SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: الزام تراشی اور شخصیت پرستی ( بیرونی عوامل 

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      الزام تراشی اور شخصیت پرستی ( بیرونی عوامل 



      جب آپ اپنی زندگی میں کسی کام کی ذمہ داری اٹھانا نہیں چاہتے تو الزام تراشی ایک نہایت ہی آسان طریقہ ہے۔ الزام تراشی پر مبنی رویہ اور طرزعمل بیرونی محورکے حصار میں مقید شخص کی پناہ گاہ ہے۔ ہر قسم کی الزام تراشی محض وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ کسی دوسرے شخص کا خواہ کس قدر قصو ر ہو اورقطع نظر اس کے کہ آپ اسے کس قدر موردالزام ٹھہراتے ہیں اس کے باعث آپ میں تبدیلی رونما نہیں ہو سکتی۔ الزام تراشی اس لحاظ سے مفید ثابت ہوتی ہے کہ آپ اپنی پریشانی اور مایوسی کے لیے کسی بھی بیرونی عنصر کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں لیکن الزام تراشی، بذات خود ایک احمقانہ فعل ہے۔ اگر الزام تراشی کا کوئی اثر ہے تو اس کا آپ پر اثر مرتب نہیں ہو گا۔ آپ کسی پر الزام تراشی کے ذریعے اسے شرمندگی اور ندامت میں مبتلا کر سکتے ہیں لیکن آپ دوسرے شخص کے اس رویے کو تبدیل نہیں کر سکتے جس کے ذریعے آپ پریشان ہو رہے ہیں۔ آپ اس کے رویے کے متعلق نہ سوچنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں لیکن اس کے رویے کو تبدیل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ دوسروں پر انحصار کرنے پر مبنی آپ کا رویہ اور طرزعمل اس وقت شدت اختیار کر لیتا ہے جب آپ شخصیت پرستی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اس صورتحال میں آپ دوسروں کی طرف ایسے انداز میں دیکھتے ہیں جیسے وہ شخص آپ کی اقدار متعین کر رہاہو یعنی اگر کوئی شخص ایک کام کر رہا ہے تو میں بھی یہی کام کروں گا۔ شخصیت پرستی ایک ایسی صورت اور رویہ ہے جس کے ذریعے آپ اپنی شخصیت اور کردار کو بے وقعت اور حقیر قرار دے دیتے ہیں۔ آپ کے اس رویے کے ذریعے آپ دوسروں کو خود سے اہم قرار دے دیتے ہیں اور آپ اپنی کامیابی اور ترقی کو دوسروں کے ساتھ مشروط کر لیتے ہیں۔ جب آپ اپنی ذات کو ناقابل پذیرائی سمجھتے ہوئے دوسروں کی ذات اور شخصیت کو قابل پذیرائی سمجھتے ہیں تو ا س سے بڑھ کر آپ کی ذات کی توہین ہو ہی نہیں سکتی۔ جب آپ دوسروں کے احکامات اور ہدایات کے مطابق اپنی مرضی اور خواہش ڈھال لیتے ہیں تو پھر آپ کا یہ رویہ اور طرزعمل آپ کی کمزوری اور خامی کی حیثیت اختیار کر لیتا ہے۔ آپ کی تمام پسندیدہ ہستیاں انسان ہیں۔ یہ لوگ بھی وہی کام انجام دیتے ہیں جو آپ سرانجام دیتے ہیں، جس طرح آپ خارش میں مبتلا ہوتے ہیں وہ بھی خارش میں مبتلا ہوتے ہیں۔ صبح سویرے ان کا سانس بھی ایسے ہی بدبودار ہوتا ہے جس طرح آپ کا سانس صبح سویرے بدبودار ہوتا ہے۔ آپ کی زندگی میں موجود تمام مشہور افراد نے آپ کو کچھ نہیں سکھایا اور وہ کسی بھی طرح آپ سے بہتر نہیں ہیں۔ سیاستدان، اداکار، کھلاڑی، گلوکار، آپ کے افسر، ڈاکٹر، اساتذہ، شریک حیات اور ایسے دیگر لوگ جو کچھ بھی کرتے ہیں، اپنا کام مہارت کے ساتھ انجام دینے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کرتے اور اگر پھر بھی آپ انہیں غیرمعمولی ذہین اور سمجھدار سمجھتے ہیں اور اپنے سے کہیں برتر گردانتے ہیں توپھر آپ اپنے جذبات و احساسات کی باگ ڈور دوسرے لوگوں کے ہاتھ میں دے دیتے ہیں۔ اگر آپ ایک طرف ایک شخص پر الزام تراشی کرتے ہیں اور دوسری طرف شخصیت پرستی میں مبتلا ہو جاتے ہیں توپھر اس دنیا میں آپ سے بڑ ھ کر کوئی احمق نہیں۔اگر آپ اپنے احساسات و خیالات کے علاوہ اپنے رویے و طرزعمل کے اظہار اور اپنانے کے ضمن میں دوسرے لوگوں کے احکامات اورہدایات کے منتظر رہتے ہیں تو پھر آپ بے وقوفانہ رویے کا اظہا رکر رہے ہیں۔ اپنی ذات، شخصیت اور کردار کی اس خامی اور کمزوری کو دور کرنے کے لیے سب سے پہلا اور ابتدائی قدم یہ ہے کہ آپ اپنے احساسات، خیالات اور اعمال کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھا لیں۔ کسی دوسرے کو غیرمعمولی سمجھ دار اور ذہین سمجھنے کے بجائے خود کو عقلمند، ذہین اور فہیم گردانیے۔ جب آپ الزام تراشی پر مبنی رویہ اورطرزعمل ترک کر دیں گے اور شخصیت پرستی کے سحر سے آزاد ہو جائیں گے تو پھر آپ بیرونی محور کے حصار سے نکل کر اندرونی محو رکے حصار میں داخل ہو جائیں گے اور پھر اندرونی محور کے حصار کے اندر ’’کاش، اگر، مگر اور چاہیے‘‘ کی گنجائش نہیں ہوتی۔ (ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر کی تصنیف ’’کامیاب زندگی گزاریئے‘‘ سے اقتباس) ٭…٭…٭


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 PRINCE SHAAN's Avatar
      Join Date
      Apr 2015
      Posts
      773
      Threads
      103
      Thanks
      2
      Thanked 6 Times in 6 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      1569 Thread(s)
      Rep Power
      39

      Re: الزام تراشی اور شخصیت پرستی ( بیرونی عوامل

      بہت خوب ... عمدہ شیئرنگ



    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      159

      Re: الزام تراشی اور شخصیت پرستی ( بیرونی عوامل

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing



    4. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: الزام تراشی اور شخصیت پرستی ( بیرونی عوامل

      Quote Originally Posted by PRINCE SHAAN View Post
      بہت خوب ... عمدہ شیئرنگ
      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks For Sharing




    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    شخصیت پرستی

    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •