intelligent086 (11-25-2015)
اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے لیے واٹس ایپ میں ایک اپ ڈیٹ متعارف کرائی گئی ہے اور اردو و بنگالی زبانوں کی سپورٹ کو صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔واٹس ایپ کے نئے ورژن 2.12.367 میں اردو زبان کے صارفین کے لیے یہ تحفہ پیش کیا گیا ہے۔یہ نئی اینڈرائیڈ اپلکشن گوگل پلے اسٹور پر ڈاﺅن لوڈ یا اپ دیٹ کے لیے دستیاب ہے۔گوگل پلے اسٹور پر دیگر تبدیلیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جن میں چیٹ کاسٹیوم نوٹیفکیشن سیٹنگز اور میوٹ، چیٹس کو ان ریڈ یا ریڈ مارک کرنا اور مختلف رنگوں کے ایموجی کے انتخاب وغیرہ قابل ذکر ہیں۔اسی طرح اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اس میسجنگ اپلیکشن میں صارفین کو یہ سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے جب بھی انہیں کانٹیکٹ کارڈ موصول ہو تو اسے فوری طور پر میسج یا کانٹیکٹ میں محفوظ کرسکیں۔اس اپ ڈیٹ کی بدولت ڈیٹا کے استعمال میں واٹس ایپ کالز کے دوران کمی آئے گی۔ایک اور نمایاں اضافہ چیٹس میں پریویو فیچر کو متعارف کرانا ہے جس کا عندیہ اکتوبر میں دیا گیا تھا۔واٹس ایپ پر اردو کیسے استعمال کریں؟سب سے پہلے آپ اسمارٹ فون پر گوگل پلے اسٹور کی سائٹ پر جائیں اور واٹس ایپ کو سرچ کرکے اس ایپ کا تازہ ترین ورژن انسٹال کریں۔اس کے بعد ڈیوائس کی سیٹنگز میں جائیں اور پرسنل سیکشن میں لینگوئجز اینڈ ان پٹ کے آپشن میں جائیں۔وہاں موجود زبانوں کی فہرست سے اردو کو منتخب کریں اور پھر کچھ منٹ تک انتظار کریں کہ آپ کی ڈیوائس اردو اسکرپٹ انسٹال کرنے کا کہے۔اب ایک اردو کی بورڈ انسٹال کریں تاکہ فونٹ کو ٹائپ کیا جاسکے پھر واٹس ایپ میسنجر کو کھولیں اور اردو میں اس ایپ کو استعمال کرنا شروع کریں۔
Last edited by Rana Taimoor Ali; 11-24-2015 at 11:58 PM.
intelligent086 (11-25-2015)
جدید اور اہم معلومات شیئر کرنے کا شکریہ
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
Nice Sharing
Thanks for sharing
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks