SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: تھوک بھی امریکہ کا

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      تھوک بھی امریکہ کا

      دیکھئے بات ہے بہت سادہ سی۔ نائن الیون ہوا تو امریکہ نے پاکستان کا بازو مروڑ کر مدد مانگی۔ فرعونیت اس عروج پر تھی کہ کہا
      بتاؤ ہمارا ساتھ دینا ہے یا غاروں کے دور میں پہنچنا ہے ؟
      ہم نے کہا نہیں سر ! ہمارے انکار کی کیا اوقات ؟ ہم آپ کا ساتھ ہی دیں گے
      اگر اس سے وہ یہ سمجھا کہ بازو مروڑنے سے "وفاداری" بھی میسر آ گئی تو امریکہ کو "چ" ہم نے نہیں بنایا وہ جنم جنم کا "چ" تھا۔ اس نے اس خیال سے سات مطالبات ہمارے سامنے رکھے کہ پاکستان 3 تو مان ہی جائے گا، ہم نے سات کے سات مان لئے اور وہ چونکنے کے بجائے خوش ہوا تو اس میں بھی ہمارا کوئی قصور نہ تھا، خود امریکہ ہی اپنے "چ" ہونے کے ثبوت در ثبوت دینے پر تلا بیٹھا تھا۔ پھر اس نے کسی نخریلی دوشیزہ کی طرح اٹکتے، مٹکتے، لٹکتے کہا
      اف اللہ ہمیں آئی ایس آئی کی مدد نہیں چاہئے، اس منحوس کو ہم سے دور رکھئے
      عاشق مزاج مشرف نے کہا
      جانو ! ایم آئی کیسی رہے گی ؟ بالکل زیرو میٹر ہے، پہلے کسی سپر طاقت کے زیر استعمال نہیں رہی
      جواب میں جانو نے ہاں کردی تو اس میں بھی ہمارا کوئی قصور نہ تھا۔ اگر اس دن امریکہ نے یہ سوچ لیا کہ آئی ایس آئی کے اہلکار فرصت کے لمحات میسر آنے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لڈو، تاش یا لنگڑی پالا کھیلنے میں مگن ہوجائیں گے تو اتنا بڑا "چ" بننا امریکہ کا ایسا کارنامہ ہے جس پر وہ "ایں سعادت بزورِ بازو نیست" کا دعوی کرنے میں بھی حق بجانب ہوگا۔ مشرف نے ایم آئی کو سیدھا سیدھا حکم دیا تھا کہ سی آئی اے کی پوری دیانتداری سے مدد کرو، اسے شکایت کا موقع نہیں ملنا چاہئے۔ کسی ٹھنڈی شام ڈی جی آئی ایس آئی نے آ کر پوچھا
      سر ! ہمارے لئے کیا حکم ہے ؟
      مشرف نے کہا "امریکہ ہی آپ کی مدد نہیں چاہتا تو ہم کیا کر سکتے ہیں، یوں کیجئے آپ حسبِ سابق پاکستان کی مدد ہی جاری رکھئے، پاکستان اور اس کا مفاد بچانا آپ کی ذمہ داری لیکن اگر پکڑے گئے تو صرف یہ نہیں کہ ریاست آپ کا ساتھ نہ دے گی بلکہ امریکہ کو مطمئن کرنے کے لئے آپ کو بلا تکلف ٹانگ بھی دیا جائے گا
      یوں شروع ہوا ایک تاریخی میچ۔ فرعون کو 5 سال تک پتہ بھی نہ چلا کہ اس کے ساتھ ہو کیا رہا ہے۔ القاعدہ کے لئے ہماری طرف سے بھی کوئی رو رعایت نہ تھی اور افغان طالبان کو ہم نے بچا کر رکھا۔ کیا ہمیں پاگل کتے نے کاٹا تھا کہ طالبان کو ختم کرکے افغانستان کو امریکہ اور بھارت کا ایسا اڈہ بننے دیتے جہاں سے یہ دونوں مل کر ہمارا جینا حرام کئے رکھتے ؟ ٹرمپ کہتا ہے، پاکستان نے دھوکہ دیا، اس کا یہ بیان آئی ایس آئی کے لئے امریکہ کے پریزیڈنشل میڈل سے کم نہیں۔ ٹرمپ نے تصدیق کردی کہ امریکہ کو پچھلے پندرہ سال کے دوران پاکستان سے "سچا پیار" نہیں ملا۔ ہم پاکستانیوں کے پاس ٹیکنالوجی نہیں ہے لیکن اپنی پر مغز کھوپڑی کی بالادستی تو ہم کے جی بی کے بعد سی آئی اے کے خلاف بھی ثابت کرچکے۔ٹرمپ الٹا بھی لٹک جائے اٖفغانستان امریکہ یا بھارت کو نہیں ملنے لگا، یہ ہم طے کرچکے کہ بھاری قیمت ادا کریں گے لیکن دشمن کو افغانستان میں مستحکم نہیں ہونے دیں گے۔ یہ جو آج لاحق ہیں انہیں کون خطرات کہتا ہے، خطرات وہ ہوں گے جو افغانستان میں امریکہ اور بھارت کے قدم مستحکم ہونے کے بعد ہمیں لاحق ہوں گے، سو اس معاملے میں ہم یکسو ہیں کہ اگر ٹرمپ کوئی قدم اٹھاتا بھی ہے وہ اتنا خطرناک نہیں ہوگا جتنے خطرناک وہ قدم ہوں گے جو اس کی خواہش پوری کرنے کے باوجود ہمارے خلاف مستقبل میں اٹھائے جائیں گے۔ یہ بات اچھی طرح ذہن میں بٹھا لیجئے کہ پاکستان آج بھی افغانستان میں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے اور ٹرمپ آپ کو بتا چکا کہ اس جنگ میں "کامیابی" کس کے ہاتھ لگی ہے۔ ٹرمپ کچھ اور نہیں بس یہ کہہ رہا ہے کہ پاکستان نے یو ایس ایس آر کے بعد یو ایس اے کی بھی بجادی اور غضب یہ کیا کہ تھوک بھی امریکہ کا ہی استعمال کیا۔ سوشل میڈیا پر جو لبرل امریکہ کی نمک حلالی کرتے ہوئے سوال اٹھا رہے ہیں کہ 33 بلین ڈالر کہاں گئے ؟ ان کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ وہ امریکہ کی بجانے پر ہی خرچ ہوگئے لبرل بابو


      بشکریہ .... رعایت اللہ فاروقی






    2. The Following 3 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (01-04-2018),Moona (01-04-2018),Ubaid (01-08-2018)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: تھوک بھی امریکہ کا

      Thok laga k
      Nyc Sharing

      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (01-04-2018)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: تھوک بھی امریکہ کا

      عمدہ انتخاب
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. #4
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: تھوک بھی امریکہ کا

      @smartguycool aj tum nai dil khosh kardiya waAllah. Boht aala tahreer.Thank You


    7. The Following User Says Thank You to Ubaid For This Useful Post:

      smartguycool (01-09-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •