Moona (02-09-2016)
آنکھوں کی بینائی بہتر بنائیے
ڈاکٹر آصف محمود جاہ
آنکھیں بڑی نعمت ہیں۔ عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی بینائی گھٹتی ہے۔ آنکھوں کی حفاظت اور ان کو تقویت پہنچانے کے لیے مختلف قسم کی دوائیں، جن میں خاص طور پر وٹامن اے شامل ہے، استعمال کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سی یونانی اور ہومیو پیتھک دوائیں بھی دستیاب ہیں، جن کے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ان کے استعمال سے عینک سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔ مضر اثرات:٭آنکھوں کے لیے استعمال ہونے والی دوا کے انفرادی مضر اثرات ہو سکتے ہیں۔ احتیاط:٭ آنکھوں کی بینائی بہتر بنانے والی کوئی بھی دوا اس وقت تک استعمال نہ کریں جب تک آپ کو اس کے اجزائے ترکیبی کا نہ پتہ چل جائے۔ دوا کی نوعیت اور ضرورت کی اہمیت:آنکھیں بڑی نعمت ہیں۔ زندگی کی رعنائیوں کا لطف اٹھانے کے لیے آنکھوں کا صحیح اور صحت مند ہونا بہت ضروری ہے۔ ’’خوبصورت آنکھیں‘‘ ہر کسی کو بھلی لگتی ہیں اور شاعروں نے ان کی تعریف میں کئی دیوان لکھے ہیں۔ آنکھوں کا حسن اور جاذبیت برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کی صحیح حفاظت کی جائے، ان کو گرد سے بچایا جائے اور کوئی تکلیف ہونے کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے مشورہ کیا جائے۔ عینک استعمال کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کم از کم ہر چھ ماہ بعد اپنا معائنہ ضرور کروائیں۔ آنکھوں کی بینائی بہتر بنانے والی کوئی بھی دوا استعمال کرنے سے پہلے اس بات کا جاننااز حد ضروری ہے کہ جو دوا آپ استعمال کرنے جا رہے ہیں، اس کے اجزائے ترکیبی کیا ہیں کیونکہ کسی بھی دوا کھانے سے مضر اثرات ہو سکتے ہیں جو نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ آسا ن اور متبادل علاج:آنکھوں کی بینائی کو تیز کرنے کے لیے مندرجہ ذیل آسان تراکیت پر عمل کریں: ٭صبح سویرے اٹھتے ہی آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔ ٭ چار بادام، چٹکی بھر سونف اور ذرا سی مصری ملا کر رات کو سوتے وقت لیں۔ ٭ گاجروں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ ٭ صبح نہار منہ 15عدد مغز بادام کھا کر اوپر سے تربوز یا گاجر کا جوس لیں۔ آنکھوں میں طراوت محسوس ہوگی۔ اسکے علاوہ آنکھوں کی حفاظت کے لیے مندرجہ ذیل باتوں پر بھی عمل کریں:٭ پھلوں اور سبزیوں کازیادہ استعمال کریں۔ ٭ زیادہ مرغن اور چٹ پٹے کھانوںسے پرہیز کریں۔ ٭ گرد، گرمی اور سردی سے آنکھوں کی خاص حفاظت کریں۔ ٭ موٹر سائیکل چلاتے وقت عینک استعمال کریں۔ ٭ آنکھوں میں گرد پڑنے کی صورت میں فوراً ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
Moona (02-09-2016)
@intelligent086 Habib bhai Nice Sharing
Mujhe ye bata dain ye sub kuch karne se mera chama b utar jaey ga
intelligent086 (02-10-2016)
Moona (02-10-2016)
intelligent086 (02-11-2016)
Moona (02-11-2016)
@intelligent086 haaye o rabba
intelligent086 (02-12-2016)
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
Moona (02-15-2016)
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks