SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: وہ تازیانے لگے ہوش سب ٹھکانے لگے

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      وہ تازیانے لگے ہوش سب ٹھکانے لگے

      پہلے چالیس برس پاکستان کے بے نتھے قومی گھوڑے کو اصطبل کے کھونٹے پر باندھنے اور سعادت مند بنانے کی تربیت میں گزر گئے۔ بہت محنت ہوئی اس گھوڑے کو چابک کے اشارے پر چلانے میں۔
      کیا اسپِ بے لگام تھا زرا زرا سے بہانے رسی تڑاتے، بات بے بات ہنہناتے اگلی ٹانگوں پر کھڑا ہو جاتا۔ سرخ آنکھوں میں ایسا جلال کہ سائیس چوکڑی بھول جائے اور پٹھ پر ہاتھ رکھتے گھبرائے۔
      پھر کسی جہاندیدہ گھڑ پال نے مشورہ دیا کہ سبز چارہ کم کرتے چلے جاؤ، روزانہ کی ٹہل کو ہفتہ وار میں بدل دو، دس پندرہ دن میں ایک بار بھوسے میں ہلکی پھلکی افیون بھی ملا دو۔ چابک پیٹھ اور ٹانگوں پر ہر وقت نہ مارو بلکہ کان کے قریب وقفے وقفے سے سڑاک سڑاک کرتے رہو تاکہ جانور کو مسلسل احساس رہے کہ چابک بس اب پڑا کہ جب پڑا۔جانور کے لیے چابک سے زیادہ موثر اس کے پیٹھ اور ٹانگوں پر پڑنے کا ڈر ہوتا ہے۔
      یہ سب کرنے کا فائدہ یہ ہوگا کہ جب تم گھوڑے کو کبھی کبھار سبز چارہ دو گے، یا ٹہلائی کرواؤ گے، یا پیٹھ اور ٹانگوں پر خرخشہ پھیرو گے یا سال چھ مہینے میں ایک بار مالش بھی کر دو گے تو جانور اسے بھی غنیمت سمجھ کے خوش رہے گا اور اسے گمان رہے گا کہ سائیس صرف ظالم ہی نہیں۔ کہنے پر چلتے رہو تو مہربان بھی ہے۔
      یوں تمہارے جانور کا جسم تو گھوڑے کا ہوگا پر نفسیات گدھے والی ہو جائے گی۔ اس کے بعد بھلے اس کی پیٹھ پر سواری کرو کہ سرکس میں کرتب دکھانے کے لیے استعمال کرو یا مسلسل اصطبل میں رکھو۔ گھوڑا ہر حال میں احسان مند رہے گا۔
      وہ قوم جو 30 برس پہلے تک ناک پے مکھی نہیں بیٹھنے دیتی تھی۔ اس کا یہ حال ہوگیا کہ چابک چھوڑ چابک کے سائے سے بھی ڈر جاتی ہے۔
      جب بھی میرے محلے میں گٹر کا پانی سڑک پر کھڑا ہوجاتا۔ لونڈے یونیورسٹی روڈ پر احتجاجی ٹائر رکھ کے انھیں آگ لگا دیتے۔ اب اہلِ محلہ اس پر خوش ہونا سیکھ گئے ہیں کہ مہینے دو مہینے بعد ہی سہی کم ازکم گٹر کھل تو گیا، چند دن کے لیے سہی سڑک خشک تو ہوئی۔
      کیا ٹھاٹ تھے جب اسی قوم نے چینی روپے سے سوا روپے ہو جانے پر ایوب حکومت کی کھٹیا کھڑی کر دی تھی اور آج موٹر سائیکل پر آنے والے دو لڑکے میرے گھر کے سامنے والی بھری مارکیٹ کی بیکری سے پچاس ساٹھ ہزار روپے کیش نہایت اطمینان سے لے گئے۔ ان کے جاتے ہی باقی دکاندار اکٹھے ہو گئے اور لٹنے والے کو دلاسہ دینے لگے۔ اچھا ہے تو نے پیسے دے دئیے، جان سے زیادہ تھوڑی ہیں، بس بھول جا، پرچہ کٹوانے کی ضرورت نہیں اور لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ اللہ مالک ہے۔
      تین دن پہلے کراچی سے تین بلوچ طالبِ علم غائب ہوگئے اور پھر گھر واپس آ گئے۔ کوئی نہیں پوچھ رہا کہ کون کس قانون کے تحت لے گیا، کیوں لے گیا، کیوں چھوڑ دیا۔ ان بچوں کے گھر والوں، اہلِ محلہ سے لے کر میڈیا اور سوشل میڈیا تک سب ان کے اتنی جلد اور زندہ سلامت لوٹ آنے پر خوش ہیں اور مبارک باد دے رہے ہیں اور چھوڑ دینے والوں کے احسان مند ہیں۔
      دن یوں گزرتا ہے اور شام کو ہم سب ٹی وی دیوتا کی آرتھی اتارتے ہیں اور نیند آنے تک چرنوں میں بیٹھے رہتے ہیں ۔۔۔ٹرمپ خود کو آخر سمجھتا کیا ہے، ہم ایک خودار قوم ہیں جو کبھی اپنی غیرت اور عزت پر آنچ نہیں آنے دیں گے، بیس کروڑ غیور لوگوں پر مشتمل ایٹمی قوت کے صبر کو آزمایا نہ جائے۔ وغیرہ وغیرہ وغیرہ ضرب بیس کروڑ ۔۔۔
      اور دور کسی اصطبل میں کھونٹے سے بندھے گھوڑوں میں سے کوئی ایک اپنا تھوبڑہ گھپ اندھیرے میں دائیں بائیں ہلاتے ہوئے ہلکے سے بھررر کرتا ہے اور پھر چند گھنٹے بعد ایک اور صبح سر پے تن جاتی ہے۔


      بشکریہ . وسعت اللہ خان



    2. The Following 3 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (01-13-2018),Moona (01-13-2018),Ubaid (01-11-2018)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: وہ تازیانے لگے ہوش سب ٹھکانے لگے


      Nyc Sharing

      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. The Following 2 Users Say Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (01-13-2018),smartguycool (01-13-2018)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: وہ تازیانے لگے ہوش سب ٹھکانے لگے

      بہت عمدہ انتخاب
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (01-14-2018)

    7. #4
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      new Re: وہ تازیانے لگے ہوش سب ٹھکانے لگے

      ور دور کسی اصطبل میں کھونٹے سے بندھے گھوڑوں میں سے کوئی ایک اپنا تھوبڑہ گھپ اندھیرے میں دائیں بائیں ہلاتے ہوئے ہلکے سے بھررر کرتا ہے



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •