nyc choice
طلسمات
پرے سے دیکھو تو رف خوشبو، قریب جاؤ تو اک نگر ہے
طلسمی رنگوں سے بھیگتے گھر، نسائی سانسوں سے بند گلیاں
خموش محلوں میں خوب صورت طلائی شکلوں کی رنگ رلیاں
کسی دریچے کی چِق کے پیچھے دہکتے ہونٹوں کی سرخ کلیاں
پرے سے تکتی ہر اک نظر اس نگر کی راہوں سے بے خبر ہے
حنائی انگشت کا اشارہ لجائی آنکھوں کی مسکراہٹ
کبھی یوں ہی راہ چلتے اک ریشمی دوپٹّے کی سرسراہٹ
سیاہ راتوں کو ہولے ہولے قریب آتی ہوئی سی آہٹ
یہ ساری راہیں ہیں اُس نگر کی جو دائمی آنسوؤں کا گھر ہے
Similar Threads:
nyc choice
Umda inteKhab
sharing ka shukariya
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks