SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: ٹریفک حادثات کی شرح میں غیر معمولی اضافہ

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ٹریفک حادثات کی شرح میں غیر معمولی اضافہ

      ٹریفک حادثات کی شرح میں غیر معمولی اضافہ


      مدثر حسین
      پنجاب میں ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کا نہ روکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب حکومت کی نااہلی اور عدم توجہ کے باعث 2014ء میں ٹر یفک حادثات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ یکم جنوری سے اب تک پنجاب میں 1لاکھ 84ہزار 7سو90 ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 2ہزار 3سو 14افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، 3ہزار 4سو 15افراد ہسپتال پہنچ کر زندگی کی بازی ہار گئے۔ 95ہزار 50افراد شدید زخمی ہوئے اور زندگی بھر کے لیے معذور ہو گئے حادثات میں ہلاک ہونے والے 90فیصد نوجوان تھے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 80ہزار 37مر د اور 45ہزار سات سو57 خواتین ٹریفک حادثات کا شکار ہوئیں۔ حکومتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں روزانہ تقریباًپانچ سو ٹریفک حادثات ہوتے ہیں جن میں تقریباً سات سو افراد زخمی ہوجاتے ہیں ۔ صرف لاہور شہر میں ٹریفک حادثات میںروزانہ ایک سو سے زائد افراد زخمی ہورہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس قدر ہلاکتیں نہیں ہو ئیں جتنی ٹریفک حادثات میں ہوچکی ہیں۔ حکومتی سطح پر ان ٹریفک حادثات کا سدباب کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے ان ٹریفک حادثات کی شرح کو کم کرنے کے لیے کوئی انتظامات نہیں کئے جا رہے ۔ بہت سے علاقوں میں سٹرک کے موڑ اور کٹ اس طرح کے ہیں جو ٹریفک حادثات کا سبب بنتے ہیں لیکن ان خطرناک موڑوں کو ٹھیک کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے جبکہ پنجاب میںسڑکوں پہ سایہ فگن کچھ درختوں کی بڑھتی ہوئی شاخیں بھی حادثات کی وجہ بنتی ہیں۔ اعلیٰ افسر بھی ان سٹرکوں سے گزرتے ہیں لیکن ان کو ٹھیک کرنے کے لیے کسی سے بھی کوئی پوچھ گچھ نہیں کی جاتی ۔ روزنامہ دنیا کو موصول ہونے ولی دستاویزات کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ افراد لاہور میں ہلاک اور زخمی ہوئے جہاں 260افراد ہلاک اور 42ہزار 5سو 44 زخمی ہوئے ۔ دوسرے نمبر پر گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثات کی شرح سب سے زیادہ رہی ، جہاں پر205افراد ہلاک اور 13 ہزار 430 افراد زخمی ہوئے۔ فیصل آباد میں 167 ہلاکتیں اور 23 ہزار 9 سو 37افراد زخمی ہوئے ۔ ساہیوال میں134 افراد ہلاک اور 8ہزار 5سو 99 افراد زخمی ہوئے۔ ڈیرہ غازی خان میں 120افراد ہلاک اور پانچ ہزار 299 زخمی ہوئے۔فیصل آباد میں 108افراد ہلاک جبکہ 4ہزارایک سو50زخمی ہوئے۔ ملتان ڈویژن میں105افراد ہلاک اور 4ہزار 1سو 55افراد زخمی ہوئے رحیم یارخان میں ٹریفک حادثات میں 95افراد ہلاک ہوئے جبکہ تین ہزار پانچ سو 48افراد زخمی ہوئے ۔ خانیوال میں 90افراد ہلاک ہوئے جب کہ تین ہزارتین سو 44افراد زخمی ہوئے ۔ ان ٹریفک حادثات میں ہلاک ،عمر بھر کے لیے معذور اور معمولی زخمی ہونے والوں میں 90فیصد نوجوان ہیں جو اپنے خاندان کی کفالت کر رہے تھے اور ٹریفک حادثات کا شکار ہو گئے۔ ریسکیو رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثات کاشکا ر ہونے والوں میں11ہزار 725 بچے شامل ہیں جن کی عمریں ایک سے 10برس تک ہیں ۔ 44ہزار سات سو 94افراد میں نوعمر لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں جن کی عمریں 11سے لے کر20برس تک ہیں ۔ ٹریفک حادثات میں ہلاک اور زخمی ہونے والو ں میں 69ہزار سات سو 28 افراد کی عمریں 21سے 30 برس کے درمیان ہیں ۔ ٹریفک حادثات میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں 44ہزار چھ سو 32افراد کی عمریں 30 سے 40برس کے درمیان ہیں اور 28ہزار602افراد کی عمریں 40سے 50برس تک ہیں جو اپنے خاندان کی کفالت کر رہے تھے ۔ ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار افراد زیادہ نشانہ بنے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 44ہزار پانچ سو 21موٹر سائیکل افراد روڈ ایکسیڈنٹ کا شکار ہوئے جن میں سے میں دوہزار ایک سو 10افراد کو سر میں چوٹیں آئیں اور ان میں سے کسی نے بھی ہلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا جس کی وجہ سے یہ ہلاکتیں ہوئیں جب کہ 19ہزار چھ سو 44کاریں حادثے کا شکار ہوئیں پانچ ہزار پانچ سو 65بسیں اور کوچیں حادثات کا شکار ہوئیں۔ ان حادثات میں پانچ ہزارپانچ سو پانچ حادثات کم عمری میں ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آئے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ون ویلنگ کے دوران پنجا ب بھر میں ماہانہ سینکڑوں نوجوان ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں ۔ پولیس ان نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ نہیں کرتی ۔ وہ نہ صرف اپنی جان لیتے ہیں بلکہ دوسروں کی ہلاکتوں کا سبب بھی بنتے ہیں ۔ پولیس اگر ان کو پکڑے بھی تو نذرانے لیکر چھوڑ دیتی ہے جس سے ون ویلر آئے روز سر عام سڑکوں پر گھوم رہے ہوتے ہیں ۔ اس حوالے سے ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے آگاہی مہم چلاتے رہتے ہیں۔ہم نے موٹر سائیکل سواروں کو متعدد بارہلمٹ پہننے اور اس کی اہمیت کے بار ے میں پمفلٹ تقسیم کئے ہیں لیکن شہری اس بات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے جس کے باعث آئے روز ہلاکتیں ہو رہی ہیں ۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ ٹریفک حادثات کو روکنے کے لیے ٹریفک پولیس نے کم عمر بچوں کے چالان شروع کئے تھے جو ایک مثبت پیش رفت تھی اس سے ٹریفک حادثات میں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری اگر سٹرک پر احتیاط سے ڈرائیونگ کریں تو ٹریفک حادثات میں بہت زیادہ کمی آ سکتی ہے ۔ ٭٭٭




      Similar Threads:

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-21-2016)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: ٹریفک حادثات کی شرح میں غیر معمولی اضافہ

      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing

      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (03-22-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ٹریفک حادثات کی شرح میں غیر معمولی اضافہ

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •