SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 7 of 7

    Thread: Aur Apnay Gareeban Main Jhanka Nahi Jata.............!!!

    1. #1
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Bubble Aur Apnay Gareeban Main Jhanka Nahi Jata.............!!!

      !!!اور اپنے گریبان میں جھانکا نہیں جاتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

      ناظرین۔۔۔۔۔۔! تازہ ترین اطلاع ملی ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو چھینک آئی ہے۔۔جی ہاں۔۔۔ہم آپ کویہ اایکسکلوزو خبر دے رہے ہیں کہ جنرل راحیل شریف کو چھینک آئی ہے اور وہ بھی یونیفارم میں۔۔۔۔!جی نہیں جنرل صاحب کو چھینک نہیں آئی۔مگر یہ ہے ناں بے تکی بات اور اس سے بھی زیادہ بنا سر پیر کی خبر۔
      یہ ہمارے ذرائع ابلاغ کا حال ہے۔موجودہ مادر پدر آزاد ذرائع ابلاغ،بالخصوص برقیاتی(الیکڑونک) ذرائع ابلاغ کا۔
      ایسی ایسی اور ایسی ویسی ہر طرح کی بات کا بتنگڑ بنا کر،رائی کا پہاڑ کھڑا کرنا اور سنسنی پھیلا کر ریٹنگ بڑھانا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یعنی صرف پیسہ کمانا مصرف ہے خبر نویسی اور خبررسانی کے تمام تر اصول و ضوابط کسی گھٹڑی میں باندہ کر دریا بلکہ بحیرہ ءِ عرب برد کردئیے گئے ہیں
      جب ٹیلی ویژن آن کروہر چینل پر ایک الو بول نہیں چیخ رہا ہوتا ہے۔۔یو ں معلوم ہوتاہے کہ جیسے سب کے سب نے اپنے اپنے حلق میں لاؤڈ اسپیکر فٹ کروارکھے ہیں۔معلوم نہیں یوں چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھانا مقصود ہوتا ہے یا کہ کسی ضروری کام سے محوِ استراحت قوم کو روح کی دھجیوں سمیت جھنجھوڑ جھنجھوڑ کر جگانا مصرف ہوتا ہے۔اور کچھ نہیں اس ساری کارگزاری سے نیوز اینکر کے پھپھڑوں کی مضبوطی کا اندازہ ضرور ہوجاتاہے۔
      شام سے رات گئےتک جو لوگ گرما گرم چائے کے مگوں کے ساتھ ٹھنڈے ٹھار گھسے پٹے موضوعات پر لگے بندھے بحث ومباحثے کر رہے ہوتے ہیں اگلے دن ان ہی کا نشرِ مکرراس خیال سے کیا جاتا ہے کہ شاید کوئی فرق پڑجائے۔۔۔۔پر نہ جی۔۔۔وہی دھاگ کے تین پات والا معاملہ سامنے آتا ہے۔
      کہیں کوئی پٹاخہ چھوٹ جائے۔۔۔ یا کوئی پانی کی لائن۔۔۔۔۔۔۔۔کہیں تیل کا کوئی ٹینکر الٹ جائے یا کسی گھر کی چھت اس کے مکینوں پر آگرے۔۔۔۔۔سب کی سب بریکنگ نیوز کی صورت دل دہلا دینے والے انداز میں یوں بیان کی جاتی ہیں کہ اس سے عظیم سانحہ تو دنیا میں کوئی گزرا ہی نہیں۔
      پاکستانی معاشرے اور نظام کی خرابیاں اور برائیاں دنیا کے سامنے لانے کا ٹھیکہ بھی ذرائع ابلاغ کےجہاندیدہ،جرات مند اور بہادر اینکرز نے یوں اپنے ذمے لیا ہے کہ کوئی سرِعام جھگڑ رہا ہوتا ہے۔۔۔۔کوئی گرفت مضبوط کررہا ہوتا ہے۔۔۔ایسے پروگرامز کو دیکھ کر یہ گماں ہوتا ہے کہ گویا۔۔۔ایمانداری،نیک نیتی اور سچائی پاکستانی معاشرے میں سرے سے ناپید ہوچکی ہے۔۔۔ یہ ملک و معاشرہ بس اللہ توکل ہی چل رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور چلتے چلتے کب کہاں ذرا ٹھہر جائے۔۔۔۔۔۔۔کچھ کہہ نہیں سکتے۔
      ایک نیا دستور یہ چلا ہے کہ ہاتھ میں مائک پکڑے کوئی رپورٹر کراچی شہر میں کہیں نہ کہیں کسی گندی گلی،محلے یا علاقے میں کھڑا یا کھڑی،وہاں کے رہائشیوں کے دکھڑے سن کر حاکمِ وقت کو شرم دلانے کی ناکام کوشش کرکے اپنا فرض پورا کرتا دکھائی پڑتا ہے۔پر حکمرانوں کو شرم سے دورپرے کا بھی واسطہ ہے نہ تعلق۔۔۔احساسِ ذمہ داری ہوتا تو میرا وطن ان خراب حالوں کو پہنچتا۔
      کسی سیاسی جماعت کی لڑائی ہو،نیوز کانفرنسسزیا دھرنے کی کوریج سب چلتا ہے۔کبھی وفاقی وزیرِ داخلہ گرج برس رہے ہوتے ہیں،کبھی کسی سیاسی جماعت کے باغی،کبھی خان صاحب کے دھرنے اور احتجاجوں کے اعلانات،کبھی ظلم کی داستان لئے خودساختہ مظلوم سیاسی ورکر۔کہیں موسم کی سختیاں اس قدر سختی اور شدت سے بیان کی جاتی ہیں کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں موسم نے اپنے تیور بدلے ہیں۔۔کیونکہ ایک پاکستانی ہی وہ قوم ہے جو بداعمالی کا شکار ہے۔باقی سب حاجی ہیں یا پھر پیدائشی فرشتے۔۔!
      مارننگ شوز کے نام پر ہر ایک چینل پر ہرطرح کی ہلڑ بازی کو زندگی اور ہلچل کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔کہیں شادیوں کے ہنگامے،کہیں ساس بہو کی سازشیں،کہیں جھوٹی لڑائیاں،کہیں مہنگائی اور بےروزگاری کے مارے عوام کو بہترین غذااورمہنگی ادویات کے استعمال کے مشورے،کہیں موسم کے نت نئے ملبوسات کی نمائش کہ سفید پوش جنھیں صرف حسرت و یاس سے تک ہی سکتے ہیں۔۔۔۔۔کہ غریبوں کا اڑاتے ہیں مذاق،شہر کے دکاندار۔۔۔۔!
      کبھی پی ٹی وی سے نشر ہونے والے نیلام گھر کی اتنی کاپیاں بن گئی ہیں کہ خود نیلام گھر بھی اپنی کبھی موجودگی پر نوحہ کناں ہوگا۔کچھ نہیں سوجھا تو اس قوم کو بھی مانگنے پر لگا دیا گیا ہے۔۔۔کہ حکمران تو پہلے ہی بھیک منگے ہیں۔
      کچھ نہیں ملتا تو ایک خود ساختہ اپنی ذات میں کچھ کچھ دانشور شدہ حضرت کے ساتھ کچھ مسخروں کی ٹیم بنا کر مزاح کے نام پرجگتیں کرکے ہی عوام کے حال کو خراب حالوں تک پہنچانے کی بھرپور کوشش نشرِ مسلسل کے تسلسل کے سلسلے کی صورت زینتِ چینلزکر دی گئی ہیں۔حالت یہ ہےکہ ایسے پروگرامز میں میزبان کی موجودگی بوجھِ اضافی محسوس ہونے لگتی ہے۔۔۔۔۔کہ درباری مسخرے جب بولتے ہیں توپھر صرف انکا ہی توتی بولتا ہے۔۔۔۔۔باقی کسی کے لئے جنبشِ زبان گستاخی کے زمرے میں آتی ہے۔
      عزت اور ذلت اللہ سائیں کے ہاتھ میں ہے مگر فی زمانہ یہ بار بھی ذرائعِ ابلاغ نے اپنے کاندھوں پر اٹھایا ہوا ہے۔ذرا سی چوک کرکے دیکھیں،آپ کی پچھلی تمام تر اچھائیوں اور کارناموں کو منوں مٹی تلے دفنا کر کردار اور کارکردگی کی دھجیاں بکھیرکر ولن بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جاتی۔
      اور کبھی ایک جھوٹی گولی کھانے پر جرات و شجاعت کے تمغے جڑے جاتے ہیں،لعل و گوہر کی مانند۔۔دستاویزی فلمیں بنتی ہیں اور تعریف میں زمیں آسمان کے قلابے ملائے جاتے ہیں۔۔۔۔۔فخرِپاکستان کا نام دے کر ساری دنیا میں ڈھونڈورا پیٹا جاتا ہے۔
      رمضان کریم کے آتے ہی ہر چینل پر مذہب کی ریڑھی سج جاتی ہے۔ہر ایک دانا و بینا بنا گیان بانٹ رہا ہوتا ہے۔ساری دکھی انسانیت جو سال کے بقیہ گیارہ ماہ میں ہرگزیاد نہ آتی ہو،کھنگال کھنگال کر نکالی جاتی ہے اور مدد کے تماشے کی آڑ میں لوگوں کی تکلیفوں کا بازار سجایا جاتا ہے۔حالانکہ حکم یہ ہے کہ دائیں ہاتھ سے دو تو بائیں کو اسکی خبر تک نہ ہو۔
      اول تو میرے وطن پر چھائی زبوں حالی کھیل کے میدانوں تک رسائی حاصل کر چکی ہے،پھربھی اگر کبھی جو کھیل کے میدان میں بازی لگنے کی صورت نظر آتی ہے،توساتھ ہی ذرائعِ ابلاغ پربھی تماشہ گاہیں سج جاتی ہیں۔جہاں بیٹھے حضرات کا کام کھیل کی ابتداء سے پہلے ہی قیاس آرائیوں پر مبنی اپنی اپنی رائے کا اظہار اس تیقن کے ساتھ کرنا ہوتا ہے جیسے ان سے بڑا عالم کوئی نہیں۔
      خاص طور پر جب کبھی کرکٹ کے میدان میں پاک---منحوس بھارت مقابلہ متوقع ہو۔یوں گماں ہوتا ہے کہ کرکٹ بورڈنے کھلاڑی میدان میں نہیں اتارے،پاک فوج نے اپنے گیارہ افسرمحاذِ جنگ پر روانہ کئے ہیں جنھیں مارو یا مرجاؤ کی پالیسی پر عمل کرنا ہے۔کچھ نہیں ملتا تو منحوس بھارت سے ٹاکرا منعقد کرلیا جاتا ہے جہاں ہمارے کھال اتارنے والے تمام کے تمام سچے کھرے اور حب الوطن اینکرزاور ماہرین کی زبانیں سلب ہوجاتی ہیں۔گویا انھیں دعوتِ عام ہے کہ آئیے ہماری شان میں گستاخی کیجئے،ہم آدابِ میزبانی،
      ہمسایہ کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے جنبش نہ لبوں کو دیں گے۔ حقوقِ
      اورغلطی سے یا سازش سے یا طے شدہ منصوبے کے تحت ٹیم ہار جائے تو پھر ایک طوفان بپا ہوتا ہے۔وہ سابق کھلاڑی جنھوں نے اپنے وقت پر کوئی خاطر خواہ کارنامہ سرانجام نہیں دیا ہوتا وہ بھی ایسے گرج برس رہے ہوتے ہیں کہ جیسے وہ اس وقت میدان میں ہوتے تو ٹیم کبھی نہ ہارتی۔شاید یہ بھول جاتے ہیں کہ ان کے رہتے بھی ٹیم نے متعدد بار شکست کا سامنا کیا ہوگا۔۔۔۔۔۔پر اپنی برائیاں یاد کون رکھتا ہے۔
      بھارتی ڈرامے ان کے اپنے چینلز پر کم اورہمارے تفریحی چینلز کے پردہءِ سیمیں پر زیادہ براجمان دِکھائی پڑتے ہیں۔حد یہ ہے کہ بعض اوقات معلوم ہی نہیں ہو پاتا ہے کہ جس چینل پر آنکھیں گڑائے بیٹھے ہیں وہ اپنا ہے یاکہ اغیار کی کوئی سازش۔۔
      اور ہمارے ڈرامے وللہ کیا کہنے ان کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہر دوسرے ڈرامے میں کسی نہ کسی کو طلاق ہورہی ہوتی ہے۔ہر ڈرامہ محبت فاتح عالم کا علم بردار۔۔۔یا پھر کسی غنڈے کے عشق کی داستان۔کہیں تو لڑکی اتنی جی دار دکھائی جاتی ہے کہ خود اپنی بارات لے کر لڑکے کے گھر پہنچ جاتی ہے۔۔۔۔۔!
      اور جب کسی کو کچھ نہیں ملتا تو کسی مشہور ناول کا ستیا ناس مار کر شاہکارکے طور پر ناظرین کی خدمت میں سردُکھانے کوپیش کردیا جاتا ہے۔فلم انڈسٹری جو کئی سال قبل گجروں اور جٹوں کی نذرہوگئی تھی ،وہاں بھی چینلز ہی کی اجارہ داری شروع ہوگئی ہے۔۔۔۔اور ہر ایک اپنے منہ میاں مٹھو بنا خوشامد بٹور رہا ہے۔۔!
      اخبارات بھی خراب حالوں کو پہنچ چکے ہیں اور جرائد و رسائل بھی۔جو کچھ ٹیلی ویژن پر سنائی پڑتا ہے وہی کچھ اخبارات میں بھی دکھائی پڑتا ہے۔بسااوقات اشتہارات کے درمیان سے خبریں ڈھونڈ کر نکالنی پڑتی ہیں۔اور کھنگالنے پر پتہ چلتا ہے یہ تو وہی بکواس ہے جس کا ٹی وی شکار ہے۔۔!
      ایف ایم ریڈیو سننے کی کوشش کریں تو گماں گزرتا ہے کہ آکاش وانی لگ گیا ہے۔۔۔۔۔مجال ہے جو کوئی پاکستانی موسیقی سنائی دے جائے۔اور اگر دیتی بھی ہے تو کم بخت بھارت شدہ ہوتی ہے۔یعنی گلوکار ہمارے پاکستانی اور گانا کسی بھارتی فلم کا۔
      اس سب کے درمیاں کہیں کوئی کچھ اچھا بھی ہے تو مجھ جیسے کمزور نظرلوگوں کی بصارت سے اوجھل ہی رہتا ہے۔سب سے پہلے سب سے آگے سب سے زیادہ کی دوڑ نے اخلاقیات اور اخلاقی اقدار و روایات کو کب اپنے قدموں تلے روند کر دفنا دیا ہے ہمیں معلوم ہی نہ ہو سکا ہے۔
      برائیوں کی نشاندہی کریں،مگر کچھ اچھائیاں بھی تو پائی جاتی ہیں،کبھی ان کاذکرِ خیر بھی کرلینے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ہرواقعہ خبر نہیں ہوتا۔معلوم نہیں کب بے عقلوں کو عقل آئے گی۔۔۔۔۔فی الحال تو صورتحال یوں کہ

      اوروں کے خیالات کی لیتے ہیں تلاشی
      اور اپنے گریبان میں جھانکا نہیں جاتا

      مامن مرزا


      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    2. The Following 2 Users Say Thank You to Mamin Mirza For This Useful Post:

      Arosa Hya (04-27-2016),intelligent086 (04-27-2016)

    3. #2
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: Aur Apnay Gareeban Main Jhanka Nahi Jata.............!!!

      Isi liye mai us confusion mai rehti hon k TV dekhon ya nhi.... news prhon ya nhi .....match dekhon ya nhi .... jan lena na jan ny se zyada musibat zada hai


    4. The Following User Says Thank You to Arosa Hya For This Useful Post:

      Mamin Mirza (04-27-2016)

    5. #3
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Re: Aur Apnay Gareeban Main Jhanka Nahi Jata.............!!!

      Quote Originally Posted by Arosa Hya View Post
      Isi liye mai us confusion mai rehti hon k TV dekhon ya nhi.... news prhon ya nhi .....match dekhon ya nhi .... jan lena na jan ny se zyada musibat zada hai
      صرف اتنی ہی سنا کرو خبریں جتنی باخبر رہنے کو ضروری سمجھو
      تحریر پڑھنے کا بےحد شکریہ
      خوش اور کامیاب رہو آمین۔

      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    6. #4
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: Aur Apnay Gareeban Main Jhanka Nahi Jata.............!!!

      Quote Originally Posted by Mamin Mirza View Post
      صرف اتنی ہی سنا کرو خبریں جتنی باخبر رہنے کو ضروری سمجھو
      تحریر پڑھنے کا بےحد شکریہ
      خوش اور کامیاب رہو آمین۔
      ameen

      khush rhye

      konsa channel PTV news


    7. The Following User Says Thank You to Arosa Hya For This Useful Post:

      Mamin Mirza (04-27-2016)

    8. #5
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Re: Aur Apnay Gareeban Main Jhanka Nahi Jata.............!!!

      Quote Originally Posted by Arosa Hya View Post
      ameen

      khush rhye

      konsa channel PTV news
      Nahi,PTV world
      Soi main dhagha dalna zaroor seekh jao gi ya phir
      Tractor chalana
      Nahi tou american sundi ko marna tou lazmi ajaye ga

      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    9. The Following 2 Users Say Thank You to Mamin Mirza For This Useful Post:

      Arosa Hya (04-27-2016),intelligent086 (04-27-2016)

    10. #6
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 singer_zuhaib's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Islamabad
      Posts
      577
      Threads
      217
      Thanks
      26
      Thanked 66 Times in 52 Posts
      Mentioned
      8 Post(s)
      Tagged
      783 Thread(s)
      Rep Power
      21

      Re: Aur Apnay Gareeban Main Jhanka Nahi Jata.............!!!

      اس ملک میں کوئی ادارہ ملک و قوم سے مخلص نہیں سوائے آرمی کے.باقی یہ میڈیا سیاستدان جیسے ہی ہیں کہ جیسے سیاستدان اپنی سیاست چکماتے ہیں ویسے یہ اپنی خبریں چمکاتے ہیں. جنکی کل تک ایک اخبار تھی آج انہی کے 5،5 چینلز ہیں کیا یہ ایک اخبار کی ہلال کی کمائی سے 5 چینلز بن گئے؟نہیں! بلکہ سچی جھوٹی اور بناوٹی خبروں سے یہ سب کچھ بنا.ان لوگوں کی اخباروں میں سپورٹس پیج پے واہیات Cheer leaders کی تصاویر ہوتی ہیں اور غلاظت کے نام پے ڈبل فلم کے Adds ہوتے ہیں اور جب نوجوان نسل اسی واہیات فلموں کے دیکھنے کے بعد کسی لڑکی سے زیادتی کرتے ہیں تب انہی اخبار کے چینل رپورٹر موقع پے پہنچ کے بریکنگ نیوز بنا دیتے ہیں کہ ایک لڑکے نے فلاں لڑکی سے زیادتی کر دی,اوراس طرح اخبار اور چینل دونوں کا کاروبار عروج پے ہوتا ہےاور عوام سمجھتی ہے کہ میڈیا ہمارا خیر خواہ ہے.



      Maktab E Ishq ka Dastoor Nirala Dekha
      Os Ko Chutti Na Mili Jis Ne ''Sabaq Yaad'' Kiya

      Talaash E khudi

    11. The Following User Says Thank You to singer_zuhaib For This Useful Post:

      Mamin Mirza (11-02-2016)

    12. #7
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Re: Aur Apnay Gareeban Main Jhanka Nahi Jata.............!!!

      Quote Originally Posted by singer_zuhaib View Post
      اس ملک میں کوئی ادارہ ملک و قوم سے مخلص نہیں سوائے آرمی کے.باقی یہ میڈیا سیاستدان جیسے ہی ہیں کہ جیسے سیاستدان اپنی سیاست چکماتے ہیں ویسے یہ اپنی خبریں چمکاتے ہیں. جنکی کل تک ایک اخبار تھی آج انہی کے 5،5 چینلز ہیں کیا یہ ایک اخبار کی ہلال کی کمائی سے 5 چینلز بن گئے؟نہیں! بلکہ سچی جھوٹی اور بناوٹی خبروں سے یہ سب کچھ بنا.ان لوگوں کی اخباروں میں سپورٹس پیج پے واہیات Cheer leaders کی تصاویر ہوتی ہیں اور غلاظت کے نام پے ڈبل فلم کے Adds ہوتے ہیں اور جب نوجوان نسل اسی واہیات فلموں کے دیکھنے کے بعد کسی لڑکی سے زیادتی کرتے ہیں تب انہی اخبار کے چینل رپورٹر موقع پے پہنچ کے بریکنگ نیوز بنا دیتے ہیں کہ ایک لڑکے نے فلاں لڑکی سے زیادتی کر دی,اوراس طرح اخبار اور چینل دونوں کا کاروبار عروج پے ہوتا ہےاور عوام سمجھتی ہے کہ میڈیا ہمارا خیر خواہ ہے.
      bilkul durust farmaya aapne
      tehreer parhnay aur raye denay ka behad shukriya........!


      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •