SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: دلدار پرویز بھٹی کی حاضر دماغی

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      دلدار پرویز بھٹی کی حاضر دماغی

      دلدار پرویز بھٹی کی حاضر دماغی



      گلزار وفا چودھری
      دلدار پرویز بھٹی انتہا کے شگفتہ مزاج اور لطیفہ گو تھے۔ ان کی لطیفہ گوئی اور فقرے بازی کی گونج محفلوں میں مدتوں سنائی دیتی رہے گی۔ انہیں فقرہ چست کرنے‘ پھبتی کسنے اور لطیفہ وضو کرنے کے لیے شعوری کوشش کی ضرورت پش نہ آتی تھی۔ یہ سب کچھ ان کی زبان سے ٹپکے آموں کی طرح بے ساختہ ٹپک پڑتا تھا بلکہ ان کے معمولات کا فطری حصہ دکھائی دیتا تھا۔ ان کا ٹی وی پروگرام ’’پنجند‘‘ جو انہوں نے امریکہ روانگی سے قبل پیشگی ریکارڈ کرایا تھا۔ اسی طرح شگفتگی بکھیر رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے اس پروگرام میں انہوں نے ایک بناسپتی گھی کا اشتہار کچھ یوں دیا۔ ’’یہ فلاں بناسپتی گھی ہے۔ خواہ اس میں پکوڑے تل لیں‘ خواہ سالن پکائیں‘ خواہ سر میں مالش کر لیں‘‘ موت سے کچھ روز قبل وہ ایک بک سٹال پر کھڑے تھے۔ کتابوں پر سرسری نظر ڈالتے ہوئے ان کی نظر بک سٹال پر رکھی ہوئی ان کے دو نامور دوستوں کی کتابوں پر پڑی تو فقرہ چست کیا ’’نوازشریف اور شہبازشریف یہاں بھی موجود ہیں‘‘۔ دلدار پرویز بھٹی طویل عرصے تک گورنمنٹ شالیمار کالج (سابقہ گورنمنٹ کالج باغبانپورہ) لاہور میں انگریزی کے لیکچرار اور بعدازاں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت میں پڑھاتے رہے ہیں۔ وہاں کے سابقہ رفقائے کار اور پرانے طلبہ کی زبانوں پر ان کے ان گنت لطیفے رواں دواں ہیں۔ دو تین سال قبل دلدار پرویز بھٹی امریکہ کے ٹور کی تیاریاں مکمل کر چکے تو گورنمنٹ شالیمار کالج کے پرنسپل سے ملے اور درخواست کی کہ انہیں چارج چھوڑنے کی اجازت دی جائے۔ سخت مزاج پرنسپل نے کہا میں آپ کو متبادل کے بغیر جانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ اپنا سبسٹی ٹیوٹ(متبادل) لے آئیں اور چلے جائیں۔ دلدار پرویز بھٹی دو تین دن تک اپنے متبادل کی تلاش میں لگے رہے۔ جب کوئی انتظام نہ ہو سکا تو پرنسپل کے پاس گئے اور بڑی سنجیدگی سے بولے ’’سبسٹی ٹیوٹ تو نہیں مل سکا اگر آپ کہیں تو پراسٹی ٹیوٹ لے آئوں؟‘‘ گورنمنٹ شالیمار کالج ہی کا ایک اور واقعہ ہے کہ کالج کے دسبمر کے امتحان ہوئے تو کالج کے شعبہ امتحان کے عملے نے ان کی کلاس کے پرچوں کا بنڈل انہیں تھما دیا تاکہ وہ ان پرچوں کو جانچ کر نتیجہ بنا کر لائیں۔ بنڈل انہوں نے موٹر سائیکل کے پیچھے لادا اور پُھر سے اڑ گئے لیکن ہوا یہ کہ بنڈل راستے ہی میں کہیں گر گیا جو نہ ملنا تھا نہ ملا۔ چنانچہ انہوں نے کلاس کا رجسٹر سامنے رکھا اور تمام طلبہ کو اپنی جیب سے نمبر دے کر پاس کر دیا اور کلاس میں ہر ایک کے نمبروں کا اعلان بھی کر دیا۔ خلاف توقع ایک طالب علم نے کھڑے ہو کر کہا ’’سر آپ نے مجھے 63 نمبر کس کھاتے سے دے دیئے ہیں میں نے تو انگریزی کا پرچہ ہی نہیں دیا تھا۔ انہوں نے شفقت آمیز لہجے میں طالب علم سے کہا ’’بیٹا اگر تم اپنا خیال نہیں رکھو گے تو کیا ہم بھی نہیں رکھیں گے‘‘۔ دلدار پرویز بھٹی صرف فقرے ہی نہیں اچھالتے تھے خود پر اچھالے گئے دوسروں کے فقروں کی داد بھی کھل کر دیتے تھے۔ ایک بار ان کے پاس کچھ بھانڈ آ گئے۔ انہوں نے بھانڈوں سے کہا کہ کوئی ایسی چیز پیش کرو کہ مجھے ہنسی آ جائے۔ بھانڈوں نے ایک آئٹم پیش کیا لیکن دلدار کو ہنسی نہ آئی۔ دوسرا پیش کیا وہ پھر بھی نہ ہنسے تیسرا پیش کیا وہ پھر بھی سنجیدہ شکل بنا کر بیٹھے رہے۔ ایک بھانڈ نے تنگ آ کر کہا ،بھٹی صاحب ہماری جگتوں پر آپ نہیں ہنس سکتے۔ انہوں نے پوچھا ’’کیوں؟ بھانڈوں نے بے تکلفی سے کہا ’’اس لیے کہ خاکروب کو کچرے سے بو نہیں آ سکتی‘‘ اس جواب پر دلدار ہنسے اور ہنستے ہی چلے گئے۔ ایک واقعہ ’’ٹاکرا‘‘ پروگرام کی یادگار ہے‘ جو دلدار پرویز ’’پنجند‘‘ سے پہلے ٹی وی پر کرتے تھے۔ انہوں نے ایک نشست میں میڈم نور جہاں کو مدعو کر رکھا تھا اور سوال و جواب میں مصروف تھے۔ انہوں نے میڈم پر اچانک حملے کے انداز میں یہ فقرہ اچھالا ’’آج آپ نکھری نکھری کیوں لگ رہی ہیں؟ میڈم نے اسی برجستگی سے جوابی حملے کرتے ہوئے کہا ’’آج آپ میلے میلے کیوں لگ رہے ہیں‘‘ دلدار پرویز بھٹی میڈم نور جہاں کے اس ریمارکس پر اتنا ہنسے کہ ان کا سانولا رنگ سرخی مائل ہو گیا۔ ٭…٭…٭





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Dr Danish (11-02-2017)

    3. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      497 Thread(s)
      Rep Power
      11

      Re: دلدار پرویز بھٹی کی حاضر دماغی

      wah sain wah nice sharing janab

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    4. The Following User Says Thank You to muzafar ali For This Useful Post:

      intelligent086 (03-06-2017)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: دلدار پرویز بھٹی کی حاضر دماغی

      رائے کا بہت بہت شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. #4
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      510

      Re: دلدار پرویز بھٹی کی حاضر دماغی

      Umdah Intekhab
      Thanks 4 Nice Sharing....



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •