اندرونی طاقت تحلیل ہو جاتے ہیں اور صحت خراب کرتے ہیں۔ آزادی:آزادی سے رہیں،فراخدلی سے زندگی گزاریں، اپنے ارادوں کو نیکی کی طرف رکھیں اوردانا بن کر رہیں۔ دانائی خوشی کا سر چشمہ ہے اور تندرستی ہے۔ جلد سونا:جلد سونا اور گہری نیند سونا تندرستی کے لیے ضروری ہے، جو لوگ دیر تک جاگتے رہتے ہیں اور صبح دیر سے اٹھتے ہیں ،وہ چست اور متحرک نہیں رہتے بلکہ سست رہتے ہیں۔ دہی:دہی کا استعمال کریں، دہی ایک کیمیائی عمل سے گزر کر بنتا ہے۔ دہی کو درازیِ عمر کا باعث قرار دیا گیا ہے ۔ خوش رہیں:خوش رہنے سے صحت اچھی رہتی ہے۔ خوش رہنے والے لوگ تندرست رہتے ہیں اور زندگی کے ہر شعبہ میں کامیاب ہوتے ہیں۔ ورزش:اپنے جسم کے ساتھ بہت محبت سے پیش آئیں ۔سیر اور ہلکی پھلکی ورزش کریں۔ جسم پر تیل سے مالش کر کے نیم گرم پانی سے غسل کریں ،اس طرح آپ کا دوران ِخون نارمل رہے گا اور آپ تندرست رہیں گے۔ ادویات:ادویات کے استعمال سے پرہیزکریں۔ ادویات کا استعمال نہ کرنا ،انسانی بدن کے لیے مفید ہے۔زیادہ دوائیاں استعمال کرنے والے لوگ معدے کے السر میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔اس لیے ادویات سے بچیں۔ ٭…٭…٭





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-09-2016)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: چند آسان اور معمولی اقدامات آپ کو رکھیں

      @intelligent086 Habib bhai Nice
      Thanks 4 useful and Informative Sharing


    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-10-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: چند آسان اور معمولی اقدامات آپ کو رکھیں

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Habib bhai Nice
      Thanks 4 useful and Informative Sharing





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •