SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: سخی بادشاہ اور کشکول

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      سخی بادشاہ اور کشکول

      سخی بادشاہ اور کشکول

      سید شرجیل احمد قریشی

      ایک ملک کا بادشاہ اپنی سخاوت میں بہت مشہور تھا اور دور دور تک اس بات کے چرچے تھے کہ جب کوئی سائل اس کے پاس جاتا ہے تو وہ کبھی اسے خالی ہاتھ نہیں بھیجتا اور وہ اس سائل کی ہر مراد اور ضرورت پوری کرنا اپنا فرض سمجھتا تھا۔ یہی وجہ تھی جس کی بدولت اس کے محل میں ہر وقت لوگوں کا ہجوم رہتا تھا جو اپنی ضرورت پوری کرنے کےلیے اس کے محل میں جایا کرتے تھے۔
      اس کی سخاوت کی داستان سننے کے بعد ایک درویش نے اپنا کشکول لیا اور اس کے محل میں پہنچ گیا۔ اس نے بادشاہ سے پوچھا میں نے سنا ہے کہ آپ ہر سائل کی مدد لازمی کرتے ہیں۔ بادشاہ نے کہا تم نے درست سنا ہے، مانگو کیا مانگتے ہو! اس درویش نے اپنا کشکول بادشاہ کے سامنے کر دیا اور کہا آپ نے جو قیمتی جواہرات پہنے ہوئے ہیں، وہ اس کشکول میں ڈال دیجیے۔ بادشاہ نے تمام جواہرات اس کشکول میں ڈال دیئے اور کہا مانگو اور کیا مانگتے ہو؟ سائل نے کہا کہ آپ کے محل میں جو قیمتی جواہرات اور دینار ہیں وہ بھی اس کشکول میں ڈال دیجیے، مگر کشکول پھر بھی نہ بھرا۔ اس فقیر نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا پورا خزانہ اس کشکول میں ڈال دیجیے۔ بادشاہ نے حکم دیا کہ تمام خزانہ اس فریادی کے کشکول میں ڈال دیا جائے مگر اس کے باوجود بھی فریادی کا کشکول نہ بھرا۔
      بادشاہ نے حیران ہو کر پوچھا آخر یہ کشکول کس کا ہے جو بھرتا ہی نہیں؟ فریادی نے جواب دیا کہ یہ کوئی عام کشکول نہیں، یہ کشکول حکومت پاکستان کا ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں جتنا بھی ڈالا جائے، وہ کم ہے۔
      پاکستان نے اپنے ہر جمہوری دور میں کبھی عالمی بینک سے، کبھی ایشین ڈیویلپمنٹ بینک سے اور کبھی امریکا سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں خطیر رقم حاصل کی۔ پاکستان نے جب بھی کسی مالیاتی ادارے سے شارٹ ٹرم یا لانگ ٹرم قرضے لیے، ان کے بدلے میں ان مالیاتی اداروں کی عائد کردہ پابندیاں اور شرائط کو ماننا بھی لازم قرار دیا گیا۔ ان شرائط کا اثر براہ راست غریب عوام کی جیب پر پڑتا ہے جو انہیں کبھی جی ایس ٹی کی مد میں یا کبھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ادا کرنا پڑتا ہے۔
      ہر سال بجٹ تقریر کے بعد اس ملک میں عوام کو سال میں ایک یا دو منی بجٹ کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے اور حکومت ان منی بجٹ میں بے بس نظر آتی ہے۔ پاکستانی عوام کو ہر بار بے وقوف بنایا جاتا ہے اور اعداد و شمار کے گورکھ دھندے میں الجھا کر معیشت کو ایسا دکھایا جاتا ہے کہ جیسے اس پورے خطے میں صرف پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے جس کی معیشت سب سے آگے ہے۔ حکومت دن بدن قرضوں کے بوجھ تلے غریب عوام کو دبا رہی ہے اور دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں اس بات کا رونا رو رہی ہیں کہ این ایف سی ایوارڈ کی مد میں جو حصہ صوبوں کو ملنا چاہیے، وہ نہیں دیا جارہا اور وفاق تمام وسائل صرف ایک صوبے اور ایک شہر پر صرف کر رہا ہے۔
      ویب سائٹس debtclock.pk کے مطابق، اس وقت پاکستان پر مجموعی قرضہ 25,500 ارب روپے سے بڑھ چکا ہے جس میں ہر سیکنڈ کے ساتھ مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ یعنی ہر پاکستانی اس وقت 122,731 روپے کا مقروض ہے جبکہ اس قرض پر سود کی مد میں واجب الادا رقم 1,990 ارب روپے پر پہنچ چکی ہے جو وطنِ عزیز کے سالانہ ترقیاتی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔ صورتِ حال کی سنگینی کا اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں۔
      ایک عام پاکستانی ہونے کے ناتے حکومت سے اس بات کی اپیل کرتا ہوں کہ پاکستانی معیشت کو اس کے قدموں پر کھڑا کیا جائے۔ اس کشکول کو صحیح معنوں میں توڑ دیا جائے اور ایک ایسی معیشت کی بنیاد رکھی جائے کہ آنے والی ہر حکومت اس معیشت کو مضبوط سے مضبوط تر بنائے اور قرض مانگنے کے بجائے قرض دینے والا ملک اور معیشت بن جائیں۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (01-13-2018),Ubaid (01-13-2018)

    3. #2
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: سخی بادشاہ اور کشکول

      Habib bhai ap "Pakistan" ki kashkol ki jaga "Pakistani Hokomrano" ki kaskol liktai to acha hota.
      Aesai post padh kar mujai kitna ghussa ata hai ye mai janta hon aur Allah Ta,aala janta hai. likn ham kia kar saktai hai in logon ko to ham nai khod apnai oper musallat kiye hai.
      Bas ham Allah sai dua kartai rahai gai k Allah in logon ko hidayat ata farmaye aur agar in ki qismat mai hidayat nahi hai to Allah in ko jald az jald dozakh ka khashak bana dai. ham mai to aur kuch karnai ki himmat nahi hai bas Allah sai dua kartai rahai gai aur insha Allah ek din aye ga k Allah Ta,aala hamari dua zaror qabool kardai ga, Q k Allah k han der hai magar andher nahi.


    4. The Following User Says Thank You to Ubaid For This Useful Post:

      Moona (01-13-2018)

    5. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: سخی بادشاہ اور کشکول

      http://debtclock.pk/
      Nyc Sharing

      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •