SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کی نصیحتیں​

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کی نصیحتیں​

      بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
      حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کی نصیحتیں​


      حضرت جعفر بن برقان رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں ہمیں یہ بات پہنچی کہ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ مجھےتین آدمیوں پرہنستی آتی ہے اور تین چیزوں سے رونا آتا ہے ۔ایک تو اس آدمی پر ہنستی آتی ہے جو دنیا کی امید لگا رہا ہے ،حالانکہ موت اسے تلاش کر رہی ہے ۔دوسرے اس آدمی پرجو غفلت میں پڑا ہوا ہے اور اس سے غفلت نہیں برتی جارہی ہے یعنی فر شتے اس کا ہر برا عمل لکھ رہے ہیں اور اسے ہر عمل کا بدلہ ملے گا ۔ تیسرے منہ پھیر کر ہنسنے والے پر جسے معلوم نہیں ہے کہ اس نے اپنے رب کو خوش کر رکھا ہے یا ناراض ۔ اور مجھے تین چیزوں سے رونا آتا ہے ۔ پہلی چیز محبوب دوستوں یعنی حضرت محمد ﷺ اور ان کی جماعت کی جدائی ۔دوسری موت کی سختی کے وقت آخرت کے نظر آنے والے مناظر کی ہو لناکی کی ۔
      تیسری اللہ رب العالمین کے سامنے کھڑا ہونا جبکہ مجھے یہ معلوم نہیں ہو گا کہ میں جہنم میں جاؤگا یا جنت میں ۔
      حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فر مایا جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ برائی اور ہلاکت کا ارادہ فر ماتے ہیں تو اس سے حیا نکال لیتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ تم دیکھو گے کہ لوگ بھی اس سے بغض رکھتے ہیں اور وہ بھی لو گوں سے بغض رکھتا ہے ۔ جب وہ ایسا ہو جاتا ہے تو پھر اس سے رحم کر نے اور ترس کھانے کی صفٖت نکال لی جاتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ تم دیکھو گے کہ وہ بد اخلاق ، اکھڑ طبیعت اور سخت دل ہو جاتا ہے جب وہ ایسا ہو جاتا ہے تو پھر اس سے امانتداری کی صفت چھین لی جاتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ تم دیکھو گے وہ لوگوں سےخیانت کرتا ہے اور لوگ بھی اس سے خیانت کرتے ہیں جب وہ ایسا ہو جاتا ہے تو اسلام کا پٹہ اس کی گر دن سے اتار لیا جاتا ہے اور پھر اللہ اور اسکی مخلوق بھی اس پر لعنت کر تی ہے اور وہ بھی دوسروں پر لعنت کرتا ہے ۔

      حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے فر مایا اس دنیا میں مومن کی مثال اس بیمار جیسی ہے جس کا طبیب اور معالج اس کے ساتھ ہو جو ا س کی بیماری اور اس کے علاج دونوں کو جانتا ہو ۔ جب اس کا دل کسی ایسی چیز کو چاہتا ہے جس میں اسکی صحت کا نقصان ہو تو وہ معالج اسے اس سے منع کر دیتا ہے اور کہہ دیتا ہے اس کے قریب بھی مت جاؤ کیونکہ اگر تم نے اسے کھایا تو یہ تمہیں ہلاک کر دے گی اسی طرح وہ معالج اسے نقصان دہ چیزوں سے روکتا رہتا ہے یہاں تک وہ بالکل تندرست ہو جاتا ہے اور اسکی بیماری ختم ہو جاتی ہے۔ اسی طرح مومن کا دل بہت ایسی دنیا وی چیزوں کو چاہتا ہے جو دوسروں کو اس سے زیادہ دی گئی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ موت تک اسے ان سے منع کرتے رہتے ہیں اور ان چیزوں کو اس سے دور کرتے رہتے ہیں اور مرنے کے بعد اسے جنت میں داخل کر دیتے ہیں ۔

      حضرت یحیٰی بن سعید رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں حضرت ابو الدردا رضی اللہ عنہ ( دمشق میں رہتے تھے انہوں) نے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو خط میں لکھا کہ آپ دمشق کی پاک سر زمین میں تشریف لے آئیں حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے انہیں جواب میں لکھا کہ زمین کسی کو پاک نہیں بناتی انسان تو اپنے عمل سے پاک اور مقدس بنتا ہے اور مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ آپ کو وہاں طبیب (یعنی قاضی ) بنا دیا گیا ۔ اگر آپ کے ذریعہ سے بیماروں کو صحت مل رہی ہے یعنی آپ عدل ونصاف والے فیصلے کر رہے ہیں تو پھر تو بہت اچھی بات ہے شاباش ہو آپ کو اور اگر آپ کو طب نہیں آتی اور زبر دستی حکیم وطبیب بنے ہوئے ہیں تو پھر آپ کسی انسان کو (غلط فیصلہ کر کے ) مار ڈالنے سے بچیں ورنہ آپ کو جہنم میں جانا ہو گا ، چنانچہ حضر ت ابو دردا رضی اللہ عنہ جب بھی دو آدمیوں میں فیصلہ کرتے اور دونوں پشت پھیر کر جا نے لگتے تو انہیں دیکھ کر فر ماتے میں تو اللہ کی قسم ! اناڑی حکیم ہوں تم دونوں میرے پاس آکر اپنا قصہ دوبارہ سناؤ ( یعنی بار بار تحقیق کر کے فیصلہ کرتے ۔( حیاۃ الصحابہ)


      Similar Threads:

      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کی نصیحتیں​

      JazakAllah


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کی نصیحتیں​







      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •