SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: میاں طفیل محمد اورسید منور حسن

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      میاں طفیل محمد اورسید منور حسن


      میاں طفیل محمد اورسید منور حسن!

      خوش اخلاقی، ضبط نفس اور انصاف پسندی کی خوبیوں کے مالک کھلاڑی کو Sportsman کہا جاتا ہے۔ عمران خان نے اپنی پارٹی کا نام پاکستان تحریک انصاف رکھ کر انصاف پسندی کا ثبوت تو دے دیا ہے۔ خوش اخلاقی اور ضبط نفس کی خوبیاں بھی اظہر من الشمس ہیں۔
      بھیڑوں کی طرح مار کھانا!
      دھرنے کے دوران عمران خان تحریک انصاف کے کارکنوں کو Tigers کہہ کر پکارتے رہے ہیں۔ Tigers شیر کو کہا جاتا ہے اور چیتے کو بھی کسی انسان کو Tiger کہا جائے تو اس سے مراد بہادر مرد یا خاتون ہوتا ہے۔ اپنے تازہ ترین بیان میں عمران خان ے کہا کہ اب تحریک انصاف کے کارکن بھیڑوں کی طرح مار نہیں کھائیں گے۔ یہ بیان جاری کر کے عمران خان نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کے Tigers نے بھیڑوں کی طرح مار کھائی اور خان صاحب نے اس کا اعتراف بھی کرلیا۔ اس طرح کا اعتراف عام سیاستدان نہیں کرتے۔
      ماہر عمرانیات ہونے کے دعویدار وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید زیر مونچھ مسکراتے ہوئے عمران خان سے پوچھ سکتے ہیں کہ خان صاحب! اس بار آپ کے کارکن بھیڑوں کی طرح مار نہیں کھائےں گے تو کیا بکریوں کی طرح مار کھائیں گے؟ فی الحال پرویز رشید صاحب نے صرف اتنا ہی کہا ہے کہ جو بھی قانون توڑے گا ہم اسے گردن سے دبوچ لیں گے۔ وزیر اطلاعات نے اس بات کی وضاحت نہیں کی گردن دبوچنے والے ہم میں ان کے ساتھ اور کون کون شامل ہو گا؟ اور جب یہ سارے ہم ایک ایک قانون توڑنے والے کی گردن دبوچ لیں گے تو اس کے بعد کیا کریں گے؟ کیا گردن دبوچ کر بیٹھے رہیں گے؟ اور کتنی دیر؟ استاد حیدرعلی آتش کی خواہش پرویز رشید صاحب سے مختلف تھی جب انہوں نے فریق مخالف (محبوب) سے مخاطب ہو کر کہا تھا کہ....
      دو تو کمر میں، دوتری گردن میں ڈالتا
      دیتا جو اے صنم مجھے اللہ چار ہاتھ!
      پرویز رشید صاحب یہ بات ذہن میں رکھیں کہ جب ہم کسی کی گردن دبوچیں گے ہر کوئی بھیڑ کے بھیس (کھال) میں Tiger ہو گا۔ عام آدمی تو یہی چاہے گا کہ بھیڑوں کی طرح مار کھانے اور گردن دبوچنے کا کھیل نہ ہی ہو تو اچھا ہے۔
      قائم علی شاہ۔ قائم و دائم!
      ایک جم خانہ کلب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران فریقین نے ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کی بارش کر دی۔ جس پر سید قائم علی شاہ اور دوسرے رہنماﺅں ارباب وزیر میمن، صادق علی میمن اور حمیرا علوانی سمیت درجنوں کارکن زخمی ہو گئے۔ فریقین نے ایک دوسرے پر مائیکس، پھول دان اور دوسری دستیاب اشیاءبھی پھینکیں۔ اجلاس میں موجود اہلکاروں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اجلاس سے نکال کر محفوظ مقام تک پہنچا دیا۔ خبر کے مطابق سید قائم علی شاہ بہت مایوس نظر آ رہے تھے۔ بعدازاں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے میرے عہدے سے ہٹانے کے لئے مختلف آراءہو سکتی ہیں لیکن مجھے قدرت ہٹا سکتی ہے یا پارٹی کے چیئرمین!
      15 مئی 2013ءکو قومی اخبارات میں ایک خبر شائع ہوئی تھی کہ اگر صدر زرداری نے اپنے منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی کو وزیر اعلیٰ سندھ بنایا تو پاکستان پیپلز پارٹی میں بغاوت ہو جائے گی۔ لیکن دوسرے روز پارٹی کے ایک رہنما جناب منظور حسین وسان نے اپنے ایک خواب کے حوالے سے کہا تھا کہ اس بار سندھ کا وزیر اعلیٰ کوئی بوڑھا نہیں بلکہ نوجوان ہو گا۔ Wikipedia کے مطابق جناب ٹپی جناب آصف زرداری کے والد جناب حاکم علی زرداری کے Bambino Cinema کے منیجر اور ان کے منہ بولے بیٹے تھے/ ہیں۔ 11 مئی 2013ءکے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور وزیر بھی ہیں لیکن فی الحال وزیر اعلیٰ نہیں بن سکے۔ اس لئے کہ فی الحال قدرت اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سید قائم علی شاہ پر مہربان ہیں۔ استاد صاحب لکھنوی نے کہا تھا....
      اے صبا ہوتے ہیں دنیا میں تماشے کیا کیا؟
      اپنی قدرت کے ہیں وہ، کھیل دکھائے جاتے
      یہ قدرت کا کھیل نہیں تو اور کیا ہے کہ جناب ذوالفقار علی بھٹو کے روحانی فرزند آصف علی زرداری (نان گریجویٹ ہونے کے باوجود) صدر پاکستان منتخب ہوئے اور ان کا بیٹا بھٹو کا لقب اختیار کر کے بھٹو صاحب کی پارٹی کا چیئرمین۔ پھر سید قائم علی شاہ تاحیات قائم و دائم کیوں نہں رہ سکتے؟
      میاں طفیل محمد اور سید منور حسن
      سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے اپنے بیان بسلسلہ جہادو قتال فی سبیل اللہ۔ کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا ہے۔ منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منور حسن صاحب نے کہا کہ کچھ لوگ میرے بیان پر سیخ پا ہو رہے ہیں اور میرے بیان کو اپنے مطلب کے معنی پہنا کر عوام کو گمراہ اور متنفر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں نے تو یہ کہا تھا کہ صرف جہاد اور قتال فی سبیل اللہ ہی جائز ہے۔ صورت یہ ہے کہ سید منور حسن اپنے تردیدی بیان سے خود ہی عوام کو عوام بلکہ خواص کو بھی متنفر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قومی اخبارات میں شائع ہونے والے بیانات سے مکرا جا سکتا ہے لیکن الیکٹرانک میڈیا کے کراماً کاتبین کو کون جھٹلا سکتا ہے؟
      سید منور حسن کا یہ بیان الیکٹرانک میڈیا پر پوری دنیا میں دیکھا اور سنا گیا۔ وہ (بقول اپنے) ببانگ دہل کہہ رہے تھے کہ جمہوریت مسائل کا حق نہیں ہے ہمیں انقلاب کے لئے جہاد و قتال فی سبیل اللہ کا کلچر عام کرنا ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی کی حیثیت سے منور صاحب نے پاک فوج کے جوانوں اور افسران سمیت 55 ہزار بے گناہ پاکستانیوں کے قاتلوں کے سرغنہ حکیم اللہ محسود کو شہید اور اسامہ بن لادن کو سید الشہدا کا خطاب دیا تھا۔
      جناب سراج الحق کی امارت میں جماعت اسلامی جمہوریت کے ذریعے ہی اسلامی انقلاب اور خلافت کے قیام کے حق میں ہے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 30 ممالک 55 تحریکی قائدین، علما اور سکالرز نے 24 نومبر کو لاہور میں اپنی کانفرنس جو مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ ہر قسم کے تشدد اور انتہا پسندی سے لاتعلقی کر کے عالم اسلام میں صرف انتخابات کے ذریعے ہی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ مشترکہ اعلامیہ میں منورحسن صاحب کے فتویٰ کے مطابق جمہوریت سے لاتعلقی اور جہاد و قتال فی سبیل اللہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
      سید منور حسن کے بیان پر مجھے سابق امیر جماعت اسلامی میاں طفیل محمد کا جماعت اسلامی کی گولڈن جوبلی (26 اگست 1991ئ) کے موقع پر باغ بیرون موچی دروازہ لاہور میں صدارتی خطبہ یاد آگیا۔ میاں صاحب نے کہا تھا کہ جماعت اسلامی کے ارکان قومی اسمبلی کی مت ماری گئی کہ انہوں نے موجودہ شریعت بل پر دستخط کر کے شریعت کی بالادستی کے لئے مولانا مودددی کی 47برس کی جدوجہد پر پانی پھیر دیا۔ جماعت اسلامی کو اس وقت اصلاح کی ضرورت ہے۔ منور حسن صاحب! اس بار مت کس کی ماری گئی؟






      Similar Threads:

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-24-2016)

    3. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: میاں طفیل محمد اورسید منور حسن

      Bohat Khoob
      Umda Sharing



    4. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: میاں طفیل محمد اورسید منور حسن



      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    5. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (03-24-2016)

    6. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: میاں طفیل محمد اورسید منور حسن

      Quote Originally Posted by Moona View Post


      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •