SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: ایئرفریشنراورخوشبودارشمعیں کینسراورد&

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ایئرفریشنراورخوشبودارشمعیں کینسراورد&

      ایئرفریشنراورخوشبودارشمعیں کینسراوردمہ کا سبب بنتے ہیں، تحقیق


      لندن: بعض اوقات دل کو لبھاتی اور سانسوں کو مہکا دینے والی خوشبوئیں صحت کے لیے زہر قاتل ثابت ہوتی ہیں اور غیر محسوس انداز میں ہماری سانسوں کے ذریعے جسم میں داخل ہو کر کئی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں اسی لیے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایئر فریشنر اور دیگر خوشبودار اشیاء کینسر اور دمہ جیسی خطرناک بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

      برطانیہ میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روم فریشنر، خوشبودار موم بتیاں، جیل، باڈی اسپرے اور دیگر خوشبو دار اشیاء انسانی سانسوں کے ذریعے جسم میں داخل ہو جینز کو متاثر کرکے کینسر اور سانس کی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔ صرف برطانیہ میں لوگ ہر سال 40 کروڑ پاؤنڈز ایرو سول یعنی ان خوشبو پھیلانے والی اشیاء پر صرف کردیتے ہیں اور جس سے وہ خود کو آرام دہ، صاف اور فریش محسوس کرتے ہیں لیکن اس نئی تحقیق میں ثابت کیا گیا ہے کہ در حقیقت ان مصنوعات میں انڈسٹریل کیمیکل موجود ہوتا ہے جو ڈی این اے کی ساخت کو تبدیل کردیتا ہے۔
      ان کیمیکلز میں موجود اجزا میں ’’فرینک انسینس‘‘ ہمارے دماغ میں تبدیلیاں لا کر ہمارے مزاج کو عارضی طور پر خوشگوار بنا دیتا ہے لیکن اس سے نکلنے والا فیوم یا دھواں سگریٹ کے دھویں سے بھی زیادہ خطرناک ہوتا ہے جو ہمارے ڈی این اے کی ساخت میں تبدیلی لا کر کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جب کوئی خوشبودار موم بتیاں یا اسٹکس جلتی ہیں تو ان میں سے نکلے والے ذرات ہمارے پھیپھڑوں میں جم جاتے ہیں اور ورم اور خطرناک جلن کا باعث بنتے ہیں۔
      تحقیق میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ان مصنوعات میں استعمال ہونے والے اجزا ’’اگرا ووڈ‘‘ اور صندل ووڈ ہمارے ڈی این اے کے خلیوں کے لیے تمباکو کے دھویں سے بھی زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا کہ ہوا میں چھوڑے گئے ان پرفیوم سے پھیپھڑوں کی تباہی، ٹیومر، ہارمونز کا عدم توازن اور دمہ جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ سینٹر فار ریڈی ایشن، کیمیکل اینڈ ماحولیاتی خطرات نے خبردار کیا ہے یہ ائیر فریشنرز ناک اور گلے میں کینسر کا باعث بننے والے جز ’’فارمل ڈی ہائیڈ‘‘ فضا میں چھوڑ دیتے ہیں جو یہ گلے کی خرابی، کھانسی، آنکھوں میں خارشاور ناک سے خون آنے کا باعث بھی بنتے ہیں۔
      2013 میں حاملہ خواتین پر کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین گھروں میں ایئر فریشنر کا استعمال کرتی ہیں ان کے بچے کے پھیپھڑوں کے کینسر اور خرخراہٹ کی بیماری میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکانات پائے گئے جب کہ ایک اور تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 14 ہزار بچوں کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ ان بچوں میں کان کے درد اور ہیضہ کے مرض موجود تھےجب کہ ان کی مائیں سر کے درد اور ڈپریشن کا شکار تھیں۔



      Similar Threads:

      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: ایئرفریشنراورخوشبودارشمعیں کینسراورد

      Nice Sharing
      Thanks FOr Sharing


    3. #3
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      510

      Re: ایئرفریشنراورخوشبودارشمعیں کینسراورد

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      ایئرفریشنراورخوشبودارشمعیں کینسراوردمہ کا سبب بنتے ہیں، تحقیق


      لندن: بعض اوقات دل کو لبھاتی اور سانسوں کو مہکا دینے والی خوشبوئیں صحت کے لیے زہر قاتل ثابت ہوتی ہیں اور غیر محسوس انداز میں ہماری سانسوں کے ذریعے جسم میں داخل ہو کر کئی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں اسی لیے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایئر فریشنر اور دیگر خوشبودار اشیاء کینسر اور دمہ جیسی خطرناک بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔
      برطانیہ میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روم فریشنر، خوشبودار موم بتیاں، جیل، باڈی اسپرے اور دیگر خوشبو دار اشیاء انسانی سانسوں کے ذریعے جسم میں داخل ہو جینز کو متاثر کرکے کینسر اور سانس کی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔ صرف برطانیہ میں لوگ ہر سال 40 کروڑ پاؤنڈز ایرو سول یعنی ان خوشبو پھیلانے والی اشیاء پر صرف کردیتے ہیں اور جس سے وہ خود کو آرام دہ، صاف اور فریش محسوس کرتے ہیں لیکن اس نئی تحقیق میں ثابت کیا گیا ہے کہ در حقیقت ان مصنوعات میں انڈسٹریل کیمیکل موجود ہوتا ہے جو ڈی این اے کی ساخت کو تبدیل کردیتا ہے۔
      ان کیمیکلز میں موجود اجزا میں ’’فرینک انسینس‘‘ ہمارے دماغ میں تبدیلیاں لا کر ہمارے مزاج کو عارضی طور پر خوشگوار بنا دیتا ہے لیکن اس سے نکلنے والا فیوم یا دھواں سگریٹ کے دھویں سے بھی زیادہ خطرناک ہوتا ہے جو ہمارے ڈی این اے کی ساخت میں تبدیلی لا کر کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جب کوئی خوشبودار موم بتیاں یا اسٹکس جلتی ہیں تو ان میں سے نکلے والے ذرات ہمارے پھیپھڑوں میں جم جاتے ہیں اور ورم اور خطرناک جلن کا باعث بنتے ہیں۔
      تحقیق میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ان مصنوعات میں استعمال ہونے والے اجزا ’’اگرا ووڈ‘‘ اور صندل ووڈ ہمارے ڈی این اے کے خلیوں کے لیے تمباکو کے دھویں سے بھی زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا کہ ہوا میں چھوڑے گئے ان پرفیوم سے پھیپھڑوں کی تباہی، ٹیومر، ہارمونز کا عدم توازن اور دمہ جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ سینٹر فار ریڈی ایشن، کیمیکل اینڈ ماحولیاتی خطرات نے خبردار کیا ہے یہ ائیر فریشنرز ناک اور گلے میں کینسر کا باعث بننے والے جز ’’فارمل ڈی ہائیڈ‘‘ فضا میں چھوڑ دیتے ہیں جو یہ گلے کی خرابی، کھانسی، آنکھوں میں خارشاور ناک سے خون آنے کا باعث بھی بنتے ہیں۔
      2013 میں حاملہ خواتین پر کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین گھروں میں ایئر فریشنر کا استعمال کرتی ہیں ان کے بچے کے پھیپھڑوں کے کینسر اور خرخراہٹ کی بیماری میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکانات پائے گئے جب کہ ایک اور تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 14 ہزار بچوں کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ ان بچوں میں کان کے درد اور ہیضہ کے مرض موجود تھےجب کہ ان کی مائیں سر کے درد اور ڈپریشن کا شکار تھیں۔

      Informative Sharing ka Shukariya


    4. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ایئرفریشنراورخوشبودارشمعیں کینسراورد

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks FOr Sharing
      Quote Originally Posted by Dr Danish View Post
      Informative Sharing ka Shukariya
      پسند اور آراء کا بہت بہت شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •