SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے صحابی

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے صحابی


      حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے صحابی

      حضرت نضلہ بن معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنگ قادسیہ میں امیر لشکر حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ماتحتی میں جہاد کے لیے تشریف لے گئے۔ ناگہاں امیر المؤمنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فرمان آیا کہ حضرت نضلہ بن معاویہ کو حلوان العراق میں جہاد کے لیے بھیج دیا جائے۔ چنانچہ حضرت سعد بن ابی وقاص نے ان کو تین سو مجاہدین کا افسر بناکر بھیج دیا اورانہوں نے مجاہدانہ حملہ کر کے حلوان العراق کی بہت سی بستیوں کو فتح کر لیا اور بہت زیادہ مال غنیمت لے کر وہاں سے روانہ ہوئے۔
      درمیان راہ میں ایک پہاڑکے پاس نما زمغرب کا وقت ہوگیا۔ حضرت نضلہ بن معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اذان پڑھی اور جیسے ہی اللہ اکبر !اللہ اکبر!کہاتو پہاڑ کے اندر سے کسی جواب دینے و الے نے بلند آواز سے کہا: لَقَدْ کَبَّرْتَ کَبِیْرًا یَانَضْلَۃُ اسی طرح آپ کی پوری اذان کے ہر ہر کلمہ کا جواب پہاڑ کے اند رسے سنائی دیتا رہا۔ آپ حیران رہ گئے کہ آخر اس پہاڑ کے اندر کون ہے جو میرا نام لے کر اذان کا جواب دے رہا ہے ۔ پھر آپ نے بلند آواز سے فرمایاکہ اے شخص!خدا تم پر رحم فرمائے تو کون ہے؟ تو فرشتہ ہے یا جن یا رجال الغیب میں سے ہے ؟جب تو نے اپنی آواز ہم کو سنادی ہے توپھر اپنی صورت بھی ہم کو دکھا دے کیونکہ ہم لوگ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نمائندہ ہیں آپ کے یہ فرماتے ہی پہاڑ پھٹ گیا اور اس کے اندر سے ایک نہایت ہی بوڑھے اوربزرگ آدمی نکل پڑے اورانہوں نے سلام کیا۔ آپ نے سلام کا جواب دے کر پوچھا:آ پ کون ہیں ؟تو انہوں نے جواب دیا:میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا صحابی اوران کا وصی ہوں۔میرے نبی حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے میرے لئے درازی عمرکی دعا فرمادی ہے او رمجھے یہ حکم دیا ہے کہ تم میرے آسمان سے اترنے کے وقت تک اسی پہاڑمیں مقیم رہنا۔ چنانچہ میں اپنے نبی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی آمد کے انتظار میں یہاں ٹھہرا ہوا ہوں ۔ا ٓپ مدینہ منورہ پہنچ کر حضرت عمر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے میرا سلام کہہ دیں اورمیرایہ پیغام بھی پہنچادیں کہ اے عمر!صراط مستقیم پرقائم رہو اور خدا کا قرب ڈھونڈتے رہو۔ پھر چند دوسری نصیحتیں فرماکر وہ بزرگ ایک دم اسی پہاڑمیں غائب ہوگئے ۔

      حضرت نضلہ بن معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ ساراواقعہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس لکھ کر بھیجا اورانہوں نے اس کی اطلاع دربارخلافت میں بھیج دی تو امیر المؤمنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام یہ فرمان بھیجا کہ تم اپنے پورے لشکر کے ساتھ حلوان العراقمیں اس پہاڑ کے پاس جاؤ اگر تمہاری ان بزرگ سے ملاقات ہوجائے تو ان سے میرا سلام کہہ دینا۔ چنانچہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے چارہزارسپاہیوں کے ساتھ اس مقام پر پہنچے اورچالیس دن تک مقیم رہے مگرپھر وہ بزرگ نہ ظاہر ہوئے نہ ان کی آواز کسی نے سنی ۔ (1)(ازالۃ الخفائ،مقصد۲،ص۱۶۷تا۱۶۸)



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-06-2018)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے صحابی


      Nyc Sharing
      Subhan Allah
      Jazak Allah


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •