SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: سرکارِ دو عالم ﷺ کی سیرت پہ اجمالی نظر

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      سرکارِ دو عالم ﷺ کی سیرت پہ اجمالی نظر

      سرکارِ دو عالم ﷺ کی سیرت پہ اجمالی نظر

      مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفیحضرت واثلتہ بن الاسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا کہ اللہ تعالیٰ نے اولاد اسمٰعیل میں سے کنانہ کو منتخب فرمایا اور کنانہ میں سے قریش کو منتخب فرمایا اور قریش میں سے بنو ہاشم کو منتخب فرمایا اور بنو ہاشم میں سے مجھے منتخب فرمایا۔آپ ﷺ شہر مکہ میں سردار قریش حضرت عبد المطلبؓ کے گھر پیدا ہوئے۔آپﷺکے والد ماجد کا نام حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور والدہ محترمہ کا اسم گرامی حضرت آمنہؓ تھا۔آپ ﷺ کی ولادت سراپا بشارت ربیع الاول کے مہینہ میں دو شنبہ کے دن صبح صادق کے وقت آٹھویں یا نویں تاریخ کو ہوئی، انگریزی تاریخ ۲۰ اپریل ۵۷۱ء بیان کی گئی ہے اس وقت ایران میں نوشیروان عادل کی حکومت تھی۔ولادت بابرکت کے وقت بہت سے عجائب قدرت کا ایسا ظہور ہوا کہ کبھی دنیا میں وہ باتیں نہیں ہوئیں، بے زبان جانوروں نے انسانی زبان میں آپ ﷺ کی خوشخبری سنائی، درختوں سے آوازیں آئیں، بت پرستوں نے بتوں سے آپ ﷺ کی خوشخبری سنی، دنیا کے دونوں بڑے بادشاہوں یعنی شاہ فارس اور شاہِ رُوم کو بذریعہ خواب آپ ﷺ کی عظمت و رفعت سے آگاہی دی گئی اور یہ بھی بتایا گیا کہ آپ ﷺ کی سطوت و جبروت کے سامنے نہ صرف کسریٰ و قیصر بلکہ ساری دنیا کی شوکتیں سرنگوں ہو جائیں گی۔ آپ ﷺ شکم مادر میں تھے کہ والد ماجد کا انتقال ہو گیا ،چار برس کی عمر میں مادرِ مہربان کا سایہ بھی سر سے اٹھ گیا۔بچپن میں عجیب و غریب حالات مشاہدے میں آئے، ایک بڑا حصہ آپ ﷺ کی کمسنی کے حالات کا حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے، حق یہ ہے کہ بڑی خوش نصیب تھیں۔ بت پرستی اور بے حیائی کے کاموں سے آپ ﷺ ہمیشہ پرہیز کرتے رہے، آپ ﷺ کی صداقت اور امانت قبل از نبوت بھی تمام مکہ میں مشہور تھی حتیٰ کہ آپ ﷺ کا لقب صادق اور امین زبان زد خلائق تھا۔جب آپ ﷺ کی عمر گرامی پچیس سال ہوئی تو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ آپ ﷺ کا نکاح ہوا جو خاندانِ قریش میں ایک بڑی دانشمند اور دولت مند خاتون تھیں، نکاح کے وقت حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی عمر چالیس سال تھی۔ جب آپﷺکی عمر شریف چالیس سال کی ہوئی تو دو شنبہ کے دن ۱۷ رمضان کو اور ایک قول کے مطابق ۲۴ رمضان کو جب کہ خسرو پرویز بادشاہ ایران کے جلوس کا بیسواں سال تھا، وہ دولت عظمیٰ آپ ﷺ کو عطا ہوئی جو روزِ ازل سے آپ ﷺ کے لیے نامزد ہو چکی تھی جس کی دعا حضرت خلیل علیہ السلام نے مانگی جس کی بشارت حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے دی تھی یعنی حق تعالیٰ نے آپ ﷺ کو اپنا رسول بنایا اور سارے عالم کی طرف مبعوث کیا۔نبوت کے بعد تیرہ برس آپ ﷺ کا قیام مکہ معظمہ میں رہا پھر ہجرت کر کے آپ ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے، دس برس مدینہ میں قیام رہا، اس دس سال کے عرصے میں انیس لڑائیاں بھی آپؐ کو کافروں سے لڑنی پڑیں۔ بکثرت معجزات و خوارق عادات کا آپ ﷺ سے ظہور ہوا۔ سب سے بڑا معجزہ آپ ﷺ کا قرآن شریف ہے جس میں فصاحت و بلاغت کا اعجاز بھی ہے اور اخبارِ غیب بھی اور قوتِ تاثیر و سرعت تاثیر بھی۔ نبوت کے بارہویں سال جب کہ عمر شریف اکیاون سال نو ماہ کی تھی، حق تعالیٰ نے آپ ﷺ کو معراج عطا فرمائی، یعنی آپ ﷺ کو آسمانوں پر بلایا گیا، جنت و دوزخ کی سیر آپ ﷺ کو کرائی گئی اور عالم ملکوت کے عجائب اور اللہ تعالیٰ کی آیاتِ کبریٰ کا مشاہدہ آپ ﷺ کو کرایا گیا۔جب عمر شریف تریسٹھ برس کی ہوئی اور ہجرت کا گیارہواں سال شروع ہوا تو بارہویں ربیع الاول کو دو شنبہ کے دن بوقت چاشت چودہ دن بیمار رہ کر اس عالم سے رحلت فرمائی: انا للہ و انا الیہ راجعون۔ آخری وصیت جو آپ ﷺ نے مسلمانوں کو فرمائی وہ یہ تھی کہ نماز کی حفاظت کرنا اور اپنے لونڈی غلاموں کے ساتھ نیک سلوک کرنا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے میں جس جگہ آپ ﷺ کی وفات ہوئی تھی وہیں آپ ﷺ کی قبر شریف بنائی گئی جو زیارت گاہِ عالم ہے۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (12-02-2017)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: سرکارِ دو عالم ﷺ کی سیرت پہ اجمالی نظر


      Nyc Sharing
      Jazak Allah
      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (12-29-2017)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: سرکارِ دو عالم ﷺ کی سیرت پہ اجمالی نظر

      پسند اور حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (12-29-2017)

    7. #4
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: سرکارِ دو عالم ﷺ کی سیرت پہ اجمالی نظر

      JazakAllah


    8. The Following User Says Thank You to Ubaid For This Useful Post:

      intelligent086 (01-01-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •