SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: دہشت گردوں کی پھانسیوں کا سلسلہ جاری

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      دہشت گردوں کی پھانسیوں کا سلسلہ جاری

      دہشت گردوں کی پھانسیوں کا سلسلہ جاری


      گلزیب ملک
      ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ، ظلم و بربریت کا طویل دور آخر کار تمام ہونے کو ہے۔ ہزاروں معصوم بچوں، عورتوں، نوجوانوں، مسجدوں، اقلیتی عبادتگاہوں، سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں، اداروں، مذہبی و سیاسی رہنمائوں اور انسانیت کو قتل کرنے اورمعاشرے کو زبردستی اپنے خود ساختہ مذہب کی پیروی پر مجبور کرنے والے ظالموں کا یوم حساب شروع ہو چکا ہے۔16 دسمبر کو سانحہ پشاور میں دہشت گردوں نے سکول کے132معصوم بچوں اور اساتذہ سمیت142افراد کو جس درندگی کے ساتھ گولیوں اور بارود کا نشانہ بنایا اس نے نہ صرف سیاسی و عسکری قیادت بلکہ پوری قوم کو خون کے آنسو رلایا ہے لیکن اس کے رد عمل میں جس طرح تمام ادارے اور قوم متحد ہوئی، اس کی بدولت دہشت گردی کا شکار ہونے والے فوجی و سویلین شہداء کا خون ضرور رنگ لایا ہے اور اندورن ملک دہشت گرد گروہوں کو نکیل ڈالنے کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جس میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن تیز کرنے اور پھانسی کی سزائوں پر عمل درآمد کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ حکومت پاکستان جو گزشتہ 6 برس سے بیرونی دنیا کے دبائو کے باعث سزائے موت پر پابندی لگا چکی تھیاس نے عوامی اور عسکری زبان کو بر وقت سمجھتے ہوئے ملک بھر میں گرفتار دہشتگردوں خصوصا عسکری تنصیبات اور شخصیات پر حملوں میں ملوث شدت پسندوں کو فوری طور پر تختہ دار پر لٹکانے کا حکم دے دیا۔ اس سے قبل ملکی قوانین کے مطابق دہشت گردوں کو فوری طور پر پھانسی نہیں دی جا سکتی تھی تاہم حکومت نے وقت کی نزاکت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ملک بھر کی جیلوں میں بند دہشت گردوں کو فوری طور پر پھانسی دینے کے حوالے سے قانون میں تر میم کا فیصلہ کیااور نئے قانون میں دہشت گردی میں ملوث ملزموں کو جلد از جلد تختہ دار پر لٹکا نے کے سلسلہ میں خصوصی شقیں شامل کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر کی جیلوں میں بند دہشت گردوں اور قیدیوں کو سزا ئے موت دیئے جا نے کا اعلان تو وزیراعظم نے کر دیا لیکن ان دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے سلسلہ میں بہت سی قانونی پیچدگیاں حائل ہیں۔قانون کے مطابق کسی بھی دہشت گرد سمیت دیگر مجرموں کو انسداد دہشت گردی اور سیشن کورٹ سے سنائی جا نے والی سزا کے خلاف پہلے مرحلہ میں عدالت عا لیہ ،دوسرے مرحلہ میں سپریم کورٹ اور اس کے بعد صدرپاکستان کو رحم کی اپیل کی جا تی تھی اور تینوں مرحلوں میں اپیلیں مسترد ہونے کے بعد دہشت گردوں اور مجرموں کو سزائے موت دی جاتی تھی لیکن جیلوں میں بند کچھ دہشت گرد اور قیدی ایسے بھی تھے جو انسداد دہشت گردی اور سیشن کورٹ سے سزائے موت پا چکے تھے لیکن انہوں نے اپنی سزائوں کے خلاف اپیلیں کسی نہ کسی فورم پر دائر کر رکھی تھیں جس کی وجہ سے ان کی سزا عملدرآمد میں تا خیر ہو سکتی تھی۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جلد سے جلد انجام تک پہنچانے کے لیے ترامیم کی منظوری دے دی۔ صدر کی طرف سے دہشت گردی کے مرتکب افراد کی اپیلوں کو بھی فوری طور پر نمٹایا جا رہا ہے۔ اس طرح بیگناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشا نہ بناتے ہوئے ظلم و بر بریت کی داستان رقم کر نے والے دہشت گردوں کو پھانسی دینے کا سلسلہ آ خر کار 6 سال بعد شروع ہو گیا۔ ڈسٹر کٹ جیل فیصل آباد میں 2008 کے بعد دی جانے والی پہلی پھانسی میں جی ایچ کیو،سر ی لنکن کرکٹ ٹیم،پاک فوج کے حاضر سروس لیفٹنٹ جنرل مشتاق کو نشا نہ بنانے سمیت دہشت گردی کے سنگین واقعات میں ملوث دہشت گردوں عقیل عرف ڈا کٹر عثمان ، ارشد محمود مہر بان ،روسی شہری اخلاق احمد ،راشد عرف ٹیپو ،زبیر اور غلام سرور کو پھانسی دینے کے بعد دہشت اور سفاکی کا ایک باب اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔تختہ دار پر ان چھ دہشت گردوں کو لٹکائے جا نے کے موقعہ پر شہر بھر میں کرفیو کا سماں رہا۔دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے ردِعمل میں ان کے ساتھیوں کی طرف سے کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کی کارروائی سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا تھا۔ملک میں دہشت و بر بریت کی علامت بننے والے دونوں دہشت گرد چند ہی لمحوں میں اپنے منطقی انجام تک پہنچ گئے۔ بعدازاںسابق صدر پرویز مشرف پر حملہ کیس کے مزید چار دہشت گردوں راشد محمود قریشی عرف ٹیپو ولد محمد انور، غلام سرور ولد صفدر حسین، اخلاص احمد عرف روسی ولداخلاق احمداور زبیر احمدولد اللہ دتہ کو بھی ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں گزشتہ روز تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ پہلے دو دہشت گردراشد محمود قریشی عرف ٹیپو ولد محمد انور، غلام سرور ولد صفدر حسین کو سوا تین بجے اور احمد عرف روسی ولداخلاق احمداور زبیر احمد ولد اللہ دتہ کو پونے چار بجے تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ چاروں دہشت گردوں کو دو دو کر کے یکے بعد دیگرے تختہ دار پر لٹکایا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق جب ان دہشت گردوں کو پھانسی گھاٹ کی طرف لایا گیا توان کی آنکھوں میں آنسو تھے اور ان کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں اور سہمے ہوئے دکھائی دے رہے تھے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ترمیم شدہ خصوصی قوانین کے تحت سزائے موت پا نے والے دہشت گردوں، مجر موں کو کسی بھی وقت پھا نسی پر لٹکایا جا سکتا ہے اور اسی قانون کے تحت سنٹرل جیل میں بند طالبان کمانڈر عثمان عرف ڈا کٹر عقیل اور اس کے ساتھی ارشد مہر بان کو19 دسمبرکی رات 9 بجے کے قریب جب کہ دیگر چار دہشتگردوں راشد عرف ٹیپو، غلام سرور، اخلاق عرف روسی اور زبیر کو 21 دسمبر کی سہ پہر 3 اور ساڑھے تین بجے دو دو کر کے پھا نسی کے پھندے پر لٹکایا گیا ۔اس سے قبل موت کی سزا پانے والے دہشت گردوں ،مجرموں کو موسم سر ما میں صبح ساڑھے چھ بجے جبکہ موسم گر ما میں صبح چار بجے تختہ دار پر لٹکایا جاتا تھا۔ ڈسٹرکٹ جیل ریکارڈ کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں آخری مرتبہ 6 اگست 2008ء ￿ میں دو افراد انوارالحق ولد محمد شریف اور بوٹا ولد سردار کو پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔تاہم اس کے بعدسے ملک بھر میں پھانسیوںکی سزا پر عمل درآمد کا سلسلہ بند کردیا گیا تھا۔اس کے بعد چھ سال چار ماہ اور تیرہ روز بعد مجرموں کو دوبارہ تختہ دار پر لٹکانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیااو 19 دسمبر 2014کو پھر دو دہشت گردوں عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور ارشد مہربان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل کے پھانسی گھاٹ میں بیک وقت تین افراد کو پھانسی دی جاسکتی ہے اور ڈسٹرکٹ جیل میں ایک روز میں چھ افراد کو پھانسی دی جاچکی ہے۔ 21جون 2006ء کو بھی چار افراد عمر حیات ولد اصغر علی ،شہزاد احمد ولد غلام رسول ،مبارک علی ولد نیاز احمد اور محمد اشرف ولد شاہ محمد کو پھانسی دی گئی۔ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کی 125 سالہ تاریخ میں 28 مارچ 1983ء کو ایک خاتون کو بھی تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل کے قیام سے اب تک کی 125 سالہ تاریخ میں 160افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔ تاہم پنجاب کی جیلوں میں اس وقت بھی 25دہشت گرد ایسے ہیں جن کو فوجداری مقدمات میں سزائے موت ہو چکی ہے جنہیں پھانسی دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جیل حکام کو ڈیتھ وارنٹ موصول ہونے کے بعد ان کو بھی پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا جائے گا۔ پنجاب کی جیلوں میں اس وقت القاعدہ، تحریک طالبان اور کالعدم تنظیموں کے 250 کے قریب دہشت گرد قید ہیں۔ ان شدت پسند عناصر کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوتے ہی ان کو بھی پھانسی دے دی جائے گی۔ اس کے علاوہ بھی ملک بھر کی 88جیلوں میں سزائے موت کے 8ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔ دہشت گردی کے اس عفریت سے نمٹنے کے لیے قائم کی جانے والی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں سمیت اعلی عدلیہ اب تک سینکڑوں شدت پسندوں کو سزائیں سنا چکی ہیں۔ وزیر اعظم کی طرف سے معاشرے کے ان ناسوروں کو سزائے موت دینے کے احکامات بھی جاری ہو چکے ہیں، لیکن قانونی پیچیدگیاں اور کئی سقم اب بھی انصاف کے اس نظام کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں جس کے باعث مجرم قانون کو کھلونا بنا تے ہوئے اپنے مقدمات کو طول دیتے رہتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اس وقت بھی انسداد دہشت گردی کے حوالے سے 482اپیلیں زیر سماعت ہیں۔گزشتہ دو برسوں کے عرصہ کے دوران یکم جنوری2012ء سے 30نومبر2014ء تک اس نوعیت کی صرف5اپیلوں پر فیصلہ ہو سکا ۔ اس وقت پنجاب بھر میں انسداد دہشت گردی کی 14عدالتیں کام کر رہی ہیں جن میں سے لاہور میں 4، گوجرانوالہ ، ملتان اور راولپنڈی میں 2,2اور بہاولپور ،سرگودھا ، فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان میں ایک ایک عدالت کام کر رہی ہے جب کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کی جانب سے سنائے گئے فیصلوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں سینکڑوں اپیلیں بھی زیرِالتواء ہیںجن میں سے454 اپیلیں تو ایسی بھی ہیں جو2011ء سے بھی پہلے کی زیر التواء چلی آ رہی ہیں۔ پاک فوج کی طرف سے اس بات کا عندیہ دیا جاچکا ہے کہ ان دونوں دہشت گردوں کو پھا نسی دیئے جا نے کے بعد ان کے ساتھی دہشت گردوں کو بھی جلد از جلد تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گاجبکہ دہشت گردوں کے ساتھ کسی بھی جگہ ذرا بھر رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان کے خلاف جاری آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ علاوہ ازیں دہشت گردوں کو پھا نسی دیئے جا نے پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کہا ہے کہ قانون کی عملداری کیلئے دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا نے کیلئے پھانسی کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہو نے سے دہشت گردوں کی کمر ٹو ٹ جا ئے گی اور ان دہشت گردوں کے جیلوں میں بند ساتھی جو مبینہ طور پر اپنا نیٹ ورک چلا رہے تھے وہ بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائیں گے ۔ ٭٭٭


      Similar Threads:

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-21-2016)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: دہشت گردوں کی پھانسیوں کا سلسلہ جاری

      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing

      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (03-22-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: دہشت گردوں کی پھانسیوں کا سلسلہ جاری

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •