SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 6 of 6

    Thread: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قائدا

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قائدا

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قائداعظمؒ کی والہانہ عقیدت

      شاہد رشیدبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ سچے اور پکے مسلمان تھے۔ محبوب کائنات حضرت محمد ؐسے ان کی محبت وعقیدت اظہرمن الشمس ہے۔ آپؒ ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے اور سندھ مدرسۃ الاسلام اور انجمن اسلام جیسے اسلامی اداروں میں تعلیم حاصل کی۔ لندن میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے آپؒ نے دوسرے تمام قانونی اداروں کو چھوڑ کر لنکنز اِنمیں صرف اور صرف اس لیے داخلہ لیا کہ مقنن اعظم حضور نبی کریمؐ کا اسم گرامی اس کے صدر دروازے پر سرفہرست کندہ تھا۔ قائد اعظم ؒ نہ صرف محافل میلاد النبی ؐ میں باقاعدگی کے ساتھ شرکت فرماتے بلکہ محبت وعقیدت میں ڈوب کربار گاہ رسالت مآبؐ میں اپنی عقیدت کے پھول بھی نچھاور کرتے تھے۔ 25جنوری1948ء کو قائداعظم محمد علی جناحؒ نے عید میلاد النبی ؐ کی تقریب سعید پر کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دیئے گئے ایک استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاآج ہم یہاں اس عظیم شخصیت کے حضور خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں جن کے لیے نہ صرف لاکھوں دل احترام سے لبریز ہیں بلکہ جو دنیا کے عظیم ترین لوگوں کی نظر میں بھی محترم ہیں۔ میں ایک حقیر آدمی اس عظیم المرتبت شخصیت کو کیا خراجِ عقیدت پیش کر سکتا ہوں۔رسول اکرم ؐ ایک عظیم رہبر تھے۔ آپؐ ایک عظیم قانون عطا کرنے والے تھے۔ آپ ؐ ایک عظیم مدبر تھے۔ آپ ؐ ایک عظیم فرمانروا تھے ۔ قائداعظمؒ نے مزیدفرمایا اس زمانے کے مطابق رسولؐ اللہ کی زندگی سادہ تھی۔ تاجر کی حیثیت سے لے کر فرمانروا کی حیثیت تک آپ ؐ نے جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالا کامیابی نے آپ ؐ کے قدم چومے۔ رسول اکرم ؐ عظیم ترین انسان تھے جن کا چشمِ عالم نے کبھی آپ ؐ سے پہلے نظارہ نہیں کیا۔ تیرہ سو سال گزرے کہ آپؐ نے جمہوریت کی بنیاد ڈالی۔ قائداعظمؒ کے ذاتی ذخیرۂ کتب کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ قانون ، نفسیات ، تہذیب وتمدن کے علاوہ آپ کے ذخیرہ کتب میں قرآن حکیم کے تراجم، کتب تاریخ اور سیرت رسول مقبول ؐ پر بھی متعدد قابل ذکر کتابیں موجود تھیں۔ ان میںسے بعض کتب پر قائداعظم ؒنے دوران مطالعہ حواشی بھی تحریر کئے اور بیشتر مقامات پر سطور کو نشان زدہ بھی کیا ہے۔قائداعظمؒ نے تاریخ اسلام اور سیرت رسول مقبولؐ کا انتہائی انہماک کے ساتھ تجزیاتی مطالعہ کیا تھا۔ قائداعظمؒ کو جب اور جہاں موقع ملتا ،وہ اسلام کی حقانیت اور تعلیمات نبوی ؐ کو بڑے سلیس اور سادہ الفاظ میںبیان کرتے تھے۔قائداعظمؒ ہمیشہ رسولؐ اللہ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی تلقین فرماتے تھے ۔ آپ ؒنے اپنی اکثر زندگی انگلستان میں گزاری جہاںہر قسم کی آلائشیں موجود تھیں لیکن ایک سچے مسلمان کی طرح رہے آپؒ کبھی جھوٹ ، فریب یا منکرات میں نہ پڑے۔ آپؒ کی راست بازی اور دیانتداری کو آپ ؒکے بدترین دشمنوں نے بھی تسلیم کیا ۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے 5فروری 1945ء کو مدیر مسلم ویوز بمبئی کے نام عید میلاد النبی ؐ کی مبارک تقریب پر اپنے پیغام میں فرمایا میں آج آپ کو اس کے سوا کیا پیغام دے سکتا ہوں کہ ساری دنیا میں مسلمانوں کو اسلام کی بہترین روایات کے مطابق زندگی بسر کرنا چاہیے۔ وہ دین جو ہمیں رسول ؐ کی وساطت سے ملا ہے۔ رسول اکرم ؐنے اپنی حیات طیبہ کا بیشتر حصہ نظریات کی خاطرجدوجہد میں صرف کیا۔ پھر کیا یہ ہر مسلمان کا فریضہ نہیں ہے کہ وہ جہاں کہیں بھی ہو وہ ان عظیم نظریات اور اسلام کی شاندار روایت کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی بہترین کوشش صرف کر دے۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی دلی تمنا تھی کہ کسی نہ کسی طرح حج کی سعادت حاصل ہو اور دیار رسول ؐ پر حاضری کی سعادت نصیب ہو۔ ایک دفعہ آپؒ نے زیارت حرمین شریفین کا عز م صمیم بھی کر لیا تھا۔ اس مبارک ارادے پر پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری ؒ نے آپ کو مبارک دیتے ہوئے یوں راہنمائی فرمائی گزشتہ ہفتے ایک پیغام عزمِ حج کی مبارکبادکا بھیج چکا ہوں ۔ اب آپ ان ہزار ہا اشغال کو چھوڑ کر اس بارگاہ الٰہی اور دربار شریف حضرت رسولؐ اللہ پر حاضر ہو کر اس کا شکریہ ادا کریں اور فقیر کے پیغام کو معمولی نہ سمجھیں۔اس خط کے جواب میں قائداعظمؒ نے تحریر کیا آپ کے خط کا بہت بہت شکریہ ، آپ جانتے ہیں کہ ہندوستان میں تیزی کے ساتھ جو تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ان کی بنا پر میرے لیے اس وقت ہندوستان سے دور ہونا ممکن نہیں ہے۔چنانچہ مسلمانان برصغیر کے پیچیدہ مسائل کے حل اور انہیں آزادی کی نعمت سے سرفراز کرنے کیلئے کی جانیوالی جدوجہد کی وجہ سے آپؒ فریضہ حج ادا نہ کر سکے۔1943ء میں کسی بدبخت نے قائداعظم ؒ پر حملہ کر کے آپ کو زخمی کر دیا۔ اس پر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری ؒ نے اپنے نمائندہ بخشی صاحب کو ایک خط اور بہت سے تحائف دے کر جناحؒ صاحب کے پاس بھیجا کہ میری طرف سے مزاج پرسی کر کے آئو۔ان تحائف میں قرآن مجید ، جائے نماز اور تسبیح بھی شامل تھی ۔ قائداعظمؒ نے جوابی خط میں تحریر فرمایا میں یہ سمجھتا ہوں کہ آپ نے قرآن شریف اس لیے عنایت فرمایا ہے کہ میں مسلمانوں کا لیڈر ہوں جب تک قرآن کریم اور دین کا علم نہ ہو کیا لیڈری (راہبری)کر سکتاہوں، میں وعدہ کرتاہوں کہ قرآن شریف پڑھوں گا۔ جائے نماز آپ نے اس لئے عطا کیا ہے کہ جب میں اللہ تعالیٰ کا حکم نہیں مانتا تو مخلوق میرا حکم کیوںمانے گی ، میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں نماز پنجگانہ پڑھا کروں گا۔ تسبیح آپ نے اس لئے ارسال کی ہے کہ میں اس پر درود شریف پڑھا کروں ، جو شخص اپنے پیغمبرﷺ پر اللہ کی رحمت طلب نہیں کرتا اس پر اللہ تعالیٰ رحمت کیسے نازل کر سکتا ہے ، میں اس اشارے کی بھی تعمیل کروں گا۔ ٭٭٭



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قائدا

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قائداعظمؒ کی والہانہ عقیدت

      شاہد رشیدبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ سچے اور پکے مسلمان تھے۔ محبوب کائنات حضرت محمد ؐسے ان کی محبت وعقیدت اظہرمن الشمس ہے۔ آپؒ ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے اور ’’سندھ مدرسۃ الاسلام‘‘ اور ’’انجمن اسلام‘‘ جیسے اسلامی اداروں میں تعلیم حاصل کی۔ لندن میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے آپؒ نے دوسرے تمام قانونی اداروں کو چھوڑ کر ’’لنکنز اِن‘‘میں صرف اور صرف اس لیے داخلہ لیا کہ مقنن اعظم حضور نبی کریمؐ کا اسم گرامی اس کے صدر دروازے پر سرفہرست کندہ تھا۔ قائد اعظم ؒ نہ صرف محافل میلاد النبی ؐ میں باقاعدگی کے ساتھ شرکت فرماتے بلکہ محبت وعقیدت میں ڈوب کربار گاہ رسالت مآبؐ میں اپنی عقیدت کے پھول بھی نچھاور کرتے تھے۔ 25جنوری1948ء کو قائداعظم محمد علی جناحؒ نے عید میلاد النبی ؐ کی تقریب سعید پر کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دیئے گئے ایک استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا’’آج ہم یہاں اس عظیم شخصیت کے حضور خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں جن کے لیے نہ صرف لاکھوں دل احترام سے لبریز ہیں بلکہ جو دنیا کے عظیم ترین لوگوں کی نظر میں بھی محترم ہیں۔ میں ایک حقیر آدمی‘ اس عظیم المرتبت شخصیت کو کیا خراجِ عقیدت پیش کر سکتا ہوں۔رسول اکرم ؐ ایک عظیم رہبر تھے۔ آپؐ ایک عظیم قانون عطا کرنے والے تھے۔ آپ ؐ ایک عظیم مدبر تھے۔ آپ ؐ ایک عظیم فرمانروا تھے ۔ قائداعظمؒ نے مزیدفرمایا ’’اس زمانے کے مطابق رسولؐ اللہ کی زندگی سادہ تھی۔ تاجر کی حیثیت سے لے کر فرمانروا کی حیثیت تک آپ ؐ نے جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالا کامیابی نے آپ ؐ کے قدم چومے۔ رسول اکرم ؐ عظیم ترین انسان تھے جن کا چشمِ عالم نے کبھی آپ ؐ سے پہلے نظارہ نہیں کیا۔ تیرہ سو سال گزرے کہ آپؐ نے جمہوریت کی بنیاد ڈالی۔‘‘ قائداعظمؒ کے ذاتی ذخیرۂ کتب کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ قانون ، نفسیات ، تہذیب وتمدن کے علاوہ آپ کے ذخیرہ کتب میں قرآن حکیم کے تراجم، کتب تاریخ اور سیرت رسول مقبول ؐ پر بھی متعدد قابل ذکر کتابیں موجود تھیں۔ ان میںسے بعض کتب پر قائداعظم ؒنے دوران مطالعہ حواشی بھی تحریر کئے اور بیشتر مقامات پر سطور کو نشان زدہ بھی کیا ہے۔قائداعظمؒ نے تاریخ اسلام اور سیرت رسول مقبولؐ کا انتہائی انہماک کے ساتھ تجزیاتی مطالعہ کیا تھا۔ قائداعظمؒ کو جب اور جہاں موقع ملتا ،وہ اسلام کی حقانیت اور تعلیمات نبوی ؐ کو بڑے سلیس اور سادہ الفاظ میںبیان کرتے تھے۔قائداعظمؒ ہمیشہ رسولؐ اللہ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی تلقین فرماتے تھے ۔ آپ ؒنے اپنی اکثر زندگی انگلستان میں گزاری جہاںہر قسم کی آلائشیں موجود تھیں لیکن ایک سچے مسلمان کی طرح رہے آپؒ کبھی جھوٹ ، فریب یا منکرات میں نہ پڑے۔ آپؒ کی راست بازی اور دیانتداری کو آپ ؒکے بدترین دشمنوں نے بھی تسلیم کیا ۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے 5فروری 1945ء کو مدیر مسلم ویوز بمبئی کے نام عید میلاد النبی ؐ کی مبارک تقریب پر اپنے پیغام میں فرمایا’’ میں آج آپ کو اس کے سوا کیا پیغام دے سکتا ہوں کہ ساری دنیا میں مسلمانوں کو اسلام کی بہترین روایات کے مطابق زندگی بسر کرنا چاہیے۔ وہ دین جو ہمیں رسول ؐ کی وساطت سے ملا ہے۔ رسول اکرم ؐنے اپنی حیات طیبہ کا بیشتر حصہ نظریات کی خاطرجدوجہد میں صرف کیا۔ پھر کیا یہ ہر مسلمان کا فریضہ نہیں ہے ‘ کہ وہ جہاں کہیں بھی ہو‘ وہ ان عظیم نظریات اور اسلام کی شاندار روایت کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی بہترین کوشش صرف کر دے۔‘‘ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی دلی تمنا تھی کہ کسی نہ کسی طرح حج کی سعادت حاصل ہو اور دیار رسول ؐ پر حاضری کی سعادت نصیب ہو۔ ایک دفعہ آپؒ نے زیارت حرمین شریفین کا عز م صمیم بھی کر لیا تھا۔ اس مبارک ارادے پر پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری ؒ نے آپ کو مبارک دیتے ہوئے یوں راہنمائی فرمائی ’’گزشتہ ہفتے ایک پیغام عزمِ حج کی مبارکبادکا بھیج چکا ہوں ۔ اب آپ ان ہزار ہا اشغال کو چھوڑ کر اس بارگاہ الٰہی اور دربار شریف حضرت رسولؐ اللہ پر حاضر ہو کر اس کا شکریہ ادا کریں اور فقیر کے پیغام کو معمولی نہ سمجھیں‘‘۔اس خط کے جواب میں قائداعظمؒ نے تحریر کیا ’’آپ کے خط کا بہت بہت شکریہ ، آپ جانتے ہیں کہ ہندوستان میں تیزی کے ساتھ جو تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ان کی بنا پر میرے لیے اس وقت ہندوستان سے دور ہونا ممکن نہیں ہے‘‘۔چنانچہ مسلمانان برصغیر کے پیچیدہ مسائل کے حل اور انہیں آزادی کی نعمت سے سرفراز کرنے کیلئے کی جانیوالی جدوجہد کی وجہ سے آپؒ فریضہ حج ادا نہ کر سکے۔1943ء میں کسی بدبخت نے قائداعظم ؒ پر حملہ کر کے آپ کو زخمی کر دیا۔ اس پر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری ؒ نے اپنے نمائندہ بخشی صاحب کو ایک خط اور بہت سے تحائف دے کر جناحؒ صاحب کے پاس بھیجا کہ میری طرف سے مزاج پرسی کر کے آئو۔ان تحائف میں قرآن مجید ، جائے نماز اور تسبیح بھی شامل تھی ۔ قائداعظمؒ نے جوابی خط میں تحریر فرمایا میں یہ سمجھتا ہوں کہ آپ نے قرآن شریف اس لیے عنایت فرمایا ہے کہ میں مسلمانوں کا لیڈر ہوں جب تک قرآن کریم اور دین کا علم نہ ہو کیا لیڈری (راہبری)کر سکتاہوں، میں وعدہ کرتاہوں کہ قرآن شریف پڑھوں گا۔ جائے نماز آپ نے اس لئے عطا کیا ہے کہ جب میں اللہ تعالیٰ کا حکم نہیں مانتا تو مخلوق میرا حکم کیوںمانے گی ، میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں نماز پنجگانہ پڑھا کروں گا۔ تسبیح آپ نے اس لئے ارسال کی ہے کہ میں اس پر درود شریف پڑھا کروں ، جو شخص اپنے پیغمبرﷺ پر اللہ کی رحمت طلب نہیں کرتا اس پر اللہ تعالیٰ رحمت کیسے نازل کر سکتا ہے ، میں اس اشارے کی بھی تعمیل کروں گا۔ ٭…٭…٭

      Masha Allah boht achai batien share ke ap nai. Allah ap ko is ka Ajar dai. Likn mujai ek doubt hai. Mai nai jab google wekipedia pai "Quide-e-Azam Muhammad Ali Jinah (R.A.)" k barai mai search kia to udhr lika ta k Ap(R.A.) Sheeaa Family mai pida hoye tai. Aur phir Wafat tak us k Mazhab ka sahi pta nahi chla. Please ap ki rehnumayi chahye. Ap search karien gai to ap ko malom hojayai ga.


    3. The Following User Says Thank You to Ubaid For This Useful Post:

      intelligent086 (12-29-2017)

    4. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قائدا

      Subhan Allah
      Jazak Allah


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    5. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قائدا

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      Subhan Allah
      Jazak Allah
      پسند اور حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (12-29-2017)

    7. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قائدا

      Quote Originally Posted by Ubaid View Post
      Masha Allah boht achai batien share ke ap nai. Allah ap ko is ka Ajar dai. Likn mujai ek doubt hai. Mai nai jab google wekipedia pai "Quide-e-Azam Muhammad Ali Jinah (R.A.)" k barai mai search kia to udhr lika ta k Ap(R.A.) Sheeaa Family mai pida hoye tai. Aur phir Wafat tak us k Mazhab ka sahi pta nahi chla. Please ap ki rehnumayi chahye. Ap search karien gai to ap ko malom hojayai ga.
      پسند اور حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ
      ان کی نماز جنازہ علامہ شبیر احمد عثمانی صاحب نے پڑھائی تھی جو کہ دار العلوم دیوبند کے جید عالم دین تھے ، لہذا ہمیں ان کے مسلک میں نہیں الجھنا چاہیئے
      جزاک اللہ خیراً کثیرا
      @Ubaid




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    8. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (12-29-2017)

    9. #6
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قائدا

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      پسند اور حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ
      ان کی نماز جنازہ علامہ شبیر احمد عثمانی صاحب نے پڑھائی تھی جو کہ دار العلوم دیوبند کے جید عالم دین تھے ، لہذا ہمیں ان کے مسلک میں نہیں الجھنا چاہیئے
      جزاک اللہ خیراً کثیرا
      @Ubaid


      Shukriya janab


    10. The Following User Says Thank You to Ubaid For This Useful Post:

      intelligent086 (12-31-2017)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •