SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: حیاتین کی زیادتی کے نقصانات

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      حیاتین کی زیادتی کے نقصانات

      حیاتین کی زیادتی کے نقصانات

      فرزانہ خان
      ہم میں سے بہت سے افراد بلاسوچے سمجھے حیاتین یا وٹامن کی گولیاں کھاتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے وہ خوب طاقت ور ہو جائیں گے۔ ماہرین کو اس سے اختلاف ہے اور وہ کہتے ہیں کہ کثیر الحیاتین (ملٹی وٹامنز) کی گولیاں کھانے سے بیماریاں دور نہیں ہوتیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ مناسب غذائیں نہیں کھا رہے تو صرف حیاتین کھانے سے غذائی کمزوری دور نہیں ہو سکتی۔ معالجین ایک زمانے سے اپنے مریضوں کو تلقین کرتے آ رہے ہیں کہ وہ ملٹی وٹامنز کی گولیاں بلاوجہ نہ کھائیں، اس لیے کہ ایسا کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور یہ پیسے کی بربادی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ مخصوص معدنیات یا منرلز اور حیاتین کی زیادتی سے بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ بہت سے صحت مند افراد ملٹی وٹامنز کھاتے ہیں جبکہ انہیں ان کی ضرورت نہیں ہوتی۔ عمر رسیدہ افراد کا معاملہ قدرے مختلف ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر وٹامن بی 12 کو وہ غذاؤں سے پوری طرح ہضم نہیں کر پاتے۔ اس کے علاوہ وہ افراد جنہیں کام کاج کے لیے گھر سے نکلنا پڑتا ہے اور وہ بہت دیر تک تیز دھوپ میں رہتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی توانائی ضائع ہو جاتی ہے۔ انہیں بعض حیاتین کی گولیوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ حاملہ خواتین جنہیں غذاؤں سے فولک ایسڈ کی مناسب مقدار نہیں مل پاتی، یہ خدشہ ہوتا ہے کہ پیدا ہونے والے بچے کا عصبی نظام کمزور نہ ہو جائے، اس لیے انہیں یہ گولیاں کھلائی جاتی ہیں۔ بہت سے افراد کے لیے حیاتین کی کمی کو پورا کرنا مسئلہ نہیں ہوتی۔ اگر وہ عمدہ غذائیں کھائیں، پھل اور سبزیوں کی طرف سے بے توجہی نہ برتیں تو انہیں حیاتین کی گولیاں نہیں کھانی پڑیں گی۔ بعض صورتوں میں توانائی بخش دوائیں تجویز کی جاتی ہیں۔ تاہم یہ خیال رکھنا چاہیے کہ ان کی مقدار حد سے تجاوز نہ کر جائے۔ جہاں تک حیاتین الف یا وٹامن اے کا تعلق ہے تو معالجین کی طرف سے اس کی مقدار مقرر ہے۔ اگر آپ اس مقدار سے معمولی سا بھی تجاوز کریں گے تو پریشانی میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ مختلف غذاؤں کو طاقت ور اور توانا بنانے کے لیے ان میں حیاتین الف شامل کی جاتی ہے۔ مثلاً آٹے یا سویا دودھ میں حیاتین الف بھی شامل کر دی جاتی ہے، جس سے حیاتین کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے۔ حیاتین ’’ج‘‘ یا وٹامن ’’سی‘‘ پانی میں حل ہو جاتی ہے، اگر اس کی مقدار جسم میں زیادہ ہو جائے تو یہ پیشاب کے راستے خارج ہو جاتی ہے، مگر حیاتین الف کا معاملہ جدا ہے، یہ جسم میں جمع ہو جاتی ہے۔ حال ہی میں تحقیق ہوئی ہے کہ وہ افراد جن کے خون میں حیاتین ’’الف‘‘ کی مقدار بڑھ جاتی ہے ان کی نظر کمزور ہو سکتی ہے اور ہڈیوں میں درد ہو سکتا ہے۔ اس سے ہڈیوں میں بھربھرا پن پیدا ہو جاتا ہے۔ جووٹامن سی اور ای کو مطلوبہ مقدار سے زیادہ مصنوعی طریقے سے لیتے ہیں انہیں فالج ہو سکتا ہے۔فولاد کی کمی نقصان دہ ہے لیکن اسے زیادہ مقدار میں کھانے سے دل کی بیماریاں ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 3 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Khala Sardarni (07-15-2018),Muhammad Tariq (06-24-2018),Ubaid (05-06-2018)

    3. #2
      New Member Khala Sardarni's Avatar
      Join Date
      Feb 2018
      Posts
      35
      Threads
      5
      Thanks
      16
      Thanked 28 Times in 22 Posts
      Mentioned
      1 Post(s)
      Tagged
      0 Thread(s)
      Rep Power
      0

      Re: حیاتین کی زیادتی کے نقصانات

      Sahi. Bohat achi informative post ke liye.


    4. The Following User Says Thank You to Khala Sardarni For This Useful Post:

      intelligent086 (07-16-2018)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: حیاتین کی زیادتی کے نقصانات

      رائے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 2 users browsing this thread. (0 members and 2 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •