Moona (05-10-2016)
آپ کا کمپیوٹر ہیک کیا جاسکتا ہے٬ لیکن کیسے؟
دنیا کی بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ نے متنبہ کیا ہے کہ ہیکرز اس کے آپریٹنگ سسٹم کے اندر ایک رخنے (vulnerability) کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے متاثرہ کمپیوٹروں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ہیکرز کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کو ایک خاص ای میل یا ویب کانٹینٹ بھیج کر اسے کھولنے کی درخواست کریں گے جس کا فائدہ اٹھا کر وہ صارفین کے کمپیوٹر تک رسائی حاصل کر لیں گے۔
مائیکرو سافٹ کے مطابق وہ اس حملے کے بارے میں جانتی ہے اور اس کی تفتیش کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ اس مسئلے نے مائیکروسافٹ کے ونڈوز وسٹا، ونڈو سرور 2008، مائیکرو سافٹ آفس 2003، 2010 اور مائیکروسافٹ لنک کو متاثر کیا تھا۔
مائیکروسافٹ ونڈوز اور آفس کے حالیہ ورژن اس مسئلے سے متاثر نہیں ہوئے کیونکہ وہ گرافکس استعمال کرتے ہیں۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ وہ سکیورٹی اپ ڈیٹ کے ذریعے اس مسئلے کا حل پیش کرے گی۔
دریں اثنا مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سیٹنگز بدل کر اس کا عارضی حل تلاش کر سکتے ہیں تاہم یہ اس مسئلہ کا مستقل حل نہیں ہے لیکن سکیورٹی اپ ڈیٹ آنے تک اس سے ہیکرز کو بلاک کیا جا سکے گا۔
مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ خرابی ٹیگڈ امیج فائل فارمیٹ (ٹی آئی ایف ایف) کی فائلز استعمال کرتے ہوئے پیش آتی ہے جس کے گرافکس پروسیسنگ کمپونینٹ سافٹ ویئر ورژن کو متاثر کرتے ہیں۔
مائیکروسافٹ کے مینیجر ڈسٹن چائلڈز نے مائیکروسافٹ سکیورٹی کے بلاگ میں لکھا کہ ہیکروں کی کوئی بھی حرکت صارف کے کمپیوٹر استعمال کرنے کی عادت پر منحصر ہے۔
انھوں نے کہا ہیکرز صارفین کو ایک اٹیچمینٹ کے ذریعے پوشیدہ ای میل کھولنے کی درخواست کریں گے اور جیسے ہی اس اٹیچمینٹ کو کھولا یا دیکھا جائے گا یہ مسئلہ نمودار ہو جائے گا۔
Similar Threads:
Moona (05-10-2016)
yup ............... we must be aware of this ; I.E Phishing attacks , dos attacks etc
nice dear
ایک یہی تو فن سیکھا ہے ہم نے
جس سے ملیے اسے خفا کیجے
ہے تفاخر میری طبیعت کا
ہر ایک کو چراغ پا کیجے
میری عادت ہے روٹھ جانے کی
آپ مجہھے منا لیا کیجے
nice sharing................!!!
!میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔
Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
Nikita Khurshchev
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks