Arosa Hya (04-29-2016),intelligent086 (04-28-2016),Mamin Mirza (05-08-2016)
Assalam O Alaikum
kese ho ap SB Allah sain ke karam se SB bilkul thek hinge
Aaj hazur hawa hom mah may mehne main shair o shayery ke sath ap SB ko
Muzaffar warsi ki shayari Share karni hai.
ghazal ya nazam ya phir natiya kalam....jo aapko pasand ho woh share karain.
ek bat yaad rahe pehle se shayari na hyi ho
Rules
One member one sharing
Same or edit sharing not acceptable
Last date of submission is 20/5/2016
Last edited by Mamin Mirza; 04-23-2016 at 09:53 AM.
Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?
Arosa Hya (04-29-2016),intelligent086 (04-28-2016),Mamin Mirza (05-08-2016)
كوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رھا ہے
وہی خداہے۔۔۔۔۔۔
كوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رھا ہے
وہی خداہے۔۔۔۔۔
دکھائی بھی جو نہ دے نظر بھی ۔۔۔۔ جو آ رھا ہے
وہی خدا ہے۔۔۔۔۔۔
وہی ہے مشرق ۔۔۔۔۔ وہی ہے مغرب
سفر کریں سب۔۔۔۔۔ اسی کی جانب
ہر آئینے میں۔۔۔۔۔ جو عکس اپنا
دکھا رھا ہے ۔۔۔۔۔ وہی خدا ہے
تلاش اس کو نہ کر بتوں میں
وہ ہے بدلتی ہوئی رتوں میں
جودن کو رات اور رات کو دن
بنا رھا ہے ۔۔۔۔وہی خدا ہے۔۔۔
نظر بھی رکھے۔۔۔ سماعتیں بھی
وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی
جو خانہ لاشعور میں
جگمگا رھا ہے ۔۔۔۔ وہی خدا ہے۔۔
کسی کو سوچوں نے کب سراھا
وہی ہوا جو خدا نے چاھا
جو اختیار بشر پہ پہرے
بٹھا رھا ہے ۔۔۔۔ وہی خدا ہے
کسی کو تاج وقار بخشے
کسی کو ذلت کے غار بخشے
جوسب کے ماتھے پہ مہر قدرت
لگا رھا ہے۔۔۔۔ وہی خدا ہے
سفید اس کا ۔۔۔ سیاہ اس کا
نفس نفس ہے گواہ اس کا
جو شعلہ جاں جلا رھا ہے
بھجا رھا ہے۔۔۔۔ وہی خداہے
كوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رھا ہے
وہی خداہے۔۔۔۔۔
مظفر وارثی
!میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔
intelligent086 (05-20-2016),muzafar ali (05-08-2016)
intelligent086 (05-20-2016),muzafar ali (05-08-2016)
muzafar ali (05-08-2016)
جا اور کوئی ضبط کی دنیا تلاش کر
اے عشق ! ہم تو اب تیرے قابل نہیں رہے
Arosa Hya (05-09-2016),intelligent086 (05-20-2016)
وعلیکم السلام
مرا پیمبر عظیم تر ہے
کمالِ خلاق ذات اُس کی
جمالِ ہستی حیات اُس کی
بشر نہیں عظمتِ بشر ہے
مرا پیمبر عظیم تر ہے
وہ شرحِ احکام حق تعالیٰ
وہ خود ہی قانون خود حوالہ
وہ خود ہی قرآن خود ہی قاری
وہ آپ مہتاب آپ ہالہ
وہ عکس بھی اور آئینہ بھی
وہ نقطہ بھی خط بھی دائرہ بھی
وہ خود نظارہ ہے خود نظر ہے
مرا پیمبر عظیم تر ہے
شعور لایا کتاب لایا
وہ حشر تک کا نصاب لایا
دیا بھی کامل نظام اس نے
اور آپ ہی انقلاب لایا
وہ علم کی اور عمل کی حد بھی
ازل بھی اس کا ہے اور ابد بھی
وہ ہر زمانے کا راہبر ہے
مرا پیمبر عظیم تر ہے
وہ آدم و نوح سے زیادہ
بلند ہمت بلند ارادہ
وہ زُہدِ عیسیٰ سے کوسوں آ گے
جو سب کی منزل وہ اس کا جادہ
ہر اک پیمبر نہاں ہے اس میں
ہجومِ پیغمبراں ہے اس میں
وہ جس طرف ہے خدا ادھر ہے
مرا پیمبر عظیم تر ہے
بس ایک مشکیزہ اک چٹائی
ذرا سے جَو ایک چارپائی
بدن پہ کپڑے بھی واجبی سے
نہ خوش لباسی نہ خوش قبائی
یہی ہے کُل کائنات جس کی
گنی نہ جائیں صفات جس کی
وہی تو سلطانِ بحر و بر ہے
مرا پیمبر عظیم تر ہے
جو اپنا دامن لہو میں بھر لے
مصیبتیں اپنی جان پر لے
جو تیغ زن سے لڑے نہتا
جو غالب آ کر بھی صلح کر لے
اسیر دشمن کی چاہ میں بھی
مخالفوں کی نگاہ میں بھی
امیں ہے صادق ہے معتبر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے
جسے شاہِ شش جہات دیکھوں
اُسے غریبوں کے ساتھ دیکھوں
عنانِ کون و مکاں جو تھامے
خدائی پر بھی وہ ہاتھ دیکھوں
لگے جو مزدور شاہ ایسا
نذر نہ دَھن سربراہ ایسا
فلک نشیں کا زمیں پہ گھر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے
وہ خلوتوں میں بھی صف بہ صف بھی
وہ اِس طرف بھی وہ اُس طرف بھی
محاذ و منبر ٹھکانے اس کے
وہ سر بسجدہ بھی سر بکف بھی
کہیں وہ موتی کہیں ستارہ
وہ جامعیت کا استعارہ
وہ صبحِ تہذیب کا گجر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے
٭٭٭
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks