SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: گرمیوں کو زحمت نہیں رحمت بنائیے

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      گرمیوں کو زحمت نہیں رحمت بنائیے



      عامر صادق
      جیسا کہ سب جانتے ہیں گرمیوں کاموسم شروع ہے اور گرمی بھی پڑ رہی ہے ۔ زیادہ گرمی میں کچھ کھانے کا تو دل کرتا نہیں البتہ پینے کی طلب زیادہ سے زیادہ ہوتی ہے۔ پانی زیادہ پینے کی وجہ سے کھانا کھانے کو بھی دل نہیں کرتا اور طبیعت بھاری رہتی ہے۔اس لئے گرمیوں میں ایسی غذاکا استعمال کرنا چاہیے۔ جوکہ با لکل ہلکی پھلکی اور جلد ہضم ہونے والی ہو۔ گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیوں کا استعمال کریں۔ کیونکہ سبزیوں کا زیادہ استعمال جسم میں ٹھنڈک پیدا کرتاہے۔ جبکہ گوشت کی تاثیر گرم ہونے کی وجہ سے گرمی کا احساس ہوتاہے۔ لیکن اگر گوشت کو سبزی میں ملا کر پکا لیا جائے تو تاثیر بدل جاتی ہے۔گرمیوں میں جسم کو ٹھنڈک کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے گرمی میں پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ چونکہ جسم کو ٹھنڈک کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے پھل بہترین غذاہے۔ گرمیوں میں انگور، آم ، کیلا انار وغیرہ گرمی کے منفی اثرات سے بچاتے ہیں۔ اور جسم کو صحت مند بھی رکھتے ہیں۔ پھلوں کے علاوہ انکا جوس بھی صحت کے لئے بہت مفیدہے۔گرمیوں میں فرحت و تازگی حا صل کرنے کے لئے رنگ برنگ کے مشروبات استعمال کئے جاتے ہیں۔ لیکن اگر یہ جوس ہم گھروں میں نکال کر تازہ استعمال کریں تو صحت کے ساتھ مزہ بھی دوبالاہو جاتاہے۔ صبح صبح دہی کی لسی بھی گرمی میں فرحت کا احساس بخشتی ہے۔ ہر پھل کا جوس استعمال کریں۔ ہر ایک کی الگ الگ غذائیت اور فوائد ہیں۔ انار، فالسہ اور لیموں کے جوسز وغیرہ زیادہ استعمال کریں۔گنے کا رس بہت مفید ہے ۔ کیونکہ یہ تازہ ملتاہے اور ہر طرح کے کیمیکل سے بھی پاک ہوتاہے۔ اسے پینے سے فوراً جسم میں طاقت آتی ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ سستا بھی ہوتاہے۔ان سب چیزوں سے ہٹ کرگرمیوں میں صحت وتندرستی بحال رکھنے کے لئے صبح سویرے گھاس پر چہل قدمی بھی کرنی چاہیے۔ اس سے جسم میں گرمی کے خلاف قوت مدافعت پیداہوتی ہے۔ اس طرح پیاس بھی کم محسو س ہوتی ہے۔گرمیوں میں چائے اور کافی کا استعمال ترک کر دیں کیونکہ یہ صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ اس سے نظام ہضم بھی متاثرہوتاہے۔ مرغن اور زیادہ چکنائی والے کھانے بھی گرمیوں میں صحت کو متاثر کرتے ہیں۔ان تمام باتوں پر عمل پیراہوکر اپنی گرمیوں کو زحمت نہیں رحمت بنائیں اور گرمی کے موسم میں بھی تازہ دم رہیں۔ کھانے کے ساتھ سلاد کا استعمال بڑھا دیں جس میں بھر پور توانائی موجود ہوتی ہے۔ ہے جب کہ سلاد میں ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ آپ کو کافی دیر تک تھکاوٹ اور تھکان سے بچاتا ہے اور جسم کو توانا اور سرگرم رکھتا ہے۔




      Similar Threads:

    2. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Miss You's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Rahim Yar Khan
      Posts
      2,914
      Threads
      379
      Thanks
      242
      Thanked 420 Times in 329 Posts
      Mentioned
      259 Post(s)
      Tagged
      6842 Thread(s)
      Rep Power
      187

      Re: گرمیوں کو زحمت نہیں رحمت بنائیے

      Acha Jee


    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Black_Pearl's Avatar
      Join Date
      May 2015
      Location
      Jahan Mera Dil kare
      Posts
      59
      Threads
      6
      Thanks
      15
      Thanked 3 Times in 3 Posts
      Mentioned
      5 Post(s)
      Tagged
      1969 Thread(s)
      Rep Power
      11

      Re: گرمیوں کو زحمت نہیں رحمت بنائیے

      Bohat Achi Sharing

      khush rahen



    4. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: گرمیوں کو زحمت نہیں رحمت بنائیے

      Quote Originally Posted by Nimra Rashid View Post
      Acha Jee
      Quote Originally Posted by Black_Pearl View Post
      Bohat Achi Sharing

      khush rahen



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •