SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: ناسخ اور شیشے کا چمچ

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ناسخ اور شیشے کا چمچ

      ناسخ اور شیشے کا چمچ

      امام بخش ناسخ کو مکان کی تعمیر اور سجاوٹ کا بڑا شوق تھا۔ انہوں نے اپنی نشست گاہ میں سنگ مرمر کے مربع ٹکڑے فرش میں لگوائے تھے۔ ایک صاحب ان سے ملنے آئے۔ ان کے ہاتھ میں چھڑی تھی۔ ناسخ نے دیکھا کہ وہ باتوں کے دوران میں چھڑی کی نوک کو پتھروں کے جوڑ پر برابر گھس رہے ہیں اور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ان کی اس حرکت پر ناسخ کو غصہ آیا۔ وہ اپنی جگہ سے اٹھے زنانخانے میں گئے اور ایک کدال لے آئے اور کہنے لگے ’’حضرت چھڑی کی نوک سے تو یہ پتھر شاید نہ اکھڑیں لیکن اس کدال سے ضرور اکھڑ جائینگے۔ آپ کدال سے کام لیں تو زیادہ اچھا ہے۔‘‘ ایک دفعہ شیخ ناسخ کو کسی شخص نے شیشے کے دوتین چمچ تحفے میں بھیجے، جو ان دنوں نئی ایجاد سمجھے جاتے تھے اور حقیقت میں بہت خوشنما بھی تھے وہ پہلو میں طاق پر رکھے ہوئے تھے۔ ایک امیرزادے ناسخ سے ملنے آئے۔ طاق کی طرف دیکھا اور پوچھا ’’حضرت یہ چمچے کہاں سے خریدے اور کس قیمت کو خریدے؟‘‘ ناسخ نے حال بیان کیا۔ انہوں نے ہاتھ بڑھا کر ایک چمچہ اٹھا لیا دیکھ کر تعریف کی پھر بات چیت کرتے رہے اور چمچہ سے زمین کھٹکا کر شغل بے تکلف فرماتے رہے۔ شیشہ کی حقیقت کیا۔ ٹھیس لگی جھٹ سے دو ٹکڑے، ناسخ صاحب نے دوسرا چمچ اٹھا کر سامنے رکھ دیا اور کہا۔ ’’اب اس سے شغل فرمائیے۔‘‘ ٭…٭…٭



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 3 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (01-03-2018),smartguycool (01-02-2018),Ubaid (01-02-2018)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: ناسخ اور شیشے کا چمچ


      Nyc Sharing

      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •