SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: ذیابیطس کو روکنے والی سبزیاں! ان خاص سبزیو&

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ذیابیطس کو روکنے والی سبزیاں! ان خاص سبزیو&




      ثمینہ انصاری
      ذیل میں چندخاص سبزیوں کا ذکر کیا جا رہا ہے، جن کے مسلسل استعمال سے آپ ذیابیطس (شوگر)کے بے ساختہ حملے کوروک سکتے ہیں: نیاز بو یا تلسی یا باسل اوسئیم باسیلئیم باورچی خانے کا مشہور جڑا بوٹا ہے۔ میرا مطلب ہے ،جڑی بوٹی ہے۔ تلسی یا نیاز بواٹلی کے کھانوں کا ضروری جزو ہے۔اس کی خوشبو سلاد کے چٹخارے کو دوبالا کر دیتی ہے، کئی بار چار بالا بھی ہو جاتی ہے۔آپ نیاز بو یا تلسی کے پتے سوپ، یخنی، پاستہ میں شامل کر کے کھانے کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ کھانے کو اچھا بنا سکتے ہیں۔حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہلدی، اکیل کوہستانی،نیاز بو یاتلسی کی چھوٹی بہن ناز بو،اوریگانو یا مرز نگو اور نیاز بوجڑی بوٹیاں آپ کے روزمرہ چھوٹے بڑے تمام کھانوں میں اگر استعما ل کی جائیں ،تو تمام جسمانی نظام اوقات بنا کسی بیماری کے ڈھنگ سے کام کرتے ہیں۔ تلسی یا نیاز بو کا فائدہ یہ ہے کہ انتہائی کم فشار خون کے لئے بھی مفید ہے اور بلڈ شوگر کے لئے تو مجرب نسخہ ہے۔ نیاز بو کے چند تازہ پتے توڑ کر کھلے پانی میں دھوئیں اور چبا لیں، کم از کم ایک ماہ لگاتار چبائیں،ذیابیطس بھاگ جائے گا۔ بل بیری ویسی نئیم مائرٹیلم یورپین نیلی بیری کی خاندانی ہم شکل ہے، مگر پنجاب کی پنجابی میں مواکڑیاں کہتے ہیں۔نیلی بیری میں نیلے مختلف شیڈز ملتے ہیں، مگر اس کی بڑی بہن ایک ہی جیٹ نیلے رنگ میں ملتی ہے۔نیلا رمگ بڑا کمال کا رنگ ہے۔ یہ گرم رنگ ہے، لیکن ٹھنڈا لگتا ہے۔ہم کہہ سکتے ہیں کہ ٹھنڈا ہے۔ مجھے پسند بھی تو بہت ہے، مجھے تو ڈھیر سارے رنگ پسند ہیں۔خزاں کے رنگ، بہار کے رنگ، سردیاں اور گرمیاں، انسان کے رنگ، حیوان کے رنگ، رات اور دن کے رنگ، کائنات کے رنگ، سب مجھے پسند ہے اور ہونے بھی چاہیے، زندگی رنگوں کے بنا ادھوری ہے۔ مرچ مصالحہ تڑکہ بھی تو رنگ ہیں، زندگی کے، لیکن مواکڑیاں کسی رنگ روپ مصالحے کے طور پر نہیں بلکہ دوا کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔ بل بیری کے نیلے رنگ میں انتھوسائننزتھی انٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے، جو ذیابیطس سے لڑتے ہیں اور دل کو مضبوط بناتے ہیں۔ سو ایک تیر سے دو شکار، جن لوگوں کو دل و جا ں کا عارضہ لاحق ہو اور ذیابیطس بھی وہ بل بیری کا استعمال کر کے اپنی بیماریوں اور کنڈیشن سے لڑ سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ خون میں فالتو چربی بھی ختم کرنے میں بھی مددگار ہے۔اس حوالے سے حالیہ تحقیقات کا ذمہ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اینڈ کلینکل نیوٹریشن کے سر ہے۔ رپورٹ کے مطابق 400گرام روزانہ بل بیری کھانے سے گلوکوز کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے اور میٹا بولک سنڈروم میں کمی لاتی ہے۔ تو ہوا نہ فائدہ؟ معدے کی سوزش میں بھی فائدہ مند ہے۔ کیمومائل مٹریکاریاکیمومیلیا کا فائدہ یہ ہے کہ بلڈ شوگر لیول کم کرتا ہے اور ذیابیطس سے ہونے والی پیچیدگیاںآسانیوں میں بدلتا ہے اورجگر کو مقوی کرتا ہے۔ کسی حکیم کی طرح آپ کے دل جگر پر نرم ہاتھ رکھتا ہے، جس سے ذیابیطس کی تکالیف سے راحت ملتی ہے۔یہ اپنا کام بہت آہستہ سے مگر دیرپا کرتا ہے۔کچھوے کی رفتار پہ اپنا اثر دکھاتا ہے،لیکن یہ تبھی اثر کرے گا، جب آپ کیمومائل کی چائے بنا کر پئیں۔مجرب نسخہ ہے، نقصان کچھ بھی نہیں، تو آزمانے میں کیا جاتا ہے، لیکن کسی طاقتور حکیم سائیں سے کمرہ بند کر کے مشورہ ضرور کریں۔ دار چینی سینامومم ویرم بلڈ شوگر کو کم کرتی ہے۔ کئی تحقیقات اس حوالے سے کی گئی اور وقتاً فوقتاً اس حوالے سے رپورٹس سامنے آتی رہیں،لیکن حالیہ رپورٹ میں دار چینی میں پائے جانے والے کوکران میٹا اینالسیز میں بلند فشار خون اور تیز بلڈ شوگر، انسولین، ہیموگلوبن A1cکوکنٹرول کرنے میں ناکام پایا گیا ہے۔ لگتا ہے دال کی طرح دار چینی بھی کالی ہو گئی ہے، مگر ایسا نہیں ۔ کولیسٹرول کم کرنے میں اندرونی سوزشوں میں اور وزن کم کرنے میں یہ کارآمد ہے، لیکن ذیابیطس کے لئے عقل سے پیدل ہے۔براہِ کرم سرخ و سفید لوبیہ پر چھڑک کرکھائیں ورنہ یہ آپ کوجھڑک سکتا ہے۔بھورے چاولوں پر بھی دارچینی پاؤڈر چھڑک کر کھائیںاور بھی جس جس ہانڈی میں کھانا ہے چھڑک کر چھٹک کر کھائیں۔آپ کی تمام سوزشوں کا بہترین علاج ہو گا۔ زیرہ کمینم سائمینم اجوائن خاندان کی دادایا نانا ہے، گرینڈ پا تو ضرور ہے۔براؤن چاولوں میں شامل کریں یا آلو زیرہ بنا کر کھائیں دونوں طرح سے مفید۔ اس کے علاوہ دالوں کا اہم مصالحہ ہے۔ اس کے بنا تو ہانڈی نہیں، وہ دیگ ہو سکتی، تامبیا ہو سکتی ، کچھ بھی مگر ہانڈی نہیں۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ لوئر بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کنٹرول کرتاہے۔ سونف فنیکلم ولگر، سبزیوں، جڑی بوٹیوں، جڑوں، پھلوں کی طرح کھائی جاتی ہے۔ہندوستان کی روایت رہی ہے کہ کھانے کے بعد سونف چبائی جاتی تھی۔ اس سے دانت صاف ہوتے تھے اور سانس مہکتی رہتی تھی۔ قولنجی بچوں کے لئے مفید ہے ،اس کے ساتھ ساتھ اس میں موجودانتھول نہ صرف ذیابیطس کے لئے مفید ہے بلکہ سرطان کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔سونف اکثر چینی والے مواد میں لپیٹ کر دی جاتی ہے۔ سادہ سونف اور شکر مکس کر کے کھا لینا مفید ہے۔ معدے کو ٹھنڈک پہنچتی ہے،سانس مہکتی ہے۔ لہسن ایلئم ساتیوم اٹلی اور میڈیٹرنین کھانوں میں خصوصاًفلیور کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ لہسن کو تو ویسے بھی چبانے سے بڑے فائدے ہوتے ہیں اگر آپ تنہا رہنا چاہتے ہیں اور آپ کے دوست آپ کونہیں بخشتے تو دو تین لہسن کھا کر اپنے دوستوں کے پاس جائیے، کام بن جائے گا۔ اگلے ایک ہفتے تک دوست مصروف رہیں گے۔مختلف کھانوں میں لہسن کو باسل اوریگانو اور زیتون کے تیل کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ تھوم دل کی حفاظت کرتا ہے اور سرطان سے بھی بچاتا ہے ٹھیک اسی طرح آزار بند پہنے پیاز ، پیازی اور پیازو مطلب سرخ پیازی اور ہرا پیازو تلوار اٹھائے آپ کی ڈھال بنتے ہیں۔لہسن کسی بھی سوزش کے لئے مفید اور کسی بھی سرطان و عارضے کی چھٹی کروا سکتا ہے۔لہسن میں اشتعال انگیز سائٹوکنز پائے جاتے ہیں جو عرضات کے خلیوں پر ڈائریکٹ ہلہ بول دیتے ہیں، یوں دشمن بوکھلا جاتا ہے اور دم دبا کر بھاگ جاتا ہے۔ اور آپ کا قوت مدافعت ڈھنگ کا کام کرتا رہتا ہے۔لہسن درحقیقت اس سے بھی تیز کام کرتا ہے۔ یہ بلڈ شوگر کو او ر لپڈزکم کرتا ہے۔ اسی طرح سے c-reactive پروٹین سے ہونے والی سوزش میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔ لہسن اور زیتون مل کر سبزیوں کی ڈش مکمل کرتے ہیں، خصوصاً گوبھی، آلو، گاجر، شلجم، ٹینڈے، ٹینڈیاں، کدو، مولی، اروی، شملہ مرچ، پھلیاںوغیرہ وغیرہ۔ ڈیل، سوئے 70سے زائد کیمیائی اجزاء رکھنے والا سویا پہلے پہل خواتین میں دودھ کی مقدار بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔اب مشروم، انڈے، مچھلی، پائے، مٹر گشت و ساگ وغیرہ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈل یعنی سویا کا استعمال سب سے پہلے جنوب مغربی روس اور مشرق وسطیٰ میں شروع ہوا تھا ،لیکن اب یہ یورپ سے ایشیاء قریب ہر علاقے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ حالیہ تحقیقات کے مطابق کہ ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھتا ہے تا کہ آپ اپنے کاموں کو اپنے کنٹرول میں رکھ سکیں۔ سمجھا کریں، آپ کی ہی مدد کرتا ہے۔ ادرک لہسن کا ذکر کریں اور ادرک کو بھول جائیں؟ کیسے ممکن ہے۔ اس کا پہلا کام تو یہ ہے کہ دانتوں کی تمام تکالیف کے لئے مفید ہے۔ پچھلے دنوں کی بات ہے۔ مجھے دانتوں میں شدید درد تھا۔ لہسن کھایا اور درد تیز ہو گیا۔ تب ادرک کوٹ کر منہ میں رکھا۔ مجھے تو آرام آ گیا۔ لہسن بھی دانت کا درد بھگاتا ہے، مگر میرا دانت درد تو ادرک سے بھاگا۔ ویسے اس کے بارے میں سنا ہے کہ وزن میں کمی کرتا ہے۔ ذیابیطس اور بلڈ شوگر اگر تیز ہو جائے، تو اس کے لئے کامل جڑی بوٹی ہے۔ کام کا پودا ہے۔2012ء میں ہوئی تحقیقات میں کولمبیا یونیورسٹی کی جانب سے شائع ہوئے مضامین میں یہ بات واضح کی گئی کہ ادرک کا شربت 43اضافی کیلوریز کو جلاتا ہے۔تحقیق میں کام کرنے والے افراد کو ادرک کا شربت پلایا گیا اور جو نہ پی پائے انہیں ادرک پاؤڈر کھلایا گیا۔ نتیجتاً افراد 3گھنٹے تک بالکل تازہ دم کام کرتے رہے، تھکے نہ سوئے۔ اس کے علاوہ ان افراد میں 30 دن تک مشروب کے مسلسل استعمال سے 17فیصد بلڈ گلوکوزمیں کمی آئی، جس سے شوگر بڑھتی ہے۔ ٹوٹل کالیسٹرول میں 8فیصد کمی آئی۔میں تو ادرک والی چائے بالکل نہیں پیتی البتہ پانی گرم کر ادرک کی ڈلی، سونف کے چند دانے اور سیبوں کے خشک چھلکے ڈال کر تازہ قہوہ ضرور پی لیتی ہوں۔ بہت مزے کا ہوتا ہے۔ مجھے چونکہ شکر استعمال کرنے کی عادت ہے، سو قہوہ میں آدھا چمچ شکر اور اگر چینی ہے تو مجھے حساب پتہ نہیں۔ آپ اپنے حساب سے چینی ڈال کر قہوہ ٹرائی کر سکتے ہیں۔ پودینہ پودینہ وہ بھی تازہ والا۔۔۔۔۔ ہااااااا کیا خوشبو ہے۔مینتھا ایکس پیپریٹامیں قدرتی اجزاء ذیابیطس کا بہترین علاج ہیں۔اس کے علاوہ دل کے امراض، ایجنگ، اور سرطان جیسی بیماریوں کے لئے مفید نسخہ ہائے بفا ہے۔ چائے کے مزے کو دوبالا کرنے کے لئے پودینہ بہترین ہے۔پودینے کا دوسرا بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے معدے کی تیزابیت دور ہوتی ہے۔ اگر آپ یا آپ کے بچے کے منہ میں چھالا بنا ہوا ہے۔ تازہ پودینے کے تین پتیاں چھالے پر رکھیں۔ 30منٹ کافی ہیں۔ بہت زیادہ تھکن ہے تو پودینہ ہے نہ۔ چٹنی کھائیں دادی اماں سے بنوا کر یا پھر ایسے ہی پتیاں چبائیں۔ دانت بھی صاف، مسلز بھی پر سکوں، ریلیکس اور اس سے معدہ میں بھی نمایا ں کمی، جن لوگوں کو بھاگنے کی بیماری ہو، براہِ کرم وہ پودینہ ضرور کھائیں تا کہ بھاگتے وقت آپ کے پاؤں زمین پر جم سکیں ۔ ٭…٭…٭




      Similar Threads:

      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: ذیابیطس کو روکنے والی سبزیاں! ان خاص سبزیو

      Nice Sharing
      Thanks for Sharing


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ذیابیطس کو روکنے والی سبزیاں! ان خاص سبزیو







      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •