SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 8 of 8

    Thread: ڈیڈی شناس! عزخ

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ڈیڈی شناس! عزخ



      اکتوبر 2005کی صبح میرے لیے یقیناایک عام صبح سے مختلف تھی۔ کوئی 8بجے کے لگ بھگ میں سول ہسپتال کراچی کے نیورو لوجی ICUمیں کھڑا اپنے سامنے سفید شلوار قمیض میں ملبوس بظاہر بے حس و حرکت ڈیڈی کو تک رہا تھا جو نیم غنودگی کی حالت میں بستر پر دراز مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ کیا بچے بھی بہاولپور سے ساتھ آئے ہیں؟ ڈیڈی پر گزشتہ رات فالج کا شدید حملہ اس وقت ہوا، جب وہ عشاء کی نماز ادا کر رہے تھے۔ ان کی بے سدھی اور خود کروٹ بدلنے تک سے محروم نے ہم سبھی کی زندگی کو کروٹ بدلنے پر مجبور کر دیا تھا۔ ہمیشہ سے چاق و چوبندSelf Madeاور خوش باش ڈیڈی کو دیکھنے کی عادی آنکھیں شاید انہیں اس بے کسی کی حالت میں دیکھنے کو کسی طور تیار نہیں تھیں۔ بہرحال یہ ایک حقیقت تھی ‘ کھلی یا بند آنکھوں کا سپنا یا بھیانک خواب نہیں تھا۔ زندگی کا ایک روپ تھا، نہ چاہے جانے والا اور ناخوشگوار، عمر کے لامتناعی چکروں کی ایک گردش ایام ، ایک حقیقت بھرا فلسفہ حیات کو بقول عاصم گلشن میں جہاں نئی نئی کونپلیں پھوٹتی اور کلیاں چٹک کر کھلتی ہیں ،وہیں پرانی شاخیں چٹخ کر سوکھنے لگتی ہیں۔1929ء کے سن پیدائش کے مطابق ڈیڈی اپنی زندگی کی 79ویں بہار میں یا یوں کہیے 79ویں سال بالآخر خزاں رسیدگی میں قدم رکھ چکے ہیں ۔ یوں تو وہ نہ ایک مشہور سائنسدان ہیں ،نہ ہی کوئی فلم ایکٹر یا مشہور ادیب مصلح و مقرر یا شوبز کے نمائندہ ، مگر ان کی عمر کی اس اننگ کو ایک کامیاب اننگ کہا جائیگا ،جس میں بہت زیادہ ڈرامائی المیہ یا طربیہ اتار چڑھائو تو نہیں مگر ایک سفر مسلسل، بے تکان جذبہ و یقین کامل کا تسلسل ہے ۔خدا کی ذات پر بھروسہ، حضورﷺ سے انتہائی محبت، قناعت ، میانہ روی، رواداری اور حسن اخلاق سے لبریز وہ خوبیاں ہیں، جو ڈیڈی کو اپنے عہد کے لوگوں میں ممتاز کرتی ہیں۔ ڈیڈی کی شخصیت اتنی بڑی چھائوں ہے کہ جس کی وسعت کے پھیلائو کو سنبھالے رکھنے کے لیے الفاظ کی لڑیوں کا سہارا یقینا کمزور ہی ثابت ہو گا۔ بابائے اُردو مولوی عبدالحق کا ایک مضمون ہماری اُردو کی نویں جماعت کے نصاب کا حصہ تھا۔ نام تھا اس کا ’’نور خان‘‘ مولوی صاحب نے مضمون کے اقتباسیہ پیرائے میں لکھا تھا ،جو مجھے کچھ اس طرح یاد ہے کہ ’’لوگ بادشاہوں ،وزیروں اور امیروں کے قصے لکھتے ہیں میں سپاہی کی داستان بیان کروں گا، پھول میں شان ہے کانٹے میں بھی آن ہے‘‘۔ چنانچہ ڈیڈی کی شخصیت اگرچہ بادشاہت ،وزارت یا امارت کے زمرے میں نہیں آتی، تاہم ان کی ان تھک جدوجہد سپاہیانہ طور پر شاندار ہے اور یہی مجاہدانہ شان انہیں ان درجات سے بلند کرتی ہے۔ اور سات کامیاب بچوں کا باپ ہونا درحقیقت خود کسی اعزاز سے کم نہیں ہے، چنانچہ یہ اظہار یہ کسی قومی خدمت، ادعائے زبان دانی، تفریح طبع یا الفاظ کے چٹخارے کے طور پر نہیں بلکہ ایک بیٹے اور باپ کے ناطے کے اظہار کے طور پر پڑھا جانا چاہیے۔ یہ تعلق یقینابے مثال اور ہر لحاظ سے شاندار ہے۔ اس لیے یہ داستان دو نسلوں کے باہمی ربط اور تسلسل کا بیان ہے ۔ ان دو نسلوں کا جن میںوقت اور حالات کی دوری کے باوجود بہت کچھ مسلسل ہے۔ ایک نسل جو گزر گئی دوسری جو گزر رہی ہے۔ ہمیشہ سے جاری و ساری اس Relayدوڑ میں گزرنے والی نسل نے لگام Baton آنے والی نسل کو پکڑایا۔ ان کے اس پیغام کے ساتھ کہ یہ ایک سفر مسلسل ہے۔ گزشتہ نسلوں نے بیٹن یوں ہی اگلی نسلوں کو پہنچایا ہے اس یقین کے ساتھ کہ یہ اگلی نسل اس کو اپنے سے اگلی نسل کو منتقل کرے گی چنانچہ ایک Haper Linkہے جو گزشتہ کئی نسلوں کے درمیانی تعلق کی کسوٹی، تہذیبی میراث اور حرکت و برکت کا ورثہ ہے۔ یہ Hyperلنک یوں ہی قائم نہیں ہوتا یہ قدرتی طور پر موجود ہوتا ہے، دل کے اندرونی جذبات، باہمی رویوں کی صورت میں دل کی کھڑکیوںWindowsمیں پچھلی نسل اگلی نسل کو جہاں آسائش فراہم کرتی ہے، وہاں اگلی نسل کا فرض ہے کہ وہ ستائش کا اظہار کرے۔ پس یہی تعلق ،لنک تھا جو میرے بیٹے کا نام محمد نامدار خان تجویز کرنے کا سبب بنا نامدار خان ڈیڈی کے چھٹے اور میرے ساتویں دادا تھے۔ سات نسلوں کا تعلق، لنک اس نام کو ہر اس تحیر سے مبرا کرتا ہے جو موجودہ دور سے مطابقت نہ رکھنے اور مروج نہ ہونے پر پیدا ہوتا ہے۔ اس نام سے میں نے خود اپنی ذاتی کی دانستہ نفی کی اور اپنا حق نامدار خان اور زاہد خان کو دے دیا ہے کہ نامدار عامر کی بجائے نامدار زاہد کہلائے۔ اللہ اس جذبے کے صدقے، عزیز م نامدار کو کامیاب کرے، آمین۔ ڈیڈی نے ایک گونہ دلجمعی اور روحانی وابستگی کے ساتھ اپنے خاندان کے شجرہ کا نسخہ نہ صرف محفوظ رکھنے کا فریضہ سرانجام دیا بلکہ اس کو مزید مکمل کرنے کی بھر پور سعی کی۔ڈیڈی کی شخصیت ایک گھنی چھائوں ہے یہ چھائوں ایک ایسے درخت کی ہے جو بظاہر تنو مند تنے دار نہیں، لیکن جیسے چھوٹی چھوٹی ٹہنیاں زمین سے یکجا طور پر اگی ہوں ، بل کھاتی پروان چڑھی ہوں۔ اور آپس میں یکجان ہو جائیں۔ مختلف زاویوں اور قوس کے ساتھ بس ایک احساس ہے جیسے بہت ساری ہلکی ہلکی پتیوں سے ہری بھری ٹہنیاں آپ کے سر پر سایہ فگن ہوں اور سائے کے ساتھ ساتھ ان پتیوں کی سراسراہٹ مدھر نغمہ سرائی میں بھی مصروف ہے۔ آج جبکہ یہ درخت خود باغیچے کے بیچوں بیچ سینہ تانے۔ پہلوانی انداز میں نہیں کھڑا ہے بلکہ ایک گوشے سے غیر محسوس طور پر اپنا احساس دلاتا رہتا ہے ۔ ایک ایسے مقام سے جہاں ہر کوئی اس کو پہلی نظر میں نہ دیکھ سکے مگر وہ خود سب پر نگاہ رکھے ہوئے ہو۔ پیار و شفقت بھری نگاہ جس میں چھائوں کا احساس ہو۔ اسی چھائوں تلے بے شمار چڑیوں اور پرندوں نے اپنے گھونسلے بنا رکھے ہوں۔ چنانچہ جب کوئی باغ میں پہنچ ک نظر ڈالے تو فوراً ہی اس شجر کی اہمیت کا اندازہ ہو جائے اور کسی طور پر نظر انداز نہ کیا جا سکے۔ یہ بیل نما درخت بلا تمیز سب کو سورج کی تپش اور تمازت ، زمانے کی گرم و سرد ہوائوں ،طوفانی جھکڑوں اور تھپیڑوں کے سامنے ڈھال بن کر سایہ دے رہا ہے۔ کبھی کبھار تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے سرسز و شاداب ٹہنیاں زمین سے نہیں اگیں بس آپ کے سر پر چھتری بن کر آپ کے ساتھ ساتھ ابر کی طرح حرکت کرتی ہیں۔ میں کراچی، حیدر آباد، لاہور ، جہلم، اوکاڑہ، کوئٹہ، بہاولپور جہاں بھی رہا یہ ابر ، یہ چھتری، یہ ڈھال میرے اوپر سایہ فگن رہی ہے،ہر لمحے احساس دلاتی رہی ہے دھوپ میں چھائوں کا ، گرمی میں ٹھنڈک کا، تری میں خشکی کا ، تھپیڑوں میں استقامت کا… سکون کا، اطمینان ، حوصلہ عزم و استقلال اور وافتگی کا، یہ بے شمار پتلی ٹہنیاں جو کہ آپس میں گڈ مڈ ہیں جن سے پتیاں شاخیں، پھولوں، پھلوں کی طرح پھوٹتی ہیں اور اپنے سائے تلے پناہ لینے والوں کو اپنی شگفتگی ، ممتا، محبت، خوشبو، وارفتگی اور سایہ عاطفت کا احساس لطیف بخشتی ہیں تو گویا پورا ماحول جیسے معطر ہو گیا ہو!!! سوندھی سوندھی خوشبو!!! ڈیڈی کی خوشبو ۔ بس یہی خوشبو ڈیڈی کا احساس ہے۔ ہم اس احساس کے شناسا ہیں آپ کو جب بھی والد کے رشتے سے یہ خوشبو محبوس ہو گی، یکدم آپ ڈیڈی شناس ہو جائیں گے۔ آج ہم ڈیڈی شناس ہیں۔ (عزخ کی کتاب ’’ ڈیڈی سے مقتبس) ٭…٭…٭


      Similar Threads:

      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Dr Maqsood Hasni (11-21-2015)

    3. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: ڈیڈی شناس! عزخ

      Nice Sharing
      Thanks for sharing


    4. #3
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      82

      Re: ڈیڈی شناس! عزخ

      bohat achi paish'kash


    5. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ڈیڈی شناس! عزخ

      پسند کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. #5
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: ڈیڈی شناس! عزخ

      بہت ہے زبردست
      ہمارے ساتھ شیئر کرنے کا شکریہ






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    7. #6
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ڈیڈی شناس! عزخ

      Quote Originally Posted by Rania View Post
      بہت ہے زبردست
      ہمارے ساتھ شیئر کرنے کا شکریہ




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    8. #7
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      82

      Re: ڈیڈی شناس! عزخ

      lutaf ke liay dobara se parha. abba jani yaad aa gay aur ankhain hawas ke bas main na rahein
      ہ یہ درخت خود باغیچے کے بیچوں بیچ سینہ تانے۔ پہلوانی انداز میں نہیں کھڑا ہے بلکہ ایک گوشے سے غیر محسوس طور پر اپنا احساس دلاتا رہتا ہے ۔ ایک ایسے مقام سے جہاں ہر کوئی اس کو پہلی نظر میں نہ دیکھ سکے مگر وہ خود سب پر نگاہ رکھے ہوئے ہو۔ پیار و شفقت بھری نگاہ جس میں چھائوں کا احساس ہو۔ اسی چھائوں تلے بے شمار چڑیوں اور پرندوں نے اپنے گھونسلے بنا رکھے ہوں۔ چنانچہ جب کوئی باغ میں پہنچ ک نظر ڈالے تو فوراً ہی اس شجر کی اہمیت کا اندازہ ہو جائے اور کسی طور پر نظر انداز نہ کیا جا سکے۔ یہ بیل نما درخت بلا تمیز سب کو سورج کی تپش اور تمازت ، زمانے کی گرم و سرد ہوائوں ،طوفانی جھکڑوں اور تھپیڑوں کے سامنے ڈھال بن کر سایہ دے رہا ہے۔ کبھی کبھار تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے سرسز و شاداب ٹہنیاں زمین سے نہیں اگیں بس آپ کے سر پر چھتری بن کر آپ کے ساتھ ساتھ ابر کی طرح حرکت کرتی ہیں۔



    9. The Following User Says Thank You to Dr Maqsood Hasni For This Useful Post:

      intelligent086 (11-21-2015)

    10. #8
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ڈیڈی شناس! عزخ

      Quote Originally Posted by Dr Maqsood Hasni View Post
      lutaf ke liay dobara se parha. abba jani yaad aa gay aur ankhain hawas ke bas main na rahein
      ہ یہ درخت خود باغیچے کے بیچوں بیچ سینہ تانے۔ پہلوانی انداز میں نہیں کھڑا ہے بلکہ ایک گوشے سے غیر محسوس طور پر اپنا احساس دلاتا رہتا ہے ۔ ایک ایسے مقام سے جہاں ہر کوئی اس کو پہلی نظر میں نہ دیکھ سکے مگر وہ خود سب پر نگاہ رکھے ہوئے ہو۔ پیار و شفقت بھری نگاہ جس میں چھائوں کا احساس ہو۔ اسی چھائوں تلے بے شمار چڑیوں اور پرندوں نے اپنے گھونسلے بنا رکھے ہوں۔ چنانچہ جب کوئی باغ میں پہنچ ک نظر ڈالے تو فوراً ہی اس شجر کی اہمیت کا اندازہ ہو جائے اور کسی طور پر نظر انداز نہ کیا جا سکے۔ یہ بیل نما درخت بلا تمیز سب کو سورج کی تپش اور تمازت ، زمانے کی گرم و سرد ہوائوں ،طوفانی جھکڑوں اور تھپیڑوں کے سامنے ڈھال بن کر سایہ دے رہا ہے۔ کبھی کبھار تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے سرسز و شاداب ٹہنیاں زمین سے نہیں اگیں بس آپ کے سر پر چھتری بن کر آپ کے ساتھ ساتھ ابر کی طرح حرکت کرتی ہیں۔
      ہماری تو ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ معیاری شیئرنگ ہو تا کہ ممبران کی دلچسپی برقرار رہے ، فورم کی کچھ انتظامی ہدایات پر یہ سلسلہ التواء کا شکار ہوا ، ہوا ہے اور یہ بھی اچھا ہوا کہ آپ نے لطف کے لیئے دوبارہ پڑھا اور اہم پیراگراف کو کوٹ کیا
      بہت بہت شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •