SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 1 of 1

    Thread: اے قبلہ اول تیرے لیے

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      اے قبلہ اول تیرے لیے

      اے قبلہ اول تیرے لیے

      حمیرا یاسمین

      فلسطین کی تاریخ کا سیاہ ترین باب انیسویں صدی کے آخر سے شروع ہوتا ہے جب اسرائیل نے اس مقدس زمین پر ناجائز اور غاصبانہ قبضہ کیا۔ 1948ء تک 70 فیصد زمین پر اپنا تسلط قائم کر کے تقریبا ساڑھے سات لاکھ فلسطینی مسلمانوں کو بے گھر کر دیا گیا۔ مظلوم اور نہتے فلسطینی اپنی آزادی کی بقا کے لئے مسلسل برسر پیکار رہے مگر ظالم صیہونیت کے پنجوں سے خود کو آزاد نہ کروا سکے۔
      ۔14 مئی 2018ء کو فلسطین پر اسرائیلی تسلط کے 70 سال مکمل ہونے پر اسرائیل کی طرف سے ایک یادگار دن کے طور پر منانے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔ امریکہ اس دن اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرے گا۔ اس دن بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کا قوی امکان ہے۔ یہ دن تزک و احتشام کے ساتھ منانے کا مقصدگریٹر اسرئیل کے قیام کے لیے یہودیوں کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور فلسطین سے مسلمانوں کے مکمل خاتمے کے لیے عزم نو کرنا ہے۔
      مظلوم فلسطینی مسلمانوں نے اس ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے 30 مارچ 2018ء کو پر امن احتجاجی تحریک کا سلسلہ شروع کیا۔ اس آواز کو دبانے کے لیے ان پر گولیاں برسائی جا رہی ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ اہل فلسطین تا قیامت اپنی زمین سے اس ظالم فوج کے انخلا کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ فلسطین کا آخری بچہ بھی اسرائیل کے وجود کو اپنی زمین پر برداشت کرنے کے لیے کبھی تیار نہیں ہوگا۔
      مگر عالم اسلام کے لیے فیصلے کی گھڑی ہے کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم و جور پر مہر بہ لب رہیں گے یا حق کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے باطل کے سامنے ڈٹ جائیں گے۔ اگر عالم اسلام متحد ہو جائے تو یہ نعرہ صر ف ہوا کے دوش پر نہ رہ جائے۔ ۔ ۔ ۔ ۔
      اے قبلہ اول تیرے لیے ہم آخری سجدہ لائیں گے
      ہیکل کے منارے ٹوٹیں گے آئین جفا مٹ جائیں گے۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Ubaid (05-06-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •