SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: گولیوں کے خولوں سے بنا چہرہ یوکرائن جنگ پر &am

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      گولیوں کے خولوں سے بنا چہرہ یوکرائن جنگ پر &am

      گولیوں کے خولوں سے بنا چہرہ یوکرائن جنگ پر نوجوان فن کارہ کا ردِعمل



      روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے اس پورٹریٹ میں گولیوں کے پانچ ہزار خول استعمال ہوئے ہیں اور ’دا فیس آف وار‘ نامی یہ فن پارہ یوکرائن کی ایک نوجوان فن کارہ داریا مارشینکو نے تخلیق کیا ہے۔گولیوں کے یہ خول یوکرائن کے علیحدگی پسند مشرقی علاقوں سے اکٹھے کیے گئے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ داریا مارشینکو کے اسٹوڈیو اپارٹمنٹ میں رکھا ہوا یہ دو میٹر سے زیادہ بلند فن پارہ وہاں موجود باقی تمام چیزوں سے ممتاز نظر آتا ہے۔ اس میں پوٹن کا چہرہ حقیقت سے بے حد قریب نظر آتا ہے اور اس تصویر میں اْنہیں سیاہ سوٹ اور سرخ ٹائی میں ملبوس دکھایا گیا ہے۔33سالہ داریا مارشینکونے بتایا:’’شروع شروع میں ایک ہی کمرے میں اس کے ساتھ سونا ذرا سا خوف زدہ کر دینے والا تجربہ تھا لیکن پھر مجھے اس کی عادت ہو گئی۔‘‘ داریا مارشینکو نے کمرے کے پردے گرا دیے اور پھر ہاتھ میں ایک لیمپ کو اِدھر اْدھر لے جاتے ہوئے دکھایا کہ کیسے مختلف زاویوں سے روشنی پڑنے پر باسٹھ سالہ پوٹن کے چہرے کے تاثرات بدلتے چلے جاتے ہیں۔ فن کارہ نے بتایا کہ کیسے ایک وقت میں اس پورٹریٹ کی آنکھیں سخت نظر آتی ہیں اور پھر مختلف روشنی میں مہربان نظر آنے لگتی ہیں:’’کبھی وہ خود پر فخر کرتا دکھائی دیتا ہے، کبھی الجھن میں نظر آتا ہے یا سنجیدہ نظر آتا ہے۔ یہ کسی سوویت دور کے پوسٹر پر نظر آنے والا ایک عام شخص بھی ہو سکتا ہے اور ایک سْپر مین بھی۔‘‘ داریا مارشینکو کی اس تصویر کو یورپی ذرائع ابلاغ میں بے حد شہرت ملی ہے تاہم یوکرائن کے بڑے ہمسایہ ملک روس میں اس تصویر کا ذکر کم کم ہی ہوا ہے، جہاں سولہ ماہ سے یوکرائن کے ساتھ جاری تنازعے میں روس کے ملوث نہ ہونے کا ذکر تواتر سے ملتا ہے اور جہاں پوٹن کو بے حد مقبولیت حاصل ہے۔ داریا مارشینکو اپنے اس شک و شبے کو چھپانے کی کوئی کوشش نہیں کرتیں کہ دراصل پوٹن نے ذاتی طور پر اس تنازعے کو ہوا دی، جس میں اب تک تقریباً سات ہزار انسان موت کے منہ میں جا چکے ہیں:’’جب لوگ اس فن پارے میں پوٹن کے چہرے کے بدلتے ہوئے تاثرات دیکھتے ہیں تو اس سے مخصوص چیزیں ظاہر ہوتی ہیں۔ میرے خیال میں یہ جنگ باقی تمام جنگوں سے مختلف ہے کیونکہ یہ ایک جھوٹ پر مبنی ہے۔‘‘ داریا مارشینکو نے بتایا کہ اْسے سب سے پہلے اْس کے اْس بوائے فرینڈ نے مٹھی بھر خول لا کر دیے تھے، جو اْس ’یورو میدان‘ تحریک کا ا یک سرگرم رکن ہے، جس نے بدعنوان اور غیر مقبول صدر وکٹر یانْوکووِچ کو فرار ہو کر روس میں پناہ لینے پر مجبور کر دیا تھا۔ بعد ازاں محاذ پر سرگرم اْس کے دوست اْسے یہ خول روانہ کرتے رہے:’’ہر خول ایک ایسی زندگی کی علامت ہے، جس میں خلل ڈال دیا گیا ہو۔ دنیا یہ محسوس نہیں کر رہی کہ میرے وطن نے کتنا کچھ کھو دیا ہے۔ ایسے میں گولیوں کے خولوں کی مد سے کام کرنے کی خواہش ایک قدرتی خواہش بنتی چلی گئی۔‘‘ گولیوں کے خولوں سے بنا پوٹن کا یہ پورٹریٹ ’جنگ کے پانچ عناصر‘ نامی سیریز کا پہلا شاہ کار ہے۔ دیگر فن پارے بھی خولوں یا پھر جنگ میں استعمال ہونے والے دیگر ہتھیاروں کی مدد سے بنائے جائیں گے۔اگرچہ عام خیال یہی ہے کہ ولادیمیر پوٹن اس بات کو رَد کرتے ہیں کہ وہ میڈیا پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں لیکن داریا مارشینکو کو یقین ہے کہ پوٹن اْس کے فن پاروں کو دیکھ چکے ہوں گے:’’میں امید کرتی ہوں کہ وہ کم ا ز کم سوچے ضرور اور خود سے یہ پوچھے کہ کیا وہ واقعی اس انداز میں لوگوں کی یاداشت میں محفوظ رہ جانا چاہتا ہے۔‘‘ ٭…٭…٭


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: گولیوں کے خولوں سے بنا چہرہ یوکرائن جنگ پر

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing


    3. #3
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      82

      Re: گولیوں کے خولوں سے بنا چہرہ یوکرائن جنگ پر

      bohat hi achi paish'kash
      shukarriya


    4. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: گولیوں کے خولوں سے بنا چہرہ یوکرائن جنگ پر

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks For Sharing
      Quote Originally Posted by Dr Maqsood Hasni View Post
      bohat hi achi paish'kash
      shukarriya





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •