SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: اپنی بیوی کو فیس بک کا پاسورڈ ہرگز نہ بتائی

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      اپنی بیوی کو فیس بک کا پاسورڈ ہرگز نہ بتائی

      پہلے دور میں جب انٹرنیٹ زیادہ عام نہیں ہوا تھا تب شادیوں کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے الگ قسم کے مشورے دیے جاتے تھے مثلاً اپنے رشتے میں کسی تیسرے کو شامل نہ کرو، ایک دوسرے کی عزت کرو، ایک دوسرے سے محبت کے ساتھ پیش آؤ، ایک دوسرے کے والدین اور بہن بھائی کی عزت کرو اور ان کے ساتھ ادب سے پیش آؤ، ایک فریق غصے میں ہو تو دوسرا چپ کر جائے۔ جب پہلے فریق کا غصہ ٹھنڈا ہو تب جا کر اس سے بات کرے۔ لیکن اب دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے اور اس جدید دنیا میں نئے نویلے شادی شدہ جوڑے کو اپنے رشتے کو شادی کے اولین دنوں کی طرح تروتازہ رکھنے کے لیے بالکل جدید مشورے دیے جاتے ہیں مثلاً خواتین کو کہہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پر فوراً نیک پروین بی بی کی چادر اوڑھ لیں، شوہر سے وفاداری اور ساس سسر کی خدمت والے اقوال شئیر کریں تاکہ ان پر ایک اچھی لڑکی کا ٹھپہ لگ سکے۔
      ان ہی جدید مشوروں میں سے ایک مشورہ تمام مرد حضرات کی نظر ہے۔ اگر آپ کی شادی ہونے والی ہے یا ہو چکی ہے تو ایک نصیحت پلے سے باندھ لیں۔ آپ کی بیوی آپ کوجتنا بھی مکھن لگائے اسے کبھی بھی اپنے فیس بک اکاؤنٹ کا پاسورڈ نہ دیں۔ یہ پاسورڈ آپ کی کس طرح عزت بنائے ہوئے ہے اس کا آپ کو شاید اندازہ بھی نہیں ہے۔
      دورِ جدید کی بیویاں اب وہ روایتی بیویاں نہیں رہیں جو شادی کے بعد شوہر کے ساتھ چھت پر جاتی تھیں تو منڈیر پر بیٹھے کوے کو دیکھ کر شوہر سے پوچھتی تھیں کہ اجی اس پرندے کو کیا کہتے ہیں؟ آج کی بیویاں چلتر چالاک ہیں، پڑھ لکھ کر ان کے دماغ ساتویں آسمان پر پہنچے ہوئے ہیں۔ اب یہ اپنے آپ کو شوہر سے کم عقل نہیں سمجھتیں بلکہ اس کا بھرپور مقابلہ کرتی ہیں، یہ چھپکلی کو دیکھ کر چیخیں نہیں مارتیں بلکہ جھاڑو پکڑ کر اس بے چاری کے پیچھے پڑ جاتیں ہیں، بلب خراب ہو تو یہ خود ہی اسٹول پر چڑھ کر نیا بلب لگا دیتی ہیں، موبائل پر کچھ ایک ایپ کھولتی ہیں اور ٹیکسی گھر کے دروازے پر بلا لیتی ہیں، غرض ان کی زندگی کا ہر کام چٹکیوں میں ہوتا ہے۔ ان شر پسند بیویوں کے ساتھ رہنا بالکل بھی آسان کام نہیں ہے۔ یہ میٹھے میٹھے بول بول کر آپ کا فیس بک پاسورڈ مانگیں گی اور پھر آپ کے فیس بک اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں جا کر آپ کا سارا ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کر لیں گی۔



    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      Moona (02-09-2018),Ubaid (02-10-2018)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: اپنی بیوی کو فیس بک کا پاسورڈ ہرگز نہ بتائی

      شیئرنگ کا شکریہ


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. #3
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      Re: اپنی بیوی کو فیس بک کا پاسورڈ ہرگز نہ بتائ&#

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      شیئرنگ کا شکریہ
      سبھی لوگوں سے گزارش ہے کے جو بھی نیوز یا آرٹیکل یہاں پوسٹ کیا جاتا ہے اس پر آپ لوگوں کی راے ہونی چاہے .... وہ الگ بات ہے کے ہر ممبر کی دلچسپی نہ ہو ... مگر خیالات کا اظہار کرنے سے ہی بات آگے بڑھتی ہے ..... جسکا یہاں فقدان ہے



    5. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      Ubaid (02-10-2018)

    6. #4
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: اپنی بیوی کو فیس بک کا پاسورڈ ہرگز نہ بتائی

      Yaqenan sahi bat kahi hai ap nai, wo kehtai hai na k afsos sai ihtiat behtar hai, to esai muamnlai mai ehtiat bartni chahye q k aj kal ki biwiyan boht tez hogayi hai jo kuch bhi kar sakti hai.


    7. The Following User Says Thank You to Ubaid For This Useful Post:

      smartguycool (02-10-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •