ہلکی چوٹ پر زیادہ تکلیف دینے والے پانچ جسمانی حصےپاؤں کے درمیان کا ابھار
انسانی بدن کے کچھ اعضا اور حصے ایسے ہیں جن پر ہلکی سی چھوٹ بھی لگے تو بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے اور دن میں تارے نظر آجاتے ہیں۔ اس کی وجہ وہاں گوشت کا نہ ہونا یا حسی اعصاب (نیورونز) کا زیادہ ہونا ہے، ایسے ہی پانچ حصّوں کا تعارف درج ذیل ہے۔چلتے ہوئے کبھی کسی چیز سے پاؤں رپٹ جائے تو ہمارے منہ سے زور دار چیخ نکلتی ہے۔ اس کی وجہ ڈاکٹر یہ بتاتے ہیں کہ دماغ کے عصبی خلیوں (نیورونز) کا تعلق براہ راست پاؤں کے ساتھ ہے چنانچہ پاؤں کے سبھی عضلات لگنے والی چوٹ کا پیغام فوراً دماغ کو بھیج دیتے ہیں اسی لیے ہمیں بڑی شدت سے درد کا احساس ہوتا ہے۔انگلیوں کی پوریہ بھی ہمارے جسم کا انتہائی نازک حصہ ہے، یہی وجہ ہے کہ ان پر کوئی کٹ لگنے سے انسان کو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ ہماری انگلیوں میں لگنے والی چوٹ کا پیغام فوری طورپر دماغ کو جاتا ہے۔ بہت زیادہ اعصاب ہونے کی وجہ سے یہ پیغام بھرپور انداز میں دماغ تک پہنچتا ہے اور درد کی شدت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔گھٹنے کا اگلا اور پچھلا حصہگھٹنے کا اگلا اور پچھلا حصہ گوشت کم ہونے کی وجہ سے چوٹ لگنے کی صورت میں شدید درد دیتا ہے۔ چلتے ہوئے یہ حصّہ عام طور پر چوٹ کا شکار ہوجاتا ہے۔کہنیکوئی کام کرتے ہوئے عام طور پر کہنی پر چوٹ لگ جاتی ہے بعض اوقات تو ایسا ہوتا ہے کہ کہنی پر لگنے والی چوٹ کی وجہ سے ہمارے چودہ طبق روشن ہوجاتے ہیں۔ دراصل اس میں موجود ایک رگ ایسی بھی ہے جس پر چوٹ لگنے سے ایسا لگتا ہے کہ شاید جسم میں کرنٹ لگ گیا ہو۔پنڈلی کا اگلا حصہاس جگہ گوشت کم ہوتا ہے اور ہلکی سی چوٹ بھی بہت زیادہ درد دیتی ہے۔ یہ حصہ سامنے ہونے کی وجہ سے اکثر چوٹ کا شکار رہتا ہے۔
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
Shukriya. boht hi malomati tehreer.
Mujhe Image Q show Nahi ho raha
Nyc Sharing
t4s
Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
Nikita Khurshchev
Moona (01-14-2018)
Ubaid (01-15-2018)
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks