SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: خوشی دوستوں کے حلقے میں وبائی مرض کی طرح پھ

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      خوشی دوستوں کے حلقے میں وبائی مرض کی طرح پھ

      خوشی دوستوں کے حلقے میں وبائی مرض کی طرح پھیلتی ہے



      نصرت شبنم
      والدین اکثر اپنے بچوں پر برے دوستوں کے اثر و رسوخ کے حوالے سے ہوشیار رہتے ہیں خاص طور پر نو عمر نوجوانوں کے بدلتے موڈ کے بارے میں والدین کے لیے اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے، لیکن سائنس دانوں نے افسردہ نوجوانوں کے موڈ کو بہتر بنانے کا آسان حل ڈھونڈ نکالا ہے۔جن کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان کے دوستوں کا حلقہ جتنا زیادہ بڑا ہو گا اس میں افسردگی کا امکان اتنا ہی کم ہو گا، بلکہ زیادہ دوستوں کے درمیان رہنے سے نوجوانوں کا موڈ زیادہ بہتر ہو سکتا ہے۔نئی تحقیق سے ظاہر ہوا کہ افسردگی دوستوں کے درمیان متعدی نہیں ہے لیکن خوشی دوستوں کے حلقے میں وبائی مرض کی طرح پھیلتی ہے۔ نوجوانوں کے ایک دوسرے پر اثر و رسوخ کے حوالے سے کیے جانے والے ایک مطالعے میں ماہرین تعلیم نے ایک ریاضیاتی ماڈل کا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں ماہرین کو پتا چلا کہ نو عمر نوجوان ایک دوسرے کو مثبت انداز میں متاثرکرسکتے ہیں۔ماہرین نے نوجوانوں کے موڈ کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں اور خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان دوستی کے نیٹ ورک کی حوصلہ افزائی کی ہے،ماہرین کے مطابق نوجوانوں میںڈیپریشن کے واقعات اورڈیپریشن کے پھیلاؤ کو کم کیا جاسکتا ہے۔ محققین نے نو عمری سے بالغ صحت پر موڈ کے اثرات کے نام سے ایک مطالعہ میں اسکینڈری اسکولوں کے دوہزار سے زائد طالب علموں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا، جبکہ شرکاء کو زندگی بھر وقفے وقفے سے دیکھا گیا۔ تحقیق میں ماہرین نے ایک ایسے ریاضیاتی ماڈل کا استعمال کیا جو وبائی امراض کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ نوجوانوں کے درمیان موڈ کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا جاسکے۔نتائج سے پتا چلا کہ دوستوں کے حلقے میں افسردگی میں مبتلا کسی دوست کی صحبت سے دوسرے دوستوں کی ذہنی صحت متاثر نہیں ہوتی ہے بلکہ دوستوں کا ہونا نوجوانوں میںڈیپریشن سے نمٹنے میں مدد کر سکتا ہے۔محققین نے لکھا کہ ڈیپریشن دوستوں کے ذریعے نہیں پھیل سکتا ہے بلکہ صحت مند موڈ اور خوشی دوستوں کے درمیان پھیلتی ہے جس سے دوستوں کے حلقے میںڈیپریشن کی ترقی کے امکانات نصف ہو سکتے ہیں۔محققین نے ماڈل کی بنیاد پر جمع ہونے والے اعداد و شمار کی مدد سے ظاہر کیا کہ 5ذہنی صحت مند دوستوں کی صحبت میںڈیپریشن کی ترقی کے امکانات نصف ہو جاتے ہیں اسی طرح 10ذہنی طور پر صحت مند دوستوں کے ساتھ ڈیپریشن سے بحالی کے امکانات دوگنے ہو سکتے ہیں۔



      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: خوشی دوستوں کے حلقے میں وبائی مرض کی طرح پھ

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: خوشی دوستوں کے حلقے میں وبائی مرض کی طرح پ&#

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks For Sharing
      Thanks 4 comments


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •