Moona (03-06-2016)
مریخ پر گلے ملتے 2 ایلین کی تصاویر نے تہلکہ مچادیا
لندن: کسی زمانے میں ایلین سے متعلق بات کو صرف ایک کہانی سمجھا جاتا تھا لیکن اب جب جدید سائنس اور خلائی سائنس کی بے مثال ترقی نے اس افسانوی مخلوق کی حقیقیت سے پردہ اٹھانا شروع کردیا ہے اور مسلسل ایسے شواہد سامنے آرہے ہیں جو ایلین کی مریخ پر موجودگی ثابت کر رہے ہیں اور اب ایک نئی تصویر کے متعلق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ گلے ملتے 2 ایلین کی ہے۔مریخ سے لی گئی ایک تازہ تصویر میں ایلین کی شکل کے 2 عکس آپس میں گلے ملتے محسوس ہورہے ہیں جن کے بارے میں خلائی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایلین ہیں لیکن چند سائنس دانوں کا مؤقف ہے کہ یہ کوئی چٹان ہے جو ایلین جیسی لگ رہی ہے۔ یو ایف او پر تحقیق کے ماہر اسکاٹ سی وارننگ کا کہنا ہے کہ یہ ہرکولینیم اور پومپی کے شہروں کے رہنے والے افراد کی تباہی سے قبل آخری لمحات میں لوگوں کے جسم ہیں جو راکھ کی وجہ سے محفوظ ہوگئے۔ ہرکولینیم اور پومپی 2 ایسے تاریخی شہر ہیں جو 2 ہزار سال قبل آتش فشاں ویسو ویئیس کے پھٹنے کی وجہ سے تباہ ہوگئے تھے لیکن شہروں کی آبادی راکھ کے بادلوں اور لاوے کی وجہ سے فضا میں تحلیل ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سائنس دانوں نے ایسی ہی ایک تصویر کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایلین کی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مریخ ہر زندگی کا وجود ہے۔
Similar Threads:
Moona (03-06-2016)
Nice Sharing
Thanks For Sharing
@intelligent086 Thanks 4 informative sharing
Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
Nikita Khurshchev
intelligent086 (03-06-2016)
nice aur behtreen Sharing
Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?
khush raho
Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks