SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: دولت عثمانیہ :جو کبھی کتب خانوں کا مرکزتھا

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      دولت عثمانیہ :جو کبھی کتب خانوں کا مرکزتھا





      اشرف علی
      ترکی، دولت عثمانیہ کے زیر نگین عرصہ دراز تک دنیا کی مسلم ریاستوں کا مرکز رہا ہے۔ خلافت اسلامیہ کے پایۂ تخت کی حیثیت سے برصغیر کے سربراہانِ خلافت ترکی سے سند حکمرانی حاصل کرتے رہے۔ ترکی پہلی جنگ عظیم اور دوسری عالمی جنگ میں مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرتا رہا۔ وہ خلافت، جس نے تمام دنیا کے مسلمانوں کے لیے ایک سیاسی اور فکری پلیٹ فارم فراہم کیاہوا تھا، پہلی جنگ عظیم کے اختتام پر جب اس پر سامراجی قوتوں نے قبضہ کیا تو ترکی اتاترک کی قیادت میں اپنی بقا کی جنگ لڑا اور بالآخر وہ ترکی سے یورپی تسلط کو ختم کرانے میں کامیاب ہوا مگر تاترک نے عنانِ حکومت سنبھالتے ہی خلافت کو ختم کر دیا۔ اس طرح ترکی ،جو صدیوں تک مسلمانانِ عالم کی نگاہوں کا مرکز رہا تھا، 20ویں صدی کے نصف اول میں خلافت کے منصب سے محروم ہو گیا۔ تا ہم ترکی نے عثمانیہ دور میں جو علم و ادب کی خدمات انجام دیں، تاریخ ان کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ دولت عثمانیہ کے سلیمان اعظم کے ذاتی کتب خانے میں ہزاروں کتابیں موجود تھیں۔سلطان محمود اول نے کتابوں کی فراہمی اور کتب خانوں کے قیام کی جانب بہت توجہ دی۔ چنانچہ پایہ تخت قسطنطنیہ علم و ادب کا مرکز بن گیا تھا۔ مختلف ممالک کے دانشور یہاں کے کتب خانوں، عجائب گھروں اور درس گاہوں میں مطالعہ کے لیے چلے آتے تھے۔ سلطان سلیم ثالث (1807۔ 1779ء) کے عہد میں ایک فوجی کتب خانہ قائم کیا گیا۔ اس میں فنونِ حرب و ضرب، علم ریاضی اور سائنس کی بے شمار کتابیں محفوظ کی گئی تھیں۔ علامہ شبلی نعمانی نے بہت سے کتب خانوں کے ناموں کا ذکر کیا ہے۔ مثلاً کتب خانہ جامع ابا صوفیہ، کتب خانہ جامع بایزید، کتب خانہ حمیدیہ، کتب خانہ جامع محمد فاتح وغیرہ۔ راغب پاشا نے اپنی جیب خاص سے ایک کتب خانہ قائم کیا تھا، جو کتب خانہ راغب پاشا کے نام سے مشہور ہے۔ ترکی آج بھی اپنی اسلامی تہذیب وورثہ کے محافظ کی حیثیت سے دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ استنبول میں توپ کاپی عجائب گھر اسلامی عہد کے ایسے ہزاروں شاہ پاروں سے آراستہ تھا جو دنیا کے قدیم کتب خانوں کو اپنی علمی اور فنی خوبیوں سے جگمگاتے رہے تھے۔




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: دولت عثمانیہ :جو کبھی کتب خانوں کا مرکزتھا

      sub khuwab ho gya
      @intelligent086 thanks 4 informative sharing


    3. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-11-2016)

    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: دولت عثمانیہ :جو کبھی کتب خانوں کا مرکزتھا

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      sub khuwab ho gya
      @intelligent086 thanks 4 informative sharing




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    5. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-11-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •