SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: ضمنی انتخابات: ضلع دیر کے ایک حلقے میں میں خ&#

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      ضمنی انتخابات: ضلع دیر کے ایک حلقے میں میں خ&#

      ضلع دیر کے علاقے تیمرگرہ میں واقع ایک حلقے میں کئی برسوں کے بعد خواتین نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا ہے اور مقامی لوگوں کے مطابق ایسا 48 سال میں پہلی دفعہ ہوا ہے۔
      اطلاعات کے مطابق متعدد ایسے حلقوں میں جہاں گذشتہ انتخابات میں خواتین کے ووٹوں کا تناسب صفر تھا، اس بار خواتین نے بڑی تعداد میں ووٹ دیے ہیں۔
      یاد رہے کہ 45 نشستوں کے لیے خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے ہیں جن میں سے 17 نشستیں ضلع دیر کی بھی ہیں۔مقامی صحافی شیر محمد کا کہنا تھا کہ ملک میں 1971 کے عام انتخابات میں بھی بڑی تعداد میں اسی حلقے کی خواتین نے ووٹ ڈالا تھا اور اس کے بعد منعقد ہونے والے انتخابات میں خواتین کے ووٹ نہ ہونے کے برابر رہے ہیں۔ماضی میں یہ علاقہ اس بنا پر خبروں کی زینت رہا ہے کہ یہاں کی صوبائی نشست پی کے 95 کے انتخاب کے دوران خواتین کو ووٹ ڈالنے سے منع کیا گیا تھا۔ اس بات کا بعد میں الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا اور پشاور ہائی کورٹ میں بھی اس کے نتائج کو چیلینج کیا گیا تھا۔حالیہ ضمنی انتخابات میں ایک حلقہ ایسا بھی ہے جہاں پر پچھلے انتخابات میں خواتین کا ایک ووٹ بھی نہیں ڈالا گیا تھا لیکن اس بار میں اسی حلقے میں خواتین کی ووٹوں کا تناسب مردوں سے زیادہ رہا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سب سے زیادہ خواتین کے ووٹ تحصیل خلیل شلفلم میں ڈالے گئے جہاں پر 496 رجسٹرڈ خواتین ووٹرز میں سے 247 نے ووٹ ڈالا جن کا تناسب مردوں کے مقابلے میں زیادہ تھا۔اسی حلقے میں خواتین ووٹروں کا ٹرن آؤٹ 55 فیصد جبکہ مردوں کا 52 فیصد سے زیادہ رہا۔ ضلع دیر کے الیکشن کمشنر آفیسر نور سید خان نے بی بی سی کو بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ خواتین اس بار ووٹ ڈالنے کے لیے نکلی ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اب بھی کچھ حلقوں میں خواتین نے ایک ووٹ بھی نہیں ڈالا ہے تو انہوں نے بتایا کہ قانون کے مطابق اگر کسی نے اس کے خلاف الیکشن کمیشن میں دوبارہ پیٹیشن دائر کردی تو یہ انتخابات انھی حلقوں میں دوبارہ منسوخ ہوسکتے ہے۔تحصیل کونسل شاہی خیل میں حالیہ ضمنی انتخاب میں خواتین کے ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 13 فیصد رہا جبکہ منسوخ کیے گئے انتخاب میں یہ تناسب صفر تھا۔ایک اور حلقے لاجبوک میں حالیہ ضمنی انتخاب میں عورتوں کے ووٹوں کا تناسب 22 فیصد سے زیادہ رہا جبکہ اس حلقے میں بھی پچھلے انتخابات میں یہ تناسب صفر تھا۔
      تاہم حالیہ انتخابات میں بھی 10 حلقے ایسے رہے جہاں پر یا تو الیکشن کے گذشتہ نتائج منسوخ کرنے کی وجہ سے پارٹیوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا اور یا کسی بھی خاتون نے ووٹ نہیں ڈالا ہے۔ضلع دیر سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن شاد بیگم نے بی بی سی کو بتایا کہ کل کے انتخابات میں پولنگ سٹیشنز میں خواتین کے ووٹ کے لیے سیاسی جماعتوں میں باقاعدہ مقابلے کا رجحان دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ 'اگر سیاسی جماعتیں ایمانداری کا مظاہرہ کریں اور خواتین کو ووٹ کے عمل میں معاونت کریں تو خواتین کو ووٹ کے حق سے کوئی محروم نہیں کر سکتا۔'انہوں نے مزید بتایا کہ زیادہ تر دیہی علاقوں میں یہی رجحان ہے کہ عورتیں گھر میں بیٹھی ہیں اور سیاست کو صرف مردوں تک محدود کر دیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین کی 2013 کے انتخابات پر جاری کی گئی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق خواتین کے ووٹ کا تناسب مجموعی ووٹوں کا 40 فیصد تھا۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (03-05-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ضمنی انتخابات: ضلع دیر کے ایک حلقے میں میں ž

      اہم معلومات کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •