مہندی سے بالوں کا علاج
مہندی بالوں کے لیے غالباً سب سے قدیم علاج کی حیثیت سے متعارف ہے۔ آج کل آملہ، سکاکائی، بہیل اور ریٹھا جیسی نباتات کو مہندی میں ملا کر خصوصی پائوڈر تیار کیے جاتے ہیں جنہیں بالوں کے علاج کے لیے پیسٹ میں شامل کیا جاتا ہے۔مہندی بالوں کی کنڈیشننگ کے لیے حیرت انگیز تاثیر رکھتی ہے۔ اس سے بالوں میں چمک اور آرائش آ جاتی ہے۔ مہندی چونکہ بالوں کی نشوونما کر کے انہیں لمبا کرتی ہے اس لیے گرتے بالوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بھی اسے قدیم زمانے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ جو لوگ مہندی سے پیدا ہونے والے تیز رنگ کو پسند نہیں کرتے، وہ ہیئرکنڈیشننگ پائوڈر میں دوسرے نباتاتی اجزاء ملا سکتے ہیں۔ یہ اجزاء مہندی کی بجائے یا مہندی کے ساتھ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ نباتاتی اجزاء پر مشتمل مرکب ڈیپ کلینزر کی طرح کام کرتے ہیں۔ سر کی جلد میں نیچرل مائسچر کا توازن برقرار رکھتے ہیں اوربالوں کو مضبوط اورصحتمند بناتے ہیں۔ مہندی نہ صرف بالوں پر مفید اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ انسانی جلد کے لیے بھی مفیدہے۔ جب اسے لیکٹک ایسڈ کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے تو قطعاً کوئی رنگ پیدانہیں کرتی۔ بعض اچھی بیوٹیشن مہندی کو سکن فوڈ کریم میں بھی استعمال کرتی ہیں۔
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
Thanks 4 Useful and informative sharing
Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
Nikita Khurshchev
intelligent086 (12-29-2017)
پسند اور رائے کا شکریہ
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks