SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: دعوت اور مزاحمت

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      دعوت اور مزاحمت



      دعوت اور مزاحمت
      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کا آغاز ہوا تو مخالفت کا ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔ ایسا نہیں تھا کہ مکہ میں اہل نقل کی پہچان کرنےوالے لوگ نہیں تھے۔عرب قیافہ شناسی میں یدِ طولیٰ رکھتے تھے۔ چہرہ دیکھ کر کسی انسان کے کردار کی پوری تصویر کشی کردیتے تھے بلکہ اسکے حسب نسب کے بارے میں تقریباً صحیح اندازا قائم کر لیتے تھے۔کسی انسان یا جانور کا نشان قدم دیکھ لیتے تو ان پر حالات وواقعات بڑی حد منکشف ہوجاتے۔
      حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت جہاں عام لوگوں کو اپنی دیر بند روایات سے انحراف نظرآرہی تھی۔وہیں پر اجارہ داروں کا ()وعیار ذہن اسے اپنی بالادستی کے لیے خطرہ سمجھ رہا ہے۔
      اپ بھی ظلمات فروشوں کو گلہ ہے تجھ سے
      رات باقی تھی کہ سورج نکل آیا تیرا
      ایک دن اخنس بن شریق نامی ایک کافر نے ابو جہل سے پوچھا اے ابو الحکم تم نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) سے جو (کلام)سنا ہے اسکے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے۔ ابو جہل نے کہا ”میں نے کیا خاک سنا ہے؟حقیقت تو یہ ہے کہ ہمارا اور بنو عبدمناف کا اس با ت پر دیرینہ جھگڑا تھا کہ قوم کا سردار کون بنے گا۔اس شرف اور منصب کو حاصل کرنے کیلئے انہوں نے بھی دستر خوان آراستہ کرلیا اور ہر غریب ومسکین کو کھانا کھلایا اور ہم نے بھی اس سے سبقت لے جانے کیلئے غربا کی ضیافت کا اہتمام کیا ۔انہوں نے بھی لوگوں کے بوجھ اٹھائے اور ہم نے بھی ، انھوں نے بھی فیاضی سے کام لیا اور ہم نے بھی سخاوت سے کام لیا۔اور جب ہم مقابلہ کے دوگھوڑوں کی طرح ہوگئے ہیں۔تو انھوں نے اچانک اعلان کردیا ہے کہ ہم میں سے ایک شخص کو نبوت مل گئی ہے۔اور اس کے پاس آسمان سے وحی آتی ہے۔ (اب ہم کیا کریں؟) ہم یہ دعویٰ کیسے کرسکتے ۔قسم بخدا ہم تو اس پر ہر گز ایمان نہیں لائیں گے اور نہ اس کی تصدیق کریں گے۔ (سیر ت ابن ہشام)اسی طرح کی ضد،ہٹ دھرمی اور تعصب کا دوسرے سرداران قریش بھی شکار تھے۔ ایسے میں جبکہ پوری قوم ایک طرف تھی اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تنہا، ایک طرف،کارِ دعوت کا آگے بڑھنا کوئی آسان کام نہ تھا۔ اللہ رب العزت نے اپنے پیارے محبوب کو تین ایسے موثر ہتھیاروں سے نوازا تھا جن کا آپ کے مخالفین کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔
      ٭آپکے پاکیزہ بے مثال اور بے داغ کردارو عمل کا معجزہ ٭آپ کے قلبِ منیر پر نازل ہونی والی بے مثال ولازوال کتاب ٭آپکے لب انور سے اداءہونےوالے، دل کی گہرائیوں میں اترنے والے پاکیزہ کلمات جو ،سادگی ،سلاست ،بلاغت اور معنویت سے بھر پور ہوتے تھے۔اور جن سے جھلکتا ہوا خلوص آپ کے مخاطب کو اپنی تاثیر کی گرفت میں لے لیتا۔
      جن درختوں کی جڑیں دل میں اتر جاتیں ہیں
      ان کا آندھی کی درانتی سے بھی کٹنا مشکل


      علامہ رضا الدین صدیقی
      ***




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Dr Danish (10-02-2017)

    3. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      510

      Re: دعوت اور مزاحمت

      Subhan Allah
      jazak Allah



    4. The Following User Says Thank You to Dr Danish For This Useful Post:

      intelligent086 (10-05-2017)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: دعوت اور مزاحمت

      ماشاءاللہ
      پسند رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •