SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: زباں فہمی، باورچی خانہ یا Kitchen؟

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      زباں فہمی، باورچی خانہ یا Kitchen؟

      زباں فہمی، باورچی خانہ یا
      Kitchen
      سہیل احمد صدیقی



      گزشتہ کالم میں اردو کے آسان اور ایک مدت تک گھروں میں رائج الفاظ کی جگہ انگریزی الفاظ کے غیر ضروری استعمال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خاکسار بھول گیا کہ اس سے قبل نجی گفتگو میں اسی موضوع کا آغاز ہوا تھا، باورچی خانہ سے ….. یعنی سب سے زیادہ نظر انداز ہونے والا لفظ ہے باورچی خانہ، جس کی جگہ پچھلے کوئی بیس برس سے کچن نے لے لی ہے۔
      میرے اپنے گھرانے میں میرے ایک چھوٹے بھائی کے سوا، ہر ایک کی زبان پر کچن رہتا ہے۔اس لفظ سے ہماری روایات جڑی ہیں اور کوئی وجہ نہیں کہ اسے آج بھی استعمال نہ کیا جائے۔ جب پکوان کی تراکیب سکھانے والے رسالوں کا اجراء شروع ہوا تو ایک رسالہ بھی اسی نام سے جاری ہوا تھا، جو آج بھی جاری ہے جبکہ اسی نوعیت کے ٹیلی وژن پروگراموں میں بھی ایک کمپنی کا پروگرام ہوا کرتا تھا :……….کا باورچی خانہ۔
      طویل عرصے تک ٹیلی وژن سے تحریرو تحقیق (اور پھر ایک منفرد پروگرام کی میزبانی)کی ذمہ داری انجام دینے کے سبب، اس شعبے سے راقم کا تعلق بہت گہرا ہے۔ اس سے پیشتر معلومات عامہ کے پروگراموں میں کامیابی کا حصول ایک الگ باب ہے۔ میری تلخ نوائی سے اکثرلوگ بہت جِزبِز ہوا کرتے ہیں، سو ایک مرتبہ دو خواتین پروڈیوسرز کی موجودگی میں (پیش کار دیگر معنی میں مستعمل نہ ہوتا تو یہی لفظ اُن کے لیے مناسب تھا) جب یہ کہا کہ ’’ اَب بچوں کی تعلیم و تربیت کا ذمہ ، ماں باپ کی جگہ ٹیلی وژن نے اٹھالیا ہے‘‘ تو اُنہیں بہت ناگوار گزرا۔ اس سے قطعِ نظر یہ بھی بارہا کہا کہ ٹیلی وژن نے ایک کام تو اچھا کیا کہ کھانا پکانے کی تراکیب پر مشتمل پروگرامز شروع کرکے (خصوصاً متوسط طبقے کی ) لڑکیوں کو ایک مرتبہ پھر باورچی خانے کی طرف راغب کیا ورنہ بگاڑ اس حد تک بڑھ گیاتھا کہ نودولتیہ امراء کی طرح متوسط طبقے کی خواتین بھی اپنی بیٹیوں کو امورخانہ داری (خاص طور پرکھانا پکانا) سکھانا غیر ضروری سمجھنے لگی تھیں۔ بہرحال اعتراض اس بات پر ہے کہ ایسے پروگراموں میں بھی بہت کم ، آسان اردو استعمال کی جاتی ہے۔ جو ماہرین ’’آدھا تیتر ، آدھا بٹیر‘‘ ہوتے ہیں ، ایسی مخلوط زبان (Minglish) بول بول کرناظرین کو مرعوب کرتے ہیں، انہیں احسا س نہیں ہوتا کہ اُن کی بتائی ہوئی تراکیب (Recipes) کم خواندہ افراد کی سمجھ میں پوری طرح نہیں آتیں۔
      انگریزی کا غیر ضروری استعمال کرنے والے ہمارے درمیان ہر جگہ ، ہر شعبے اور ہر ادارے میں بہ کثرت موجود ہیں۔ نہایت افسوس ہوتا ہے اُس وقت، جب کسی کو کوئی آسان اردو لفظ، ترکیب یا محاورہ بتا کر ساتھ ہی اس کا انگریزی متبادل بھی بتانا پڑتا ہے۔ صورت حال اُس وقت مزید دل چسپ ہوجاتی ہے جب آپ پوری بات ہی انگریزی میں کررہے ہوں اور آپ کے مقابل ایک ایسی مخلوق ہو جسے انگریزی محاوروں کا علم ہی نہ ہو اور وہ احتجاج کرے کہ آپ تو بہت مشکل انگلش بول رہے ہیں۔یہ المیہ ارد و کے دو محاوروں میں بیان کیا جاسکتا ہے:
      ۱۔کوا چلا ہنس کی چال، اپنی بھی بھول گیا
      ۲۔ نہ خدا ہی ملا نہ وصال ِ صنم، نہ ادھر کے رہے نہ اُدھر کے رہے ۔
      ایسی ہی ایک تازہ مثال پیش کرتا ہوں۔ ریڈیو پر یوم آزادی کی مناسبت سے براہ راست مقابلہ تقریر منعقد ہورہا تھا، جس میں اس خاکسار کو بطور مہمان خصوصی و مُنصِف (Judge) مدعوکیا گیا تھا۔ میزبان (RJ) باربا رکہ رہی تھیں:Speech competition اور پھر تمام متعلق الفاظ بھی انگریزی میں …..حد تک اُس وقت ہوئی جب اُس نوجوان لڑکی نے ایک موقع پر اپنی گفتگو روکتے ہوئے کسی کا پیغام پڑھ کر کہا : ….. ….. …..میں آپ کا Message ابھی Read out کرتی ہوں۔ اس طرح کی مخلوط زبان برداشت کرنا ہم ایسے دیوانوں کے لیے بہت مشکل ہے لہٰذا اپنی مختصر تقریر میں اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ قیام پاکستان کی تحریک میں اردو کا بھی نمایا ں کردار ہے، کچھ تو خیال اس کا بھی! آخر میں ایک اور اہم بات: ہمارے ایک گزشتہ کالم میں بھوپال کے ساکنوں سے منسوب اس طرز گفتگو کا ذکر تھا کہ آپ یوں کرلو، یہ کھاؤ ، وہاں جاؤ وغیرہ اور اس کی صحت پر شک کا اظہار بھی تھا۔ دوروز قبل ٹیلی وژن اسکرین پر ہمارے نہایت لائق فائق سابق سفیر اور موجودہ صدر نشین پاکستان کرکٹ بورڈ، محترم شہریار محمد خان کو اسی طرح اظہار خیا ل کرتے ہوئے دیکھا تو یقین آیا کہ اچھا تو پرانے بھوپالی اسی طرح بولا کرتے ہوں گے۔
      @CaLmInG MeLoDy


      ؟





      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: زباں فہمی، باورچی خانہ یا Kitchen؟

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing


    3. #3
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      82

      Re: زباں فہمی، باورچی خانہ یا Kitchen؟

      lisanyaat ke hawala se bari achi tehreer


    4. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: زباں فہمی، باورچی خانہ یا Kitchen؟

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks For Sharing
      Quote Originally Posted by Dr Maqsood Hasni View Post
      lisanyaat ke hawala se bari achi tehreer




    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •