SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 10 of 10

    Thread: بن پنجرے کےقفس / دائمی قید / کس نے چھینا سکون؟

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      بن پنجرے کےقفس / دائمی قید / کس نے چھینا سکون؟

      بن پنجرے کےقفس / دائمی قید / کس نے چھینا سکون؟

      بھابی کیا کھانا تیار ہو گیا؟ سلمیٰ کی پندرہ سالا نند کلثوم نے اس سے رعب دار آواز میں پوچھا۔ سلمیٰ آنکھیں گھر کے مرکزی دروازے پر مرکوز کیے، سوچوں کے گمنام سمندر میں کھوئی ہوئی باورچی خانے کے تھڑے پر بیھٹی تھی کہ سوریہ کے یوں اچانک استفسار سے وہ ہڑبڑا کر کھڑئی ہو گی اور مدہم سی آواز میں جواب دیا،،، ہاں جی تیار ہے کھانا۔ سوریہ نے حکم صادر کیا کہ میرے لیے روٹی بنا دو اور اپنے کمرے کی طرف چل دی جیسے ہوا کے گھوڑے پر سوار ہوں ۔ سلمیٰ کی ساس نہیں تھی مگر اس کی نند اس کو ساس کی کمی محسوس ہونے نہ دیتی تھی۔ اس کی نند کے لہجے میں ہر وقت کڑواہٹ اور تلخی ہوتی تھی۔ لیکن اب سلمیٰ کو ایسے رویوں کی عادت ہو چکی تھی۔
      سلمیٰ جسمانی لحاظ سے تو وہی پر موجود ہوتی مگر ذہنی طور پر وہ کہیں اور ہوتی۔اس کو ہمیشہ ہی کوئی نہ کوئی لامحدود سوچوں کو سمندر سے جھنجھوڑ کر حقیقی دنیا میں لاتا تھا ۔ کبھی اس کا دیور کہتا بھابی کپڑے استری کر دو تو کبھی سسر کہتا میرا حقہ تیار کر دو، تو کبھی اس کی بڑی نند کے بچے آجاتے جو سارا دن ادھم مچاتے اور اس سے طرح طرح کے کھانوں کی فرمائشیں کرتے۔غرض اس کا پورا دن گھر کے کاموں کو سمیٹینے اور گھر والوں کے ناز اٹھاتے گزر جاتا۔ لیکن اکثردن کے وقت ، جب بچےکھیلوں میں مصروف ہوتے اور باقی گھر کے افراد بھی اِدھر ادھر اپنے کاموں سے گئے ہوتے تو وہ گھر کے مرکزی دروازے پر نظریں جما کر اسے گھورتی رہتی۔ دکھنے میں ایسے لگتا تھا جیسے وہ خالی الدماغ بس دروازے کو گھور رہی ہے۔لیکن کوئی اگر اسے غور سے دیکھتا تو اسے معلوم ہوسکتا کہ اس کی آنکھوں میں آنسوں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ لیکن کون اسے دیکھتا؟ سب گھر والے تو اپنی اپنی زندگیوں میں محو تھے۔ وہ خود ہی ڈوپٹے کے پلو سے آنسو پونچتی اور دیوانوں کی طرح پھر سے دروازے پر اپنی نظریں جما لیتی۔ رات رات بھر بھی وہ ایسے ہی جاگتی سب گھر والے خوابوں کی دنیا میں ہوتے مگر وہ پہراداروں کی طرح بیٹھی رہتی اور دروزاہ تکتی رہتی۔ اس کے اس رویے سے یوں لگتا تھا جیسے اسے کسی کا انتظار ہو۔
      آس پڑوس کے لوگوں نے سلمیٰ کو کبھی ہنستے مسکراتے بھی نہیں دیکھا تھا۔ گھر والوں نے بھی کبھی توجہ ہی نہیں لی تھی کہ سلمیٰ نے ایک عرصہ سے ہسنا مسکرانا، باتیں کرنا چھوڑ دیا ہے۔ اس کی شادی کو تین سال ہی ہوئے تھے مگر اس نے سجنا سنورنا تو دور کی با ڈھنگ کے کپڑے پہننے بھی چھوڑ دیئے تھے۔۔ وہ گم سم بس کاموں میں ہی لگی رہتی تھی۔ کبھی کسی کو ظاہر نہ کرتی کہ اس پر کیا بیت رہی ہے۔ ظاہر کرنا چا ہتی بھی تو کس کو کرتی؟ آخرکون تھا اس گھر میں اس کی بات سننے والا؟ آج تک کسی نے اس کے حلیے کا نوٹس نہیں لیا تھا تو بھلا وہ کسی سے دلجعوئی کی امید کیسے کر سکتی تھی؟
      اس گھر میں اس کاجو سا تھی تھا وہ تو پچلھے تین برس سےمفلسی سے تنگ آکر سعودی عرب گیا ہوا تھا۔ دلھن بننے کے دس دن بعد سے ہی وہ اپنے شوہر،عارف، کا انتظار کر رہی تھی۔وہ جس کے لیے اپنا گھر بار چھوڑ کر آئی تھی مسلسل اسی کے انتظار میں بیھٹی تھی۔ پہلے پہل اس کو امید تھی کہ اس کا شوہرعارف اس کو بہت جلد اپنے پاس بلا لے گا۔کیونکہ اس کے تایا نےاس کی ماں کو یہی کہہ کرشادی کروائی تھی کہ بس دو تین مہینوں کی بات ہے عارف جیسے ہی باہر سیٹل ہوگا وہ سلمیٰ کو بھی اپنے ساتھ لے جائے گا۔مگرآج تین سال گزر جانے کے باوجود بھی وہ اپنے شوہر کے انتظار میں اپنے تایا کے گھر ہی تھی اپنے تایا اور باقی تمام افراد کی دیکھ بھال کرتے ہوئے وقت گزار رہی تھی۔اس کا اور اس کے شوہر کا بس دس دن کا تھا اورسلمٰی وہی ساتھ نبھانے کی خاطر اس گھر میں گزشتہ تین برسوں سے مقیم تھی۔ سلمیٰ کی ماں بہاولپور میں رہتی تھی جوبس ایک بار اپنی بیٹی کو ملنے آئی تھی۔ سلمٰی کے گھر کے حالات کافی تنگ تھے۔جو پیسے اس کا شوہر بھجتا وہ اس کا تایا اپنے پاس رکھ لیتااورباقی اس کی نند کی شادی کے لیے جمع کر لیے جاتے۔ سلمیٰ کے دیور کے پاس موبائل فون تھا جو اس گھر میں واحد فون تھا۔ اس پر کبھی کبھارعارف کا فون آ جاتا مگر سلمیٰ سب کے سامنے اس سے صرف حال چال پوچھنے کے علاوہ کوئی بات نہیں کر پاتی تھی۔
      پہلے پہل سلمیٰ کو یقین تھا کہعارف بہت جلد اس کو بلا لے گا مگر اب اس کا سارا یقین ختم ہو چکا تھا ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ساری امیدیں ٹوٹ چکی تھی ۔وہ بس زندگی گزار رہی تھی۔ اس کی تنہائی اور اداسی کے سائے گہرے ہوتے جا رہے تھے۔ وہ بس مشین کی طرح سب گھر والوں کے کام کرتی اور رات کو گم سم دروازہ تکتی یا تکیے میں منہ چھپائے روتی رہتی۔ اس کے علاوہ وہ کر بھی کیا سکتی تھی؟ اس کے اختیار میں انتظار کے سوا کچھ نہیں تھا۔اس کی مجبوری تھی ایک ایسا گھر بسا نا جہاں اس کا شوہر بھی نہیں تھا ۔ اس کی ہی نہیں ھمارے معاشرے میں اور بے شمار لڑکیاں اِسی مجبوری کے تحت گھر بسا رہی ہیں۔ہزاروں سلمیٰ جیسی لڑکیاں ہیں جوذہنی تناواور مسلمل تنہائی کی لمبی مسافت کے باوجود زندگی گزار رہی ہیں۔ تھکن سے بدن چور ہونے کے باوجود وہ اپنے والدین کی لاج کی خاطر گھر بسا ئے ہوئے ہیں ۔
      ہمارے معاشرے میں آج بھی لڑکی بوجھ ہے ۔ جیسے ہی لڑکی جوان ہوتی اس کے والدین کو اس کی شادی کی فکر لاحق ہو جاتی ہیں۔ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ انکی بیٹی سخی رہے ۔اگر لڑکا ریال، پاونڈاور ڈالرکماتا ہو تو وہ سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے انہیں لگتا ہے کہ ان کی بیٹی کی اگر ایسے لڑکے سے شادی ہو گی تو ان کی بیٹی عیش وسکون میں رہے گی جبکہ بھولے ماں پاب یہ بھول جاتے ہیں کہ سکون دولت کی ریل پیل سے نہیں بلکہ حقیقی رشتوں کے ساتھ سے ملتا ہے۔ ذہنی ،جذباتی حتیٰ کہ جسمانی ضروریات کا وقت پر پورا ہونا صحت اور آرام دہ زندگی کے لیے ضروری ہوتا ہےنہ کہ دولت۔

      Similar Threads:

    2. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: بن پنجرے کےقفس / دائمی قید / کس نے چھینا سکون

    3. #3
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Roomi's Avatar
      Join Date
      Jun 2015
      Posts
      333
      Threads
      12
      Thanks
      1
      Thanked 10 Times in 10 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      633 Thread(s)
      Rep Power
      27

      Re: بن پنجرے کےقفس / دائمی قید / کس نے چھینا سکون

      بے سکون امیر بھی ہیں اور غریب بھی ہیں۔

      امیر پیسہ کمانے کی دھن میں رشتہ نبھانے کی فکر سے عاری ہیں
      غریب غربت کی سوچوں میں گم ہیں اور رشتہ نبھانے کی فکر سے فارغ ہیں۔

      اعتدال کے بیج سے سکون کی فصل اگتی ہے،ہم سکون کی فصل دولت اور غور و فکر سے
      اگانے میں تمام عمر گزار دیتے ہیں اور عمر کے آخری حصہ میں جب تھک ہار جاتے ہیں تو اُس
      وقت سننے کو ملتا ہے " آپ نے ہمارے لئے کیا کیا ہے ؟ '' بڑا ہی تکلیف دہ جملہ ہوتا ہے اُس
      شخص کے لئے جس نے تمام عمر محنت کی ہوتی ہے۔

      لیکن اعتدال کے بغیر کی جانے والی محنتوں کے اکثر تنائج ایسے ہی نکلتے ہیں۔
      ------------
      پیسہ ضرورت ہے،پیسہ کے بغیر بھی گزارا ممکن نہیں ہے،صرف اچھی تعلیم کی دلوانی
      پڑ جائے تو متوسط طبقے کے والدین کو جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔

      پیسہ ضرور کمائیں لیکن ہر وقت پیسہ پیسہ کرنا آپ کو رشتوں سے دور کر دیتا ہے
      جب آپ کو رشتوں کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تب آپ پیسے کے زور پر بھی
      رشتے نہیں خرید سکتے ہیں۔ کیونکہ آپکے پیسے کی خاطر جو دائیں بائیں ہوتے
      ہیں وہ لالچی گدھ ہوتے ہیں اور یہ بات انسان خود بھی بخوبی جانتا ہے۔

      پورے دن میں دو سے تین گھنٹے اپنی فیملی کو اگر دیئے جائیں تو میرا نہیں خیال
      کہ انسان کو آخری عمر میں بےبسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    4. #4
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 PRINCE SHAAN's Avatar
      Join Date
      Apr 2015
      Posts
      773
      Threads
      103
      Thanks
      2
      Thanked 6 Times in 6 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      1569 Thread(s)
      Rep Power
      38

      Re: بن پنجرے کےقفس / دائمی قید / کس نے چھینا سکون

      زبردست ... اچھی شیئرنگ کے لئے شکریہ

    5. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: بن پنجرے کےقفس / دائمی قید / کس نے چھینا سکون&am

      Quote Originally Posted by Roomi View Post
      Quote Originally Posted by Roomi View Post
      بے سکون امیر بھی ہیں اور غریب بھی ہیں۔

      امیر پیسہ کمانے کی دھن میں رشتہ نبھانے کی فکر سے عاری ہیں
      غریب غربت کی سوچوں میں گم ہیں اور رشتہ نبھانے کی فکر سے فارغ ہیں۔

      اعتدال کے بیج سے سکون کی فصل اگتی ہے،ہم سکون کی فصل دولت اور غور و فکر سے
      اگانے میں تمام عمر گزار دیتے ہیں اور عمر کے آخری حصہ میں جب تھک ہار جاتے ہیں تو اُس
      وقت سننے کو ملتا ہے " آپ نے ہمارے لئے کیا کیا ہے ؟ '' بڑا ہی تکلیف دہ جملہ ہوتا ہے اُس
      شخص کے لئے جس نے تمام عمر محنت کی ہوتی ہے۔

      لیکن اعتدال کے بغیر کی جانے والی محنتوں کے اکثر تنائج ایسے ہی نکلتے ہیں۔
      ------------
      پیسہ ضرورت ہے،پیسہ کے بغیر بھی گزارا ممکن نہیں ہے،صرف اچھی تعلیم کی دلوانی
      پڑ جائے تو متوسط طبقے کے والدین کو جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔

      پیسہ ضرور کمائیں لیکن ہر وقت پیسہ پیسہ کرنا آپ کو رشتوں سے دور کر دیتا ہے
      جب آپ کو رشتوں کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تب آپ پیسے کے زور پر بھی
      رشتے نہیں خرید سکتے ہیں۔ کیونکہ آپکے پیسے کی خاطر جو دائیں بائیں ہوتے
      ہیں وہ لالچی گدھ ہوتے ہیں اور یہ بات انسان خود بھی بخوبی جانتا ہے۔

      پورے دن میں دو سے تین گھنٹے اپنی فیملی کو اگر دیئے جائیں تو میرا نہیں خیال
      کہ انسان کو آخری عمر میں بےبسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

      انتہائی خوب صورت اور مفصل جواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
      بہت بہت شکریہ

    6. #6
      Mobile Expirt www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Aseer e Wafa's Avatar
      Join Date
      Aug 2014
      Posts
      792
      Threads
      170
      Thanks
      72
      Thanked 60 Times in 41 Posts
      Mentioned
      432 Post(s)
      Tagged
      4343 Thread(s)
      Rep Power
      67

      Re: بن پنجرے کےقفس / دائمی قید / کس نے چھینا سکون

      very nice thanks for sharing

      * ρяιηcєѕ *

    7. #7
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Special.Girl's Avatar
      Join Date
      Jun 2015
      Posts
      191
      Threads
      17
      Thanks
      2
      Thanked 2 Times in 2 Posts
      Mentioned
      29 Post(s)
      Tagged
      1119 Thread(s)
      Rep Power
      13

      Re: بن پنجرے کےقفس / دائمی قید / کس نے چھینا سکون

      So sad and so true. Pak mei ye hi hota hei
      Zulm

    8. #8
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: بن پنجرے کےقفس / دائمی قید / کس نے چھینا سکون

      bohot umda sharing habib bhai.. ye pakistan aur asian countries ki haqeeqi tasver hai..jahan bahooain sirf kitchen ka kaam karne ke liye laai jaati hain. aur zimmedaari unka muqadar hoti hai.
      jabke apne shohar, bachoun aur shohor ke ghar waloun ke liye kaam karne waali bahoo un sab par ehsaan kar rahi hoti hai..jabke hamare haan isko farz samjha jata hai..ye bohot zulm hai.
      isko farz samajhte hue aisi nobat bhi aa jati hai ke..shohar pakistan se bahar..aur bv uske tamaam ghar waloun ka khayal karne wali..

    9. #9
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Pari's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Karachi
      Posts
      465
      Threads
      19
      Thanks
      0
      Thanked 4 Times in 4 Posts
      Mentioned
      46 Post(s)
      Tagged
      3752 Thread(s)
      Rep Power
      41

      Re: بن پنجرے کےقفس / دائمی قید / کس نے چھینا سکون

      Har doosry ghar me aik aisi bahu,bivi,bhabi mojood hy..............bilkul haqeeqi tasveer.......................!!!!!!!!!!!or me ny apni kai janney wali aisi larkiyoon k mu sy jo alfaaz suny hain..be had ghamzada ,be had udaas kr deny waly hoty hain..!!!or un ka khna yhi hota hy k jo larky mulk sy bahar job krty hon ........ya to wo bivi ko saath rakhain........ya un sey shadi na ki jaaey....!!!!!!!

      Itne chup chaap k raste b rahain gain la- ilm.......!!!
      Chhor jayein gain kissi rouz nagar shaam k baad...!!!

      [/CENTER]

    10. #10
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: بن پنجرے کےقفس / دائمی قید / کس نے چھینا سکون&am

      Quote Originally Posted by Gorgeous Princess View Post
      very nice thanks for sharing
      Quote Originally Posted by Special.Girl View Post
      So sad and so true. Pak mei ye hi hota hei
      Zulm
      Quote Originally Posted by CaLmInG MeLoDy View Post
      bohot umda sharing habib bhai.. ye pakistan aur asian countries ki haqeeqi tasver hai..jahan bahooain sirf kitchen ka kaam karne ke liye laai jaati hain. aur zimmedaari unka muqadar hoti hai.
      jabke apne shohar, bachoun aur shohor ke ghar waloun ke liye kaam karne waali bahoo un sab par ehsaan kar rahi hoti hai..jabke hamare haan isko farz samjha jata hai..ye bohot zulm hai.
      isko farz samajhte hue aisi nobat bhi aa jati hai ke..shohar pakistan se bahar..aur bv uske tamaam ghar waloun ka khayal karne wali..
      Quote Originally Posted by Pari View Post
      Har doosry ghar me aik aisi bahu,bivi,bhabi mojood hy..............bilkul haqeeqi tasveer.......................!!!!!!!!!!!or me ny apni kai janney wali aisi larkiyoon k mu sy jo alfaaz suny hain..be had ghamzada ,be had udaas kr deny waly hoty hain..!!!or un ka khna yhi hota hy k jo larky mulk sy bahar job krty hon ........ya to wo bivi ko saath rakhain........ya un sey shadi na ki jaaey....!!!!!!!

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •