SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: حضرت عمر بن خطاب رضی الله عنہ کی رسول اللہ ص&#

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      حضرت عمر بن خطاب رضی الله عنہ کی رسول اللہ ص&#

      ایک طویل حدیث میں ہے کہ آپ رضی الله عنہ نے عرض کیا یا رسول الله! آپ صلی الله علیہ وسلم مجھے اپنی جان اور سب سے زیادہ محبوب ہیں ۔ ( ازالة الخفاء)
      آپ رضی الله عنہ نے اپنی پیاری صاحبزادی حضرت حفصہ کا نکاح آپ صلی الله علیہ وسلم سے کر دیا۔ ایک مرتبہ کچھ تنازعہ ہوا۔ امہات المومنین آپ سے کچھ زیادہ خرچ مانگتی تھیں۔ اسی اثنا میں حضرت عمر حاضر ہوئے۔ آپ کچھ مغموم تھے اس لیے اجازت نہ دی ۔
      تو باہر سے آپ نے عرض کیا۔
      یا رسول الله! میں حفصہ کی سفارش کرنے نہیں آیا، اگر آپ فرمائیں تو میں حفصہ کی گردن مارنے کو تیار ہوں۔ چنانچہ آپ صلی الله علیہ وسلم نے اندر آنے کی اجازت دے دی ۔ اس واقعہ سے ان کی حضور صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ محبت ظاہر ہے۔ اسی طرح مال غنیمت کی تقسیم کے وقت، ایک بدوی نے کہا
      یا رسول الله ! آپ نے انصاف نہیں کیا۔ یہ سنتے ہی حضرت عمر رضی الله عنہ آگ بگولہ ہو گئے اور تلوار سے اس کا سر قلم کرنا چاہا۔ آپ صلی الله علیہ وسلم نے منع فرما دیا اور اس شخص سے کہا اگر میں نے انصاف نہیں کیا تو نہ مجھ سے پہلے کبھی انصاف ہوا ہے اور نہ آئندہ ہو گا۔
      بشر منافق اور ایک یہودی کا جھگڑا معمولی بات پر ہوا تو وہ دونوں آں حضور صلی الله علیہ وسلم کے پاس آئے۔ آپ صلی الله علیہ وسلم نے یہودی کے حق میں فیصلہ فرمایا۔ منافق نے تسلیم نہ کیا اور خیال کیاکہ حضرت عمر کفار پر سخت بہت ہیں۔ ان سے فیصلہ کرائیں۔
      چنانچہ آپ کے پاس آئے۔ یہودی نے سارا قصہ سنایا تو حضرت عمر گھر تشریف لے گئے اور تلوار لاکر اس کا سر قلم کر دیا اور فرمایا جو حضور کے فیصلہ کے بعد میرے پاس مقدمہ لائے اس کا یہی فیصلہ ہے ۔ منافقین نے خون بہامانگا تو یہ آیتیں نازل ہوئیں۔
      ﴿فلا وربک لا یؤمنون حتی یحکموک فیما شجر بینھم ثم لا یجدوا فی انفسھم حرجا مما قضیت ویسلموا تسلیما﴾․
      جس وقت آں حضور صلی الله علیہ وسلم کا وصال ہوا تو آپ تلوار لے کر کھڑے ہو گئے اور فرمایا جو شخص یہ کہے کہ آپ کا وصال ہو گیا میں تلوار سے اس کا سر قلم کردوں گا۔
      حضرت حکیم الامت تھانویٌ فرماتے ہیں کہ آپ صلی الله علیہ وسلم کا یہ فرمانا محبت کی وجہ سے تھا، چنانچہ فرمایا ایک بی بی، جن کے شوہر عالم تھے، بعد وفات خاوند مجھ سے کہتی تھیں کہ میرا گمان تھا کہ عالم نہیں مرا کرتے اورمیں اپنے کو خوش قسمت سمجھتی تھی ۔
      اب پتہ چلا جس طرح وہ عورت علماء کی موت کو بعید قیاس سمجھتی تھی۔ حضرت عمر نے شدت محبت میں یہی سمجھا۔



      Similar Threads:

      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: حضرت عمر بن خطاب رضی الله عنہ کی رسول اللہ ž

      JazakAllah


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: حضرت عمر بن خطاب رضی الله عنہ کی رسول اللہ ž







      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •