SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 1 of 2 12 LastLast
    Results 1 to 10 of 15

    Thread: کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا ...(Meri Aik Purani Tehreer)"

    1. #1
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Pari's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Karachi
      Posts
      465
      Threads
      19
      Thanks
      0
      Thanked 4 Times in 4 Posts
      Mentioned
      46 Post(s)
      Tagged
      3752 Thread(s)
      Rep Power
      41

      کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا ...(Meri Aik Purani Tehreer)"


      • کھڑکی سے ڈوبتے سورج کی سنہری کرنوں نے ہر چیز کو سنہری چمک دے دی تھی ......ہم نے آگے بڑھ کر کھڑکی کھول دی ....ٹھنڈی ہوا کے تازہ جھونکوں نے عجب سرشاری سی رگ وجان میں بھر دی...اور ایک عجب روشنی نے ہمیں اپنے حصار میں لے لیا...

        "کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا ...تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو ........."ایک مانوس سی بھیگی آواز نے ہمیں ٹھٹھکنے پر مجبور کر دیا......ایسی ناقدری اور بے نیازی کی توقع نہیں تھی پری وش.....آپ نے ہمارا معصوم نازک دل ٹکڑے ٹکڑے کر دیا.....!!!!!!"جج .........جی............."ہمارا منہ کھلا کا کھلا اور آنکھیں مزید کھل گئیں....."ہماری محبّت کی روشنائی ...آپکے انتہائی سنگدلانہ رویے سے سوکھ گئی ہے..... دم رخصت ہے...."انتہائی بوجھل،اداس اور غمگین لہجہ تھا......."وہ ......دراصل......ہم........کک......کیسے ہیں آپ؟؟؟؟؟؟؟؟"ہماری آواز گڑ بڑا گئی اور ہم نے بوکھلا کر پوچھا


        آپ اب آےہیں جب بیمار رخصت ہو چکا
        آپ سے اب کون پوچھے گا سبب تاخیر کا


        بہت ہی دل گداز انداز میں شعر سنایا گیا....."کک... کیا ہوا آپکو ...."

        تین سال بعد آپکو ہمارا خیال آ ہی گیا.......
        وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا،تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو.......
        بہت ہی جتلاتا انداز تھا.......ہمممممم ......آشنائی ضرور تھی ...مگر وعدہ؟؟؟؟؟ہم نے اپنے نازک سے ذھن پر زور ڈالا.........مگر وہاں ہنوز سوالیہ نشان تھا



        وعدہ فرماتے ہیں،لیکن خوب فرماتے ہیں آپ
        ہم ضرور آئیں گے،اتنا کہ کا اب آتے ہیں آپ

        انتہائی خفگی سے کہا گیا.....جی....روز ہی آپکا خیال آتا ہے.....مگر یہ کار جہاں ...مصروفیت...یہ تیز بھاگتی دوڑتی زندگی......جیسے ہی آپکے پاس جانے کا سوچا..کوئی نہ کوئی کام آڑے ا گیا.....ہم نے سر جھکا کر اعتراف کیا


        "یاد ہے آپکو ...ہمارا اور آپکا ساتھ کتنے برسوں پر محیط ہے.....کتنی دوستی تھی ہماری اور آپکی........بلکہ شاید محبّت کرتی تھی آپ ہم سے....کبھی ہمارا ساتھ آپکو ان دیکھی ....انجانی دنیاؤں کی سیر کرواتا تھا....تو کبھی حقیقی اور تلخ زندگی سے روشناس کرواتا....جب آپکی روح بے چین ہوتی.......دل بے قرار ہوتا......تو آپ ہم سے کہ سنا کر دل کا بوجھ ہلکا کر لیتیں....جب دنیا آپکو پریشان کر دیتی.....کوئی سوچ ..کوئی خیال آپکا دامن پکڑ لیتا......تو آپ ہمیں تھام لیتیں....ہمارا ساتھ آپکی ڈھارس بندھاتا.....آپکی کتھارسس کرتا.....ہم آپکے ہم خیال بن کر آپکی آواز بن جاتے....یاد ہے آپکو پری وش....بچپن اور لڑکپن میں آپ ہمارے ہمراہ کبھی پرستان کی طلسماتی اور جادوئی دنیا کی حسین وادیوں کی سیر کرتیں.....تو کبھی داستان الف لیلوی کی بھول بھلیوں میں گھومتیں....پھر شعور پختہ ہوتا چلا گیا تو آپ معاشرے کی برائیوں اور نا انصافیوں پر جلتی کڑھتی ...ہمیں سب کچھ کہ سناتی......اور کبھی مسکراہٹ کے پھول چاروں طرف بکھیرتی تو میں بھی مسکرا اٹھتا.......اور سب لوگوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھتے....!!!!!ہاہ ........کیا دن تھے وہ بھی.......



        اپنے لہو سے جلاے تھے سب چراغ
        محفل چمک اٹھی تو بجھا دیے گئے ہم

        بہت ہی شکوہ کے ساتھ شعر پڑھا گیا....".نن.....نہیں،،،،،،ایسی کوئی بات نہیں ہے......یہ سچ ہے کہ آپکے ساتھ....آپکی ہمراہی نے ہمیشہ مجھے اعزاز بخشا...سرخرو کیا....میرے وجود کے نہاں خانوں سے اٹھتی آوازوں کو آپ نے اپنے اندر سمو لیا....ہاں..ایسا ہوا کہ کچھ عرصے کہ لئے میں اپنے آپ سے جدا ہو گئی....تو میں نے آپ سے بھی رابطہ توڑ لیا.....بس یہ حال ہو گیا تھا....


        دنیا کی محفلوں سے اکتا گیا ہوں یارب
        کیا لطف انجمن کا،جب دل ہی بجھ گیا ہو

        ہاں جانتا ہوں....آپکے پل پل سے واقف ہوں...اور یہ بھی جانتا ہوں ایک دن آپ ضرور میری طرف پلٹ کر آئیں گی.....جو زندگی ہو...جو روح ہو....جو آپکی سوچ آپکے شعور کو راستہ دکھاے...جو آپکے تخیل کی بلندی...تصور کی گہرائی کو اپنے اندر سمو لے...جو آپکے ادراک..آپکے وجدان کو راہ دکھلاے....جو آپکی آواز کو دنیا کے سامنے لاے..اس سے دوری بھلا کیسے اور کیونکر ممکن ہو؟؟؟؟؟؟؟بہت استحقاق اور مان کے ساتھ کہا گیا

        کی میرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ
        ہاے،اس زود پشیمان کا پشیمان ہونا


        میرا جھکا سر ...نیچی نگاہوں...اور خاموشی کو دیکھ کر خاصے شوخ انداز میں شعر آیا....."بسسسسس .........بس........مانا کہ آپ سے برسوں سے تعلّق تھا...مانا کہ آپ سے بچپن سے دلی لگاؤ تھا....مگر ایسا بھی کچھ نہیں ہے ک ہم آپکی محبّت میں مرے جا رہے ہیں...!!!!.آپ تو ہمیں ہی قصور وار ٹھراے جا رہے ہیں..."ہماری ازلی ضدی اور" میں نہ مانوں"والی طبیعت جوش سے قلابازی مار کر کھڑی ہو گئی....!!!


        پھر نہ ملنا نصیب ہو شاید
        یوں نہ ہم سے خفا خفا جاؤ

        ہماری غصّے والی خفگی کو دیکھ کر جواب آیا....ہم نے ایسے منہ پھیر لیا جیسے انھیں جانتے ہی نہ ہوں.....جو بھی کہیں لیکن ہم جانتے ہیں کہ آپ ہماری محبّت سینے میں بساے ہوے ہیں...ہر پل آپ ہمیں اپنے ساتھ رکھتی ہیں....."واٹ؟؟؟؟"ہم زور سے اچھل پڑے.......آپ یہ کیسے کہ سکتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟ہم نے مشکوک نگاہوں سے انھیں گھورا.....ہا ہا ہا ہا ...........یہ دیکھیے آپکا سگنیچر


        میرا وجود میری روح کو پکارتا ہے
        تیری طرف بھی چلوں تو ٹھرٹھر جاؤں
        یہ جی میں آتا ہے ،تخلیق فن کے لمحوں میں
        خون بن کر رگ سنگ میں اتر جاؤں

        یہ شعر آپ نے ہمارے لئے ہی لکھا تھا نا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟.....



        خاصے مزے سے کہا گیا.........اور ہم نے اپنی بے ساختہ ہنسی کو چھپا لیا....."تو اس میں آپکا ذکر کہاں ہے؟؟؟؟؟؟؟"ہم نے ناک چڑھا کر بے نیازی سے پوچھا....."لو جی پری وش......نیچے امیج میں ہم ہی تو ہیں......آپکے خوبصورت ہاتھوں میں......ہم نازک سے.....سمارٹ قلم......!!!!!!"بہت شرما کر کہا گیا.


        اوہ .......!!!!!!"لیکن آپکےیوں اجنبی لکھ دینے سے ہم اجنبی تھوڑا ہی ہو جائیں گے....ہم آپکا ساتھ نہیں چھوڑیں گے.....اور آپ جب بھی جو کچھ لکھیں گی ھم اسے انجام تک پہنچائیں گے..انشاللہ..." خاصے پر عزم لہجے"قلم صاحب"نے کہا.مگر یہ آپکے لئے نہیں لکھا گیا ہے......ہم نے چڑ کر کہا......"کیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟"قلم صاحب بے ہوش ہونے والے تھے.....غصیلی نگاہوں سے ہمیں گھورا.اور چل دیے....!!!!اررررے ..ہم انہیں پکارتے رہ گئے......."پری کیا ہوا....."میری بہن نے جھنجھوڑ کرہمیں اٹھایا....."وہ......قلم....میرا قلم........؟؟؟؟؟؟؟"ہم نے بوکھلا کر آنکھیں کھولیں....."کوئی خواب دیکھ رہی تھی کیا؟؟؟؟؟""ہممممم......ہاں بس ..... ......ہم سوچ رہے تھے کہ کوئی دھماکہ دار کہانی لکھیں.....لیکن افسوس ہمارا قلم ہم سے ناراض ہو گیا ہے......اب کیا کریں؟؟؟؟؟؟؟؟اور ہمیں ایسا لگ رہا ہے کے اسکے ساتھ......سورج کی سنہری کرن ...ٹھنڈی ہوا کے تازہ جھونکے .....اور روشنی بھی چلی گئی ہے




      Similar Threads:

      Itne chup chaap k raste b rahain gain la- ilm.......!!!
      Chhor jayein gain kissi rouz nagar shaam k baad...!!!

      [/CENTER]

    2. #2
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا ...(Meri Aik Purani Tehreer)"

      ایک زمانے بعد ۔ شہد میں بھیگے الفاط نطر سے گزر رہے ہیں۔ آج بے حد خوش ہوں آپ کی اس شیئرنگ پر۔ بہت نوازش۔ بہت عمدہ پیشکش۔ نئے کلمات کا بھی انتظار ہے۔







    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 SILENT.WALKER's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      55
      Threads
      12
      Thanks
      2
      Thanked 18 Times in 13 Posts
      Mentioned
      49 Post(s)
      Tagged
      2597 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا ...(Meri Aik Purani Tehreer)"

      عمدہ جی ۔۔۔




    4. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا ...(Meri Aik Purani Tehreer)"

      بہترین ادبی تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
      شیئر کرنے کا شکریہ



    5. #5
      Zindagi www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Rana Taimoor Ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2014
      Location
      Islamabad
      Posts
      1,418
      Threads
      273
      Thanks
      358
      Thanked 643 Times in 324 Posts
      Mentioned
      172 Post(s)
      Tagged
      2697 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا ...(Meri Aik Purani Tehreer)"

      bohat zabardast tehrer hai thanks


    6. #6
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Admin's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      8,008
      Threads
      254
      Thanks
      372
      Thanked 294 Times in 242 Posts
      Mentioned
      681 Post(s)
      Tagged
      6427 Thread(s)
      Rep Power
      21474855

      Re: کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا ...(Meri Aik Purani Tehreer)"

      diamomds words

      kafi arsay bad aisi tehreer parhne ko mili.. kindly ab ye silsilaa jaari ralhna ap


    7. #7
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Pari's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Karachi
      Posts
      465
      Threads
      19
      Thanks
      0
      Thanked 4 Times in 4 Posts
      Mentioned
      46 Post(s)
      Tagged
      3752 Thread(s)
      Rep Power
      41

      Re: کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا ...(Meri Aik Purani Tehreer)"

      Quote Originally Posted by CaLmInG MeLoDy View Post
      ایک زمانے بعد ۔ شہد میں بھیگے الفاط نطر سے گزر رہے ہیں۔ آج بے حد خوش ہوں آپ کی اس شیئرنگ پر۔ بہت نوازش۔ بہت عمدہ پیشکش۔ نئے کلمات کا بھی انتظار ہے۔

      Hosla Afzai ka Be had shukriya sis..........................Qalam sahab to ab Pakkey Pakkey Naraz ho chuky hain.. q k Hamara Nanha cutoo ......Qalam sahab ko bardasht krny pr Tayyar nhi..............zara jo unki Mama idher udher busy hoi..........unki riiiiiin riiiiiiiiiin shru hoi....lolz...is liye naey kalmaat ka intizaar.............filhaaal.............Hanooz Dilli door ast.................!!!!


      Itne chup chaap k raste b rahain gain la- ilm.......!!!
      Chhor jayein gain kissi rouz nagar shaam k baad...!!!

      [/CENTER]

    8. #8
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Pari's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Karachi
      Posts
      465
      Threads
      19
      Thanks
      0
      Thanked 4 Times in 4 Posts
      Mentioned
      46 Post(s)
      Tagged
      3752 Thread(s)
      Rep Power
      41

      Re: کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا ...(Meri Aik Purani Tehreer)"

      Quote Originally Posted by SILENT.WALKER View Post
      عمدہ جی ۔۔۔
      Shukriya Janab................


      Itne chup chaap k raste b rahain gain la- ilm.......!!!
      Chhor jayein gain kissi rouz nagar shaam k baad...!!!

      [/CENTER]

    9. #9
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Pari's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Karachi
      Posts
      465
      Threads
      19
      Thanks
      0
      Thanked 4 Times in 4 Posts
      Mentioned
      46 Post(s)
      Tagged
      3752 Thread(s)
      Rep Power
      41

      Re: کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا ...(Meri Aik Purani Tehreer)"

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      بہترین ادبی تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
      شیئر کرنے کا شکریہ
      Bohot shukriya.............!!!!!


      Itne chup chaap k raste b rahain gain la- ilm.......!!!
      Chhor jayein gain kissi rouz nagar shaam k baad...!!!

      [/CENTER]

    10. #10
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Pari's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Karachi
      Posts
      465
      Threads
      19
      Thanks
      0
      Thanked 4 Times in 4 Posts
      Mentioned
      46 Post(s)
      Tagged
      3752 Thread(s)
      Rep Power
      41

      Re: کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا ...(Meri Aik Purani Tehreer)"

      Quote Originally Posted by Rana Taimoor Ali View Post
      bohat zabardast tehrer hai thanks
      Pasand krny ka be had shukriya...............


      Itne chup chaap k raste b rahain gain la- ilm.......!!!
      Chhor jayein gain kissi rouz nagar shaam k baad...!!!

      [/CENTER]

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 1 of 2 12 LastLast

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •